Darul Uloom Muhammdia Ghousia Badshahpur

Darul Uloom Muhammdia Ghousia Badshahpur آفاق کے ہر ہر گوشے میں قرآن سنا کر دم لینا
اب رکنا نہیں تھمنا نہیں فردوس میں جا کر دم لینا

الحمدللہ!کل ہمارے ادارے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بادشاہ پور میں میرے مرشدِ گرامی قدر، حضور قبلۂ...
12/06/2026

الحمدللہ!

کل ہمارے ادارے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بادشاہ پور میں میرے مرشدِ گرامی قدر، حضور قبلۂ عالم پیر سجن سائیں مدظلہ العالی کے منظورِ نظر خلفاء کرام اور پیر بھائیوں پر مشتمل ایک معزز وفد کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ سعادت و افتخار رہی۔

وفدِ محترم نے ادارے کا تفصیلی وزٹ کیا، مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ فرمایا، اور حضور پیر سجن سائیں مدظلہ العالی کی زیرِ سرپرستی چلنے والی تنظیمات کے تعارف، مقاصد، خدمات اور پیغام کے حوالے سے نہایت مفید اور فکر انگیز گفتگو فرمائی۔

میں اپنے ادارے کی جانب سے خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں:

خلیفہ محمد حبیب الرحمن طاہری صاحب (لاہور مرکز)
نائب صدر جماعت اصلاح المسلمین پنجاب

خلیفہ محمد شوکت طاہری صاحب
فقیر محمد رمضان طاہری صاحب
فقیر محمد علی طاہری صاحب

خلیفہ عبد القدیر طاہری صاحب( چکوال مرکز)
جماعت اصلاح المسلمین چکوال

ملک ارشد حمید طاہری صاحب ( المدینہ مارکیٹ چکوال)
محمد یونس طاہری
عزیزم محمد برھان حیدر طاہری

اللہ تعالیٰ تمام معزز مہمانوں کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کی دینی، اصلاحی اور تبلیغی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے، اور ہمیں بھی دینِ متین کی خدمت اور اہلِ حق کی وابستگی پر استقامت عطا فرمائے۔

والسلام
علامہ محمد ہارون طاہری نقشبندی
مہتمم و بانی
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بادشاہ پور

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بادشاہ پور کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی مہم میں تعاون کرنے ...
31/05/2026

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بادشاہ پور کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی مہم میں تعاون کرنے والے تمام اہلیانِ علاقہ، معزز حضرات، دوست احباب، نوجوان رضاکاروں اور ہمارے ادارے کی ٹیم کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ کی محبت، اعتماد اور بھرپور تعاون کی بدولت یہ مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ خصوصاً ان نوجوانوں کا شکریہ جنہوں نے شدید گرمی، مصروفیات اور تھکاوٹ کے باوجود دن رات محنت کرکے اس کارِ خیر کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں، کھالیں عطیہ کرنے والوں اور ہماری ٹیم کے ہر فرد کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے مال، جان، اولاد اور رزق میں برکتیں نازل فرمائے، اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً 🌹
علامہ محمد ہارون طاہری نقشبندی پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بادشاہ پور

15/04/2026
انشاءاللہ ایک دفعہ پھر میدان سجنے کو تیار💞چوتھی سالانہ کُل پاکستان  عظیم الشان فقید المثال 💞   ❉্᭄͜͡  # ❉্᭄͜͡ . "علاقہ ک...
29/09/2025

انشاءاللہ ایک دفعہ پھر میدان سجنے کو تیار
💞چوتھی سالانہ کُل پاکستان عظیم الشان فقید المثال 💞
❉্᭄͜͡ # ❉্᭄͜͡
. "علاقہ کہون کا ہر ادارہ، ہر تنظیم، ہر عاشقِ رسول ﷺ سیاسی و سماجی شخصیات اس اجتماعِ ختمِ نبوت کی زینت ہوں گے!"
زیر انتظام۔

اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، ج...
14/08/2024

اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرعہ نے گویا مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔

آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“
یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“

پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا

پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ
ہادی و رہبر سرور دیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآن کی مانند حسیں
احمد مرسل صلی علی
پاکستان کا مطلب کیا؟لا الہ الا اللہ

چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟لا الہ الا اللہ

جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ

نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ

ہنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرط ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ

تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
پاکستان کا مطلب کیا؟لا الہ الا اللہ

مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
پاکستان کا مطلب کیا؟لا الہ الا اللہ

اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
پھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا؟لا الہ الا اللہ

آج صاحبزادہ سید نعمان شاہ صاحب کاظمی صاحب جامعہ میں تشریف لائے اور تربیتی کورس میں شامل طلباء سے ٹیسٹ لیا انشاء اللہ کل ...
07/08/2024

آج صاحبزادہ سید نعمان شاہ صاحب کاظمی صاحب جامعہ میں تشریف لائے اور تربیتی کورس میں شامل طلباء سے ٹیسٹ لیا انشاء اللہ کل بروز جمعرات بعد از نماز ظہر طلباء میں اسناد تقسءم کی جائیں گی

Address

Choa Saidan Shah
48800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Muhammdia Ghousia Badshahpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share