15/12/2024
پریس ریلز
میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پہلے کانویکشن کا کامیاب انعقاد
میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب ایک یادگار موقع تھا، جس میں طلبہ، اساتذہ، والدین، اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں 186 فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں،جن میں 30 طلباء نے میڈل حاصل کیے جو ان کی انتھک محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی مہارتوں کو قوم کی خدمت اور ترقی کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں، تحقیقاتی پیش رفت، اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایمانداری، سخت محنت، اور عزم کا مظاہرہ کریں۔
کانووکیشن کے دوران طلبہ کے تیار کردہ پروجیکٹس کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح حنیف خان پتافی MPA ڈیرہ غازی خان ،خواجہ فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کیا۔ اس نمائش میں طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی مہارتوں کی تعریف کی گئی۔
تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت غازی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، اور یو ای ٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازی خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جنہوں نے تقریب کی کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا۔
یہ کانووکیشن نہ صرف فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں کا جشن تھا بلکہ انہیں ایک نئے سفر کے آغاز کے لیے تحریک اور حوصلہ فراہم کرنے کا موقع بھی تھا۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ جن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم ، رجسٹرار محمد عارف خان ، کنٹرولر آف ایگزامینشن انجیئر محمد عمر خالدون ، ٹریژرر محمد اقبال ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر مہر گل اور دیگر جن میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز ڈکٹر محمد آمین ، ڈکٹر شفیق الرحمن ، ڈاکٹرمحمد غصنفر عباس ، محمد عارف گل ، قاسم سلطان ، یاسر علی سیکریٹری ٹو وائس چانسلر ، امان اللہ خان لغاری( ڈیپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنس افئیرز)،اسماعیل خان لغاری(پی آر او) ڈاکٹر غسان کریم ، انجینئر شہزاد یوسف ، انجینئر نوازش علی ، محمد فرقان (ڈیپٹی ڈائریکٹر پی این ڈی )اس موقع پر موجود تھے۔