Government College No.1, Dera Ismail Khan - KPK

Government College No.1, Dera Ismail Khan - KPK Unofficial Page of Government Degree College No.1 Dera Ismail Khan (KPK)
Programs Offered: BS (Hons)

Programs Offered:
BS(Hons)-4 Years Degree Program In:
* Physics
* Chemistry
* Zoology
* Botany
* English
* Political Science
* Economics
* Computer Science
* Mathematics
* HPE
* Urdu
* Islamiyat

عوامی اطلاع برائے آگاہیمحکمہ اعلیٰ تعلیم، خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ و ٹرانسفر پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش ن...
22/08/2026

عوامی اطلاع برائے آگاہی
محکمہ اعلیٰ تعلیم، خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ و ٹرانسفر پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے. غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور انہیں آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔ مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا

📢 اہم اطلاع برائے شارٹ لسٹ امیدوارانمختلف سرکاری ڈگری کالجز میں Lecturers (BPS-17) کی آسامیوں کے لیے Interview & Demo کا...
20/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے شارٹ لسٹ امیدواران

مختلف سرکاری ڈگری کالجز میں Lecturers (BPS-17) کی آسامیوں کے لیے Interview & Demo کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام شارٹ لسٹ امیدواران مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر اصل دستاویزات کے ہمراہ لازمی پہنچیں۔

📅 انٹرویو و ڈیمو: 27 اور 28 اگست 2026

📌 تفصیلی شیڈول اوپر دیے گئے بینر میں ملاحظہ کریں۔

مزید تعلیمی و محکمانہ اپڈیٹس کے لیے فالو کریں:

فلیکسیبل ہائرنگ نوٹس اہم اطلاع برائے فلیکسیبل ہائرنگگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے فلیکسیبل ...
20/08/2026

فلیکسیبل ہائرنگ نوٹس

اہم اطلاع برائے فلیکسیبل ہائرنگ

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے فلیکسیبل ہائرنگ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی فہرستیں فیس بک پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

تمام شارٹ لسٹ شدہ خواتین امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی فہرست چیک کریں اور مقررہ تاریخ و وقت کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔

مقام: گورنمنٹ گرلز کالج نمبر 2، ڈیرہ اسماعیل خان
📅 تاریخ: جمعہ، 28 اگست 2026

نوٹ: مقررہ وقت کے بعد کسی بھی امیدوار کو انٹرویو کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔

تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ اپنی فہرست اور متعلقہ تفصیلات ضرور چیک کریں۔

📢 اہم اعلان برائے داخلہگورنمنٹ کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف ایس سی (پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ) سیشن 2026-28 ...
20/08/2026

📢 اہم اعلان برائے داخلہ

گورنمنٹ کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف ایس سی (پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ) سیشن 2026-28 کے لیے آن لائن داخلوں کا آغاز 21 اگست 2026 سے ہو رہا ہے۔

📌 اہم تاریخیں:
🔹 آن لائن داخلے کا آغاز: 21 اگست 2026
🔹 آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 30 اگست 2026
🔹 حفاظِ قرآن ٹیسٹ: 31 اگست 2026
🔹 پہلی میرٹ لسٹ: 1 ستمبر 2026
🔹 دوسری میرٹ لسٹ: 6 ستمبر 2026
🔹 تیسری میرٹ لسٹ: 10 ستمبر 2026
🔹 ایف ایس سی کلاسز کا آغاز: 15 ستمبر 2026

🌐 آن لائن داخلے کے لیے:
https://admission.hed.gkp.pk/

⚠️ ہر ڈسپلن کے لیے الگ آن لائن درخواست جمع کرنا ضروری ہے۔ دستی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

📲 مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں:
Facebook | Instagram | TikTok | X


گورنمنٹ ڈگری کالج پنیالہ میں مختلف سبجیکٹس میں ہائیرڈ لیکچرر شپ کے لئے اپلائی کرنے والے وہ candidates جو انٹرویو اور ڈیم...
19/08/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج پنیالہ میں مختلف سبجیکٹس میں ہائیرڈ لیکچرر شپ کے لئے اپلائی کرنے والے وہ candidates جو انٹرویو اور ڈیمو کے لئے shortlist ہوگئے ہیں، 27 اگست کو ان candidates کا گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1 (بوائز) ڈیرہ اسماعیل خان میں صبح 9 بجے انٹرویو ہوگا۔

تو اس لئے تمام امیدوار 27 اگست کو اپنے تمام اوریجنل ڈاکومنٹس کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1 ڈی آئی خان پہنچے اور تمام اوریجنل ڈاکومنٹس کی ایک ایک attested فوٹوکاپی بھی اپنے ساتھ لے جائے، اگر کسی کا experience ہے تو experience سرٹیفکیٹ مطلقہ اتھارٹی سے countersign کرکے 27 اگست کو اپنے ساتھ ضرور لے جائیں انٹرویو اور ڈیمو میں

The Initial Merit Lists for Flexible Hiring in various departments of Government College No. 1, D.I. Khan have been issu...
18/08/2026

The Initial Merit Lists for Flexible Hiring in various departments of Government College No. 1, D.I. Khan have been issued.

ضروری وضاحت

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیچرز فلیکسیبل ہائرنگ کے سلسلے میں تمام مراحل مقررہ طریقۂ کار کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کالج ذرائع اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اساتذہ کی اسامیوں کو کالج وائز باقاعدہ مشتہر کیا گیا، جس کے بعد مطلوبہ قابلیت رکھنے والے امیدواروں نے آن لائن درخواستیں جمع کروائیں۔

امیدواروں کی جانب سے آن لائن فراہم کردہ معلومات اور دعووں کی بنیاد پر ابتدائی میرٹ لسٹیں تیار کرکے آویزاں کی گئیں اور تمام امیدواروں کو اعتراضات جمع کروانے کا مناسب موقع فراہم کیا گیا۔ موصول ہونے والے اعتراضات کے بعد امیدواروں کی جانب سے دعویٰ کردہ قابلیت، تجربہ اور دیگر نمبرز کی سکروٹنی کی گئی۔ جن امیدواروں نے اپنے دعووں کے حق میں واضح اور قابلِ قبول دستاویزی ثبوت پیش کیے، صرف ان کے نمبرز کو مقررہ معیار کے مطابق شمار کرکے نظرثانی شدہ میرٹ لسٹوں میں شامل کیا گیا۔

اب تمام متعلقہ میرٹ لسٹیں آویزاں کی جا چکی ہیں اور اگلے مرحلے میں امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔ انٹرویوز کے لیے پینل متعلقہ ادارے سے باہر کی جی ایم سی/ڈویژن سے مقرر کیا جائے گا تاکہ انٹرویو کا عمل شفاف، غیر جانب دار اور میرٹ کے مطابق مکمل ہو۔

یہ امر بھی واضح کیا جاتا ہے کہ انٹرویوز کے بعد بھی امیدواروں کو اپنی کسی شکایت، اعتراض یا گریوینس کے ازالے کے لیے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق درخواست دینے کا حق حاصل ہوگا۔ موصول ہونے والی جائز شکایات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹیں مرتب کی جائیں گی۔

لہٰذا اگر کسی امیدوار یا کسی بھی متعلقہ شخص کو میرٹ لسٹ، نمبرز یا کسی دوسرے مرحلے کے حوالے سے کوئی اعتراض یا تحفظات ہوں تو وہ جی ایم سی کوآرڈینیٹر یا متعلقہ پرنسپل سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کے لیے دروازے کھلے ہیں اور ان کی شکایات و تحفظات کو مقررہ طریقۂ کار کے مطابق سنا جائے گا۔

تمام متعلقہ حلقوں سے گزارش ہے کہ فلیکسیبل ہائرنگ کے عمل کے بارے میں کسی بھی خبر، شکایت یا معلومات کو آگے بڑھانے سے قبل متعلقہ ادارے، جی ایم سی کوآرڈینیٹر یا پرنسپل سے اس کی تصدیق اور وضاحت ضرور حاصل کی جائے، تاکہ حقائق واضح رہیں اور کسی بھی غلط فہمی یا غیر ضروری تنازع سے بچا جا سکے۔

شفافیت، میرٹ اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق عمل درآمد ہی اس پورے عمل کی بنیادی ترجیح ہے۔

Final Pre-Interview Merit List for Teaching Staff Positions at GCMS, Tank. Candidates with Merit order 1 to 5 are shortl...
17/08/2026

Final Pre-Interview Merit List for Teaching Staff Positions at GCMS, Tank. Candidates with Merit order 1 to 5 are shortlisted for Demo + Interview.

گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینیجمنٹ سائنسز ٹانک ٹیچنگ سٹاف ڈیمو + انٹرویو بروز جمعرات 20 اگست 2026، گورنمنٹ کالج آف مینج...
17/08/2026

گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینیجمنٹ سائنسز ٹانک

ٹیچنگ سٹاف ڈیمو + انٹرویو بروز جمعرات 20 اگست 2026، گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، ڈی۔ آئ۔ خان میں ہونگے۔

صرف شارٹ لسٹڈ امیدوار تشریف لائیں ہمراہ اصل اسناد کے۔ لسٹیں تھوڑی دیر میں جاری کر دی جائیں گی۔

Islamia College PeshawarFA/Fsc (Intermediate) Admissions
17/08/2026

Islamia College Peshawar
FA/Fsc (Intermediate) Admissions

گورنمنٹ کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مل...
16/08/2026

گورنمنٹ کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ملازمت، داخلہ، اسکالرشپ یا کسی بھی دیگر موقع کے لیے آن لائن درخواست دیتے وقت جاری شدہ نتائج اور متعلقہ تفصیلات کو حسبِ ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔

گورنمنٹ کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان

Address

Police Lines Road Near District Court
Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government College No.1, Dera Ismail Khan - KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Government College No.1, Dera Ismail Khan - KPK:

Shortcuts

Share