23/08/2026
🌟 قابلِ فخر کامیابی — دلی مبارکباد 🌟
پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد (PSC GCUF) کے سابق رکن محترم شاہ حسین کو FIA (وفاقی تحقیقاتی ادارہ) میں بلوچستان سے اوپن میرٹ پر تقرری حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎉
یہ کامیابی نہ صرف شاہ حسین کی محنت، قابلیت اور مستقل مزاجی کا ثمر ہے بلکہ ان کے والدین، اہلِ خانہ، دوست احباب اور تمام اُن لوگوں کے لیے بھی باعثِ فخر و خوشی ہے جنہوں نے ان کے تعلیمی اور عملی سفر میں ان کا ساتھ دیا۔
PSC GCUF کے لیے بھی یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ کونسل سے وابستہ رہنے والے نوجوان آج اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ شاہ حسین کی یہ کامیابی ہمارے تمام طلبہ کے لیے محنت، حوصلے اور آگے بڑھنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
ہم شاہ حسین کے والدین، اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام عزیز و اقارب کو اس شاندار کامیابی پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے نئے منصب پر دیانت داری، عزت اور کامیابی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ شاہ حسین کو مزید کامیابیاں، عزت اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
پشتون اسٹوڈنٹس کونسل
Government College University Faisalabad
PSC GCUF