01/10/2026
Career Counseling: 2
Instructor: Mr. Fawad Khan
آج ادارۂ ہٰذا میں “Career Counseling” کے موضوع پر ایک اہم اور مفید سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جو ہماری اکیڈمک پالیسی کا باقاعدہ حصہ ہے۔
اس سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو تعلیمی کیریئر کے آغاز ہی میں اس قابل بنانا تھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں، رجحانات اور استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لیے موزوں فیلڈ کا انتخاب درست اور مؤثر انداز میں کر سکیں، تاکہ مستقبل میں انہیں تعلیمی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس سیشن میں فرسٹ ایئر کےطلبہ نے بھرپور شرکت کی اور تعریفی اسناد بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر جناب یاسر خان نے بھی طلبہ کے سامنے اپنے قیمتی خیالات اور مفید مشورے پیش کیے۔
طلبہ و طالبات کی بہتر رہنمائی اور ان کے روشن تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے، مستقبل میں بھی ہر پندرہ روز بعد اس نوعیت کے مفید اور رہنمائی پر مبنی سیشنز کا انعقاد جاری رہے گا، ان شاء اللہ۔