07/12/2022
پروفیسر محمد اشرف صدر شعبہ شماریات
تحریر: پروفیسر ریاض احمد قادری
پروفیسر محمد اشرف صدر شعبہ شماریات گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج سمن آباد فیصل آباد اپنی مدت ملازمت پوری کر نے کے بعد۶ دسمبر ۲۰۲۲ کو بخیر و عافیت ریٹائر ہو گئے۔
آپ انتہائی مخلص ، مرنجان مرنج، با اخلاق، ملنسار ، ہمدرد اور فرض شناس شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
آپ ۷ دسمبر ۱۹۶۲ کو اپنے آبائی گھر پی ا ۴گلی نمبر ۱ سنت پورہ فیصل آباد میں چودھری محمد صدیق کے ہاں پیدا ہوئے۔جو پیشہ کے لحاظ سے مدرس تھے۔ میٹرک ۱۹۷۹ میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جناح کالونی فیصل آباد سے پاس کیاایف ایس سی ۱۹۸۱ ور بی ایس سی ۱۹۸۴ میں گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے پاس کی ایم ایس سی شماریات ۱۹۸۶ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پاس کی۔ ۸ نومبر ۱۹۸۷ کو گورنمنٹ مسلم انٹر کالج چک ۴۱ ج ب میں شماریات کے لیکچرر تعینات ہوئے۔۵ جنوری ۲۰۰۶ کو اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ترقی پاکر گورنمنٹ کالج سمن آباد آگئے اور یہیں ۳۰ مئی ۲۰۱۶ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر ترقی پائی اور یہیں ۶ دسمبر ۲۰۲۲ کو ریٹائر ہوئے۔ آپ کل ۳ بھائی اور ۲ بہنیں ہیں۔۱۹۹۰ میں آپ کی شادی ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازا۔ آپ نے اپنے تمام بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائی ہے۔بیٹی ایم فل فزکس ہے اور سکول ٹیچر ہے۔بڑا بیٹا ایگری انجینئیر ہے اورایم ایس سی کے بعد آسٹریلیا میں ہے۔دوسرے بیٹے نے نسٹ یو نیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس سی سول انجینئیرنگ کے بعد ایم ایس سی کی ہے اور اب سکالر شپ پراٹلی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔سب سے چھوٹا بیٹا این ایف سی سے بی ایس سی مکینیکل انجینئیرنگ پاس کر چکا ہے۔
آپ کا اپنے رفقائے کار اور طلبہ و طالبات سے حسن سلوک مثالی رہا ہے۔طلبا کے لئے انتہائی ممد و معاون ثابت ہوئے اور رفقائے کار کے ساتھ بھی بہت اخلاص و مروت اور خو ش اخلاقی سے پیش آتے رہے۔آپ داخلہ کمیٹی میں بھی رہے اورکنٹرولر امتحانات میں بھی بطور ڈپٹی کنٹرولر اوردیگر ذمہ داریوں سے بھی عہدہ برآ رہے۔ آپ نے اپنے تمام فرائض نہایت خو ش اسلوبی سے ادا کئےْ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسی طرح کامیاب و کامران رکھے آمین۔