17/12/2022
At the end of league views and experience of our one player
تلخیاں,اختلافات اور ناگواریاں کسی بھی گیم بلکہ کسی بھی کمیونٹی کا حصہ ہوتی ہیں.کسی بھی مقابلے یا ٹورنامنٹ کو منقعد کرنا اور شاندار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانا کےٹو سر کرنے کے مترادف ہے.
ہمارے اردگرد ہر تیسرا آدمی کرکٹ کا شوقین ہے.کوئ صرف دیکھنے پر اکتفا کرتا ہے اور کوئ اس پہ وقت کے ساتھ ساتھ طاقت اور قوت بھی برباد کرتا ہے.اگر آپ کرکٹ سے لگاؤ نہیں بھی رکھتے پھر بھی آپ کو اس پہ تبصرے سننے کی اذیت برداشت کرنی ہو گی.
لیکن لڑکوں کو کھیل کا پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ایک نئے کلب کی بنیاد رکھ کر اسے کامیابی کی راہ پر گامزن کروانا یہ ہر کسی کے بس میں نہیں.پھر کلب کے اندر ایک ایسی (In house league) منقعد کروانا جس میں تمام کلب میمبرز کی اس طرح تقسیم کہ ہر کوئ راضی رہے,ٹیمز میں اتحاد بنا کے رکھنا, اور ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے اختتام پذیر کرنا.اس سارے کا سہرا کلب کے پریذیڈنٹ,کلب کی جان بلکہ کلب میں جان پیدا کرنے والے Hafiz AR Khan کو جاتا ہے.
اللہ پاک انہیں اور ان کے کلب کو ہمیشہ کامیاب و کامرانی سے نوازے-