RIMS College Of Pharmacy D.G Khan

RIMS College Of Pharmacy D.G Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RIMS College Of Pharmacy D.G Khan, College & University, Dera Ghazi Khan.

Admissions Open
14/06/2023

Admissions Open

Eid Mubarak to all the students and staff of RIMS College 💐
22/04/2023

Eid Mubarak to all the students and staff of RIMS College 💐


پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کی جانب سے ( رمز کالج آف فارمیسی, ڈیرہ غازی خان ) میں نمک کے عالمی ہفتے اور نیوٹریشن (غذ...
16/03/2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کی جانب سے ( رمز کالج آف فارمیسی, ڈیرہ غازی خان ) میں نمک کے عالمی ہفتے اور نیوٹریشن (غذائیت) کے بارے میں آگاہی سمینار۔
جس میں مقررین نے نمک کے استعمال میں کمی کے بارے میں آگاہی اور نمکین خوراک سے متعلق بیماریوں سے ہونے والی اموات اور بیماریوں کے بارے معلومات فراہم کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر نمک کا استعمال روزانہ 5 گرام سے کم کر دیا جائے تو ہر سال تقریباً 2.5 ملین اموات کو روکا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اساتذہ، طالبات میں نیوٹریشن (غذائیت) کے اہم ترین ذرائع بھی آگاہی فراہم کی گئی جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی کمی کے باعث بچوں کی نشوونما شدیدمتاثر ہورہی ہے،غفلت اور لا علمی کے باعث ہمارے بچے اور بچیاں کمزور ہیں جنہیں ہم نے طاقتور اور توانا بنانا ہے،بچے اپنے والدین کو اچھی خوراک کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ ماہر غذائیت نے مزید کہا کہ ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں،پھلوں کا استعمال کیا جائے،جنک فوڈ سے اجتناب اور اپنے جسم کو کام کاج کا عادی بنائیں ۔فوڈ سیفٹی کے اصولوں، متوازن غذاء اور صحت بخش کھانوں کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی. تقریب کے اختتام پر (مہمان خصوصی ڈائریکٹر رمز کالج آف فارمیسی ڈیرہ غازی خان سید احمد نثار شاہ صاحب) کی طرف سے مقررین کو تعریفی سند دی گئی۔

✨RIMS Pharma Sports Week 2023✨RIMS College Of Pharmacy D.G Khan arranged a Sports Gala🥳 from 27th Feb - 1st March 2023.S...
05/03/2023

✨RIMS Pharma Sports Week 2023✨
RIMS College Of Pharmacy D.G Khan arranged a Sports Gala🥳 from 27th Feb - 1st March 2023.
Students participated in different games and performance matches were conducted of many sports games including cricket🏏, tennis🎾, badminton🏸, Luddo, volleyball🏐, tug-of-war and many other energetic games.✨❤️🎉
Congratulations to all the winning teams and all the participants.
Special thanks to our Worthy Directors of RIMS College for all of their guidance and support.😇🥰

✨ Some glimpses of One Day trip to "Fort Munro"  arranged by RIMS College Of Pharmacy D.G  Khan for 1st year and 2nd yea...
01/02/2023

✨ Some glimpses of One Day trip to "Fort Munro" arranged by RIMS College Of Pharmacy D.G Khan for 1st year and 2nd year students with faculty & staff members...

 #ہیپاٹائٹس (کالا یرقان )!     Hepatitis B & Cبہت سی بیماریاں ایسی ھیں جو پتہ بھی نہیں لگنے دیتی اور آپ کو صحت کی ان پیچ...
01/02/2023

#ہیپاٹائٹس (کالا یرقان )! Hepatitis B & C
بہت سی بیماریاں ایسی ھیں جو پتہ بھی نہیں لگنے دیتی اور آپ کو صحت کی ان پیچیدگیوں کی طرف لے جاتی ھیں جہاں سے معمول کی زندگی میں واپس آنا ناممکن ھو جاتا ھے اور آپ کی صحت کی مستقل دشمن بن جاتی ھیں تو پاکستان میں اس وقت اس طرح کی خاموش کلر بیماریوں میں سے ایک ہیپاٹائٹس( کالا یرقان) ھے جو ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی وائرس کی وجہ سے پھیلتا ھے
یہ ہیپاٹائٹس جگر کی سوزش ھے جو زیادہ لمبے عرصے تک رھے تو جگر کو تباہ کر دیتی ھے اور بعد میں کسی حد تک جگر کے کینسر میں بھی تبدیل ھو جاتی ھے
کالے یرقان میں وائرس کے علاؤہ اور بھی وجوھات ھیں لیکن ھمارے ھاں پاکستان میں سب سے زیادہ وجہ یہی ھیپاٹائٹس بی اور سی وائرس ھے۔
وہ عرصہ جو پیچیدگیوں سے پہلے ھوتا ھے جس میں بغیر ٹیسٹ کے پتہ ھی نہی چلتا اس میں عام طور پر جسم کی تھکاوٹ ' بھوک کا نہ لگنا' جسم اور پٹھوں کی کمزوری محسوس ھونا ' بے چینی اور متلی محسوس ھونا جیسی علامات ھیں اس لیے پاکستان میں کالا یرقان کا اس وقت پتہ چلتا ھے جب عام طور پر آپ کسی کو خون دینے سے پہلے سکریننگ کرواتے ھو یا پھر آپ کسی دوسری بیماری کیلے اپنے کسی کنسلٹنٹ فزیشن یا میڈیکل سپیشلسٹ کے پاس جاتے ھو اور ٹیسٹوں میں اچانک کالا یرقان نکل آتا ھے جس کا آپ نے سوچا نہی ھوتا ھے ورنہ اس کالے یرقان کا تب ھی پتہ چلتا ھے جب جگر تباہ ھو چکا ھوتا ھے اور منہ سے خون کی الٹی یا خون کی وجہ سے کالے رنگ کے پاخانے یا پھر پیٹ میں پانی پڑ جاتا ھے جیسی پیچیدگیاں ۔
پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ھر دسویں سے بارویں انسان کو کالا یرقان ھے اور زیادہ تر ابادی اس کالے یرقان سے لاعلم ھے کہ کیسے پھیلتا ھے اور کس طرح ایک انسان سے دوسرے انسان تک جاتا ھے یہ آگاھی بہت ھی ضروری ھے حکومت پاکستان کو چاھیے کہ ایک ایک شخص کو کالے یرقان کے پھیلاؤ کے بارے میں پتہ ھونا چاھیے اور بد قسمتی سے پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ پھیلاؤ کا ذریعہ غیر محفوظ ازدواجی تعلقات (s*x) ھے مطلب کنڈوم کے بغیر جو کالے یرقان والے وائرس کو منتقل سے روکتا ھے ۔ مثال کے طور پر
ایک شخص (مرد یا عورت) کو کالا یرقان ھے اور دوسرے شخص(مرد یا عورت) کو نہی ھے جو ان دونوں کے درمیان کنڈوم کے بغیر سیکس ھو گا تو کالے یرقان والا وائرس نارمل بندے میں منتقل ھو سکتا ھے ۔
اور روٹین سکریننگ کے دوران اگر آپ کا شریک حیات بھی کالے یرقان کا شکار ھے تو اس کے ساتھ بھی ھمبستری کے وقت کنڈوم کا استعمال کریں جب تک اس کا علاج مکمل نہی ھو جاتا اور علاج کے بعد بھی جب تک PCR ٹیسٹ کلیر نہی آتا۔
دوسرا پاکستان میں کالے یرقان کا سب سے زیادہ پھیلنے والا ذریعہ/سورس وہ آلات/اوزار ھیں جو جسم کے کسی بھی حصے یا اعضا کے آپریشن سے پہلے سٹریلاہزیشن (strelization) کے عمل سے نہی گزرتے یا نامکمل سٹریلاہزیشن ھوتی ھے اور بار بار ان سے سیکڑوں مریضوں کے آپریشن کیے جاتے ھیں تو چانس موجود ھیں کہ ان سرجیکل اوزاروں سے کالے یرقان والا وائرس پھیل جاے ۔

مثال کے طور پر
ایک ھیپاٹائٹس (کالے یرقان والی عورت / مرد کا کسی گاؤں دیہات یا قصبے میں یا کسی بھی شہر کے سرجیکل سنٹر میں جسم کے کسی بھی اعضا کا آپریشن ھوتا ھے اور جو اوزار اس آپریشن میں استعمال ھوے ھیں تو آپریشن کے بعد ان کو سٹریلاہزیشن پلانٹس کے ذریعے strelize نہی کیا گیا اور یہی اوزار کسی دوسرے نارمل شخص کے آپریشن میں استعمال ھوتے ھیں تو پھر چانس موجوڈ ھے کہ کالے یرقان والا وائرس مریض میں منتقل ھو جاے
۔ اس لیے گاؤں دیہاتوں سے یا قصبوں سے سٹریلاہزیشن کے ھونے کا سوال ھی پیدا نہی ھوتا وھاں کسی بھی طرح کا آپریشن کروانے سے گریز کریں اور شہروں میں سرکاری ھسپتالوں میں سٹریلاہزیشن کافی حد تک بہترین ھوتی ھے تو ان سرکاری ھسپتالوں مطلب THQ ...DHQ ...اور سب سے بہترین ٹیچنگ ھسپتالوں( teaching hospitals) کا رخ کریں جہاں آپ کو پرائمری اور سیکنڈری کیر کے ساتھ جدید ٹرشری کیر بھی ملتی ھے ۔
اس کے علاؤہ بال کٹوانے سے بھی ممکن ھے مطلب کینچی کھنگھی اور بال کاٹنے والے کے تمام اوزار جو ایک شخص سے دوسرے شخص اور تیسرے شخص کیلے استعمال ھوتے ھیں اور یہاں تک سیکڑوں ھزاروں لوگ انہی ایک ھی اوزاروں سے گزرتے ھیں تو اس کا سب سے بہترین طریقہ اپنی کینچی اپنی کنگھی اور شیو کیلے اپنا ریزر استرا پہ مشتمل ایک کٹ بنا لیں اور ھر ماہ اس کو اپنے ساتھ لے جاہیں اور ھیر ڈریسر کے حوالے کریں کہ اس سے آپ کی کٹنگ شیونگ کرے تاکہ کالے یرقان والے وائرس کے پھیلنے کے رسک سے بچ سکیں۔
پھر ایک اور چیز جس سے یہ کالا یرقان پھیل رھا ھے کہ پسماندہ علاقوں میں عورتوں یا بچیوں کے کان اور ناک چھدوانے کیلے جو اوزار بار بار استعمال ھوتے ھیں وہ بلکل بھی سٹریلاہزیشن کے عمل سے نہی گزرے ھوتے ایک ھی سوی یا ایک اوزار سے بار بار دن میں کہی مرتبہ کان اور ناک چھدواے جاتے ھیں تو اس سے کالے یرقان والا وائرس پھیل سکتا ھے
اس کے علاؤہ بھی کافی سارے سورس ھیں جن سے کالا یرقان پھیل سکتا ھے ۔

پرانے دور میں یرقان کا علاج بہت مشکل ھوتا تھا اور اس وائرس کو ختم کرنے کیلے ایک تو دو سال کا لمبہ عرصہ چاھیے ھوتا تھا جس میں ھر ھفتے دو انجیکشن لگتے تھے جو مریض کیلے ناقابل برداشت ھوتے تھے اور دوسرا علاج پورا ھونے کے بعد بھی وائرس جگر سے پوری طرح ختم نہی ھوتا تھا لیکن اب اس جدید دور میں کالے یرقان کے حوالے سے دواہیوں کے حوالے سے کافی جدید اور بہترین پیش رفت ھوی ھیں جس میں ایک تو دو سال کی بجاے کورس دو سے تین ماہ تک قلیل ھو گیا ھے دوسرا انجیکشن کی بجاے ایک سے دو گولیوں پہ مشتمل ھے جو منہ کے ذریعے دن میں ایک مرتبہ لینی پڑتی ھے اور تیسری اھم بات یہ ھے منہ سے کھانے والی گولیوں سے وائرس مکمل طور پر جگر سے ختم ھو جاتا ھے اور جگر کی پیچیدگیوں اور جگر کے کینسر سے مکمل طور پر بچا جا سکتا ھے ۔
پاکستان میں موجود
ھر نوجوان بوڑھے شخص کو سال میں ایک مرتبہ ضرور کالے یرقان کی سکریننگ کروانی چاھیے۔

اگر آپ کو کالا یرقان لاحق ھے یا سکریننگ کے وقت کالا یرقان نکل آتا ھے تو کسی قریب ھی میڈیکل سنٹر کے کنسلٹنٹ فزیشن یا میڈیکل سپیشلسٹ سے علاج کیلے رابط کریں۔ شکریہ
Regard
Dr Ijaz Hussain Malik
(Mcps medicine)
(Fcps medicine)
Consultant Physician & medical specialist medicine department teaching hospital 🏥 dg khan &
Azeem surgical hospital 🏥 opposite trauma center street no 5 (Punjab x ray)
Timing 2pm to 8pm.
Sunday Off.

✨Admission open for Pharmacy Technician 2023✨▪️2 year diploma courseAffiliated with Punjab Pharmacy Council (PPC)✨Limite...
30/01/2023

✨Admission open for Pharmacy Technician 2023✨
▪️2 year diploma course
Affiliated with Punjab Pharmacy Council (PPC)
✨Limited Seats remaining✨
Get your diploma and start new journey of Medical field..

For Admission contact: 0306-7873751 064-2406184, 0332-2348484

Location: Shah Sikandar Rd, Dera Ghazi Khan

30/01/2023
✨Admission open for Pharmacy Technician 2023✨▪️2 year diploma courseAffiliated with Punjab Pharmacy Council (PPC)✨Limite...
30/01/2023

✨Admission open for Pharmacy Technician 2023✨
▪️2 year diploma course
Affiliated with Punjab Pharmacy Council (PPC)
✨Limited Seats remaining✨
Get your diploma and start new journey of Medical field..

For Admission contact: 0306-7873751 064-2406184, 0332-2348484

Address

Dera Ghazi Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 12:30

Telephone

+923322348484

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RIMS College Of Pharmacy D.G Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share