22/04/2026
گورنمنٹ ہائی سکول دنیاپور جماعت نہم کا ہونہار طالبِ علم محمد ثقلین ولد محمد رفیق (قوم رتھ، سکنہ چک 13 ایم) آج فزکس پیپر دے کر گھر واپس آتے ہوئے ایک افسوسناک روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
اس المناک خبر نے اہلِ خانہ، اساتذہ اور ساتھی طلبہ کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے ان کے گھر ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔