23/09/2026
قائد اعظم ماڈل سکول اینڈ کالج واڑی میں نظم و ضبط اور قائدانہ اقدار کے فروغ کی ایک اور شاندار منزل! ایک پُروقار تقریب کے دوران، چیف پراکٹر عامر زیب صاحب نے نومنتخب پراکٹوریل بورڈ کے طلباء سے باضابطہ طور پر حلف لیا۔ یہ لمحہ ادارے کی شاندار روایات، طلباء میں ذمہ داری کے احساس اور بہترین ٹیم ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ عامر زیب صاحب کی قیادت میں یہ باصلاحیت پراکٹر ٹیم ادارے میں امن، ڈسپلن اور بہترین ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ چیف پراکٹر اور تمام نووارد پراکٹرز کو اس نئی ذمہ داری کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! اللہ تعالیٰ سب کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین!