15/12/2025
نظامت امور طلباء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام سید منظور الکونین قرآت ونعت سوسائٹی کے تحت جائزہ حسن قرات و نعت کا انعقاد ہوا جس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تقریباً 70 کے قریب طلباء وطالبات شریک ہوئے منصفین میں ڈاکٹر حسن سانول ،ڈاکڑ عبد اللہ رضا،حافظ و قاری ارحم ،سید طلحہ ضیاء گیلانی نے شرکت فرمائی ۔صدارت ناظم، نظامت امور طلباء ڈاکٹر ندیم سہیل صاحب نے فرمائی
آخر میں انچارج سوسائٹی محمد عثمان صدیقی نے معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم صاحب ، ناظم امور طلباء اور شریک جائزہ میں شامل تمام طلباء طالبات کا شکریہ ادا کیا ،اول،دوم ،سوم اور تمام شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔