08/10/2021
Confession 152
مسکرائیے
ہمارے پاس آسٹریلین طوطوں کا ایک جوڑا تھا ۔ جن میں سے طوطا اچانک فوت ہو گیا۔ بیچاری طوطی اکیلی رہ گئی۔ بوجہ مصروفیات میں خود مارکیٹ جا نہ سکا اور جس نے بھی دوسرا طوطا لانے کا وعدہ کیا پورا نہ ہوسکا۔ یوں طوطی کئی ماہ سے اکیلی زندگی گذار رہی تھی۔😴
آج ہم نے "ارینج میرج" کا سوچا اور بالاخر ایک برڈ ہاؤس پہنچے اور ایک برانڈ نیو طوطا لے کر آئے۔ ۔ ۔ تب سے طوطی کے اٹھلانے اور چکرپھیریوں کے تماشے دیکھ رہے ہیں۔ وہ کبھی پر پھیلاتی ہے، کبھی چونچیں مارتی ہے، اور کبھی طوطے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آوازیں نکالتی ہے۔
جبکہ طوطا صاحب موڈ میں بیٹھے ہیں۔۔۔
بیگم نے میری طرف شکایتی نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا، یہ طوطے کے مزاج دیکھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ جناب سیدھے منہ بات ہی نہیں کر رہے ، وہ بیچاری کتنی کوشش کر رہی ہے۔ ۔ ۔😉
مجھے شکایت کا اصل ہدف معلوم تھا ۔ ۔ دنیا میں ہر نر ظالم ہوتا ہے اور ہر مادہ مظلوم ۔ ۔ ۔
میں نے بیگم کو یاد دلایا کہ اس بیچارے طوطے کو میں سترہ دوسری طوطیوں کے درمیان سے اٹھا لایا ہوں۔ ۔ ۔ تب سے وہ اسی ایک طوطی کی چیں چیں سن رہا ہے۔ ۔ ۔ ایسے میں اسے تھوڑا سا منہ بسورنے کا حق تو دیں۔ ۔ ۔
اس وضاحت کے بعد میری "طوطی" نے چائے کا کپ میز پر پٹخا اور دوسرے کمرے میں چلی گئی۔ ۔ ۔🤣🙈