Government Girls Degree College No. 1 Dera Ismail Khan

Government Girls Degree College No. 1 Dera Ismail Khan Govt. Girls Degree College No.1 D.I.Khan is a prestigious institute of Higher Education Department K Dera Ismail Khan

24/07/2026

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 کے شاداب اور خوبصورت لانز کی خوبصورتی گرمیوں میں اپنے عروج پر ہوتی ہے، جہاں ہر سو پھیلی سرسبزی آنکھوں کو بے حد بھاتی ہے اور دل کو تر و تازگی کا احساس بخشتی ہے۔ یہ دلکش نظارے اور ہریالی دراصل کالج کی محترمہ پرنسپل صاحبہ میڈم عافیہ سعادات قیصرانی اور مس کلثوم منان کا خواب اور ان کی محنتوں کا حسین نتیجہ ہیں، جن کی کاوشوں نے کالج کو اس قدر ہرا بھرا اور باکمال بنا دیا ہے

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان کے گرین کیمپس وژن کے تحت ایک مثبت کاوش!​معزز قاری عثمان صاحب اور محترم جہ...
20/07/2026

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان کے گرین کیمپس وژن کے تحت ایک مثبت کاوش!
​معزز قاری عثمان صاحب اور محترم جہانزیب صاحب نے کالج کی خوبصورتی اور شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کالج کے لیے پودوں کا خوبصورت تحفہ پیش کیا۔ کالج ہذا کی پرنسپل، محترمہ میڈم عافیہ سعادات قیصرانی صاحبہ نے ان کے اس خوبصورت اور تعمیری جذبے کو بے حد سراہا اور کالج انتظامیہ کی جانب سے ان کا دلی شکریہ ادا کیا

معیاری تحقیق، مؤثر رہنمائی اور علمی لگن کا یہ سفر شعبۂ بی۔ایس زوالوجی کی ایک اور نمایاں کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔گ...
18/07/2026

معیاری تحقیق، مؤثر رہنمائی اور علمی لگن کا یہ سفر شعبۂ بی۔ایس زوالوجی کی ایک اور نمایاں کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان میں شعبۂ بی۔ایس زوالوجی کی 13 ریسرچ طالبات نے اپنے تھیسز ڈیفنس کے عمل کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس علمی کامیابی میں شعبۂ زوالوجی کی سربراہ محترمہ فرخ گل (اسسٹنٹ پروفیسر) کی مؤثر قیادت، انتھک محنت اور تحقیقی رہنمائی خصوصی طور پر قابلِ تحسین رہی۔

طالبات نے اپنے تحقیقی مقالے اپنے قابلِ قدر سپروائزرز محترمہ رقیہ بی بی (پروفیسر)، محترمہ فرخ گل (اسسٹنٹ پروفیسر)، مس ماریا وزیر اور مس سعدیہ خان (لیکچرارز، شعبۂ زوالوجی) کی زیرِ نگرانی مکمل کیے۔

اس موقع پر ایکسٹرنل ایگزامنر کے فرائض جناب عنایت الرحمن صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ زوالوجی، گورنمنٹ کالج نمبر 1 فار بوائز، ڈیرہ اسماعیل خان) نے انجام دیے۔

کالج کی معزز پرنسپل محترمہ عافیہ سعادت قیصرانی نے شعبۂ زوالوجی کے تمام فیکلٹی ممبران، سپروائزرز اور طالبات کو اس شاندار علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

15/07/2026
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان میں شعبہ بی۔ایس کیمسٹری کی طالبات کا کامیاب تھیسز ڈیفنس!​شعبہ بی۔ایس کیمس...
14/07/2026

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان میں شعبہ بی۔ایس کیمسٹری کی طالبات کا کامیاب تھیسز ڈیفنس!
​شعبہ بی۔ایس کیمسٹری کے 4 ریسرچ گروپس کی طالبات نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (HOD) ڈاکٹر الہام گنڈاپور اور لیکچرر مس نمرہ کی زیر نگرانی اپنے تھیسز ڈیفنس کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا۔
​اس موقع پر ایکسٹرنل ایگزامنر کے فرائض گومل یونیورسٹی کے ڈاکٹر رضوان نے انجام دیے۔
​کالج کی پرنسپل میڈم عافیہ سعادت قیصرانی نے ایچ او ڈی، فیکلٹی ممبران لیکچررز مس فریال برکی، سارہ گیلانی، اور وزیٹنگ سٹاف اور تمام طالبات کو اس شاندار کامیابی اور بہترین دفاع پر دلی مبارکباد پیش کی، اور طالبات کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

میڈم عافیہ سعادت قیصرانی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج موسٰی کھر، ڈیرہ اسماعیل خان کا اضافی چارج محترمہ نگہت ظفر صاحبہ (ایسوسی...
10/07/2026

میڈم عافیہ سعادت قیصرانی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج موسٰی کھر، ڈیرہ اسماعیل خان کا اضافی چارج محترمہ نگہت ظفر صاحبہ (ایسوسی ایٹ پروفیسر آف لاء، GGDC نمبر 2، ڈی آئی خان) کو ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہیں اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔
​ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED)، خیبر پختونخوا کی طرف سے دی گئی موسٰی کھر کالج کی یہ اہم ذمہ داری اس سے قبل میڈم عافیہ سعادت قیصرانی کے پاس تھی، جنہوں نے یہ اضافی چارج اور اپنی تمام تر ذمہ داریاں ہمیشہ کی طرح انتہائی خوش اسلوبی، محنت اور احسن طریقے سے سرانجام دیں۔
​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ نگہت ظفر صاحبہ کو ان کی اس نئی اور اہم ترین ذمہ داری میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان میں شعبہ فزکس کی طالبات نے اپنے تھیسسز کا کامیابی کے ساتھ ڈیفنس کیا۔اس مو...
09/07/2026

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان میں شعبہ فزکس کی طالبات نے اپنے تھیسسز کا کامیابی کے ساتھ ڈیفنس کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمار خان، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فزکس، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے بطور ایکسٹرنل ایگزامنر شرکت کی۔ طالبات نے مس بینش ارشاد، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ فزکس کی نگرانی میں نہایت اعتماد کے ساتھ اپنے پراجیکٹس پیش کیے۔

پرنسپل عافیہ سعادت قیصرانی نے اس سرگرمی کو شعبہ اور ادارے کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کا کام اور پراجیکٹس غیر معمولی اور قابلِ ستائش تھے۔ مجموعی طور پر 9 گروپس نے اپنے تحقیقی کام پیش کیے۔

اس کامیاب سرگرمی میں مس ارم بی بی، مس خالدہ یاصر، مس شازیہ صدیقی ، مس عرفا گنڈاپور، مس کرن رباب اور لیب اسسٹنٹ مس ارم نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ یہ کامیابی تمام اساتذہ، طالبات اور معاون عملے کی مشترکہ محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

شعبہ بی۔ایس انگلش کی طالبات کا علمی میدان میں  تھیسز ڈیفنس کا کامیاب انعقاد۔​گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل ...
07/07/2026

شعبہ بی۔ایس انگلش کی طالبات کا علمی میدان میں تھیسز ڈیفنس کا کامیاب انعقاد۔
​گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان کے شعبہ بی۔ایس انگلش کی 38 طالبات نے شعبہ کی سربراہ (ایچ او ڈی) محترمہ شگفتہ کنول کی زیرِ سرپرستی اپنے تھیسسز کا ڈیفنس بہترین انداز میں مکمل کر لیا۔
​طالبات کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ایکسٹرنل ایگزامینر کے طور پر مسٹر شاہ خالد (لیکچرر شعبہ انگریزی، گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس) نے شرکت کی اور طالبات کے اعلیٰ معیارِ تحقیق کی بھرپور تعریف کی۔
​کالج ہذا کی پرنسپل میڈم عافیہ سعادت قیصرانی اور کالج انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر شعبہ انگلش کی فیکلٹی اور تمام طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔ پرنسپل صاحبہ نے طالبات کے علمی شوق اور کڑی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

Address

North Circular Road
Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+92966856303

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Girls Degree College No. 1 Dera Ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Government Girls Degree College No. 1 Dera Ismail Khan:

Shortcuts

Share