وفاق المدارس السلفیة Wafaq Ul Madaris Al Salafia

وفاق المدارس السلفیة Wafaq Ul Madaris Al Salafia جامعات و مدارس السلفیہ کی وحدت کا علمبردار ۔

معرکۂ حق کی کامیابی پر استحکامِ پاکستان کانفرنسناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کا شاندار خطاب======≠==========...
07/05/2026

معرکۂ حق کی کامیابی پر استحکامِ پاکستان کانفرنس
ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کا شاندار خطاب
======≠===================================

مؤرخہ 6 مئی 2026ء بروز بدھ چناب کلب فیصل آباد میں ’’استحکامِ پاکستان کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف دینی، سماجی، اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ تعالیٰ نے نہایت مؤثراور فکر انگیز خطاب فرمایا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں تمام مہمانانِ گرامی اور شرکائے کانفرنس کو خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ یہ کانفرنس معرکۂ حق کی عظیم کامیابی پر اللہ رب العزت کے حضور اظہارِ تشکر اور قومی وحدت و استحکام کے عزم کی تجدید کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، باہمی اتفاق اور ملی یکجہتی ہی کسی بھی مضبوط ریاست کی حقیقی طاقت ہوتے ہیں۔ اسلام امن، سلامتی، اعتدال اور انسانیت کی بھلائی کا دین ہے۔ نبی کریم ﷺ کا ارشادِ مبارک ہے:“دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرو، لیکن اگر سامنا ہو جائے تو ثابت قدم رہو۔”(صحیح البخاری: 3026)

پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تاریخِ اسلام عظیم فتوحات، بے مثال قربانیوں اور جرأت و استقامت کے روشن واقعات سے بھری پڑی ہے۔ خلافتِ راشدہ سے لے کر خلافتِ عثمانیہ تک مسلمانوں نے ہر دور میں حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا اور باطل قوتوں کے سامنے استقامت و عزیمت کی مثالیں قائم کیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسی تاریخی تسلسل میں 10 مئی 2025ء کو ’’معرکۂ حق‘‘ کی صورت میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، جب بھارت کی جارحیت کے مقابلے میں پاک افواج نے بنیانٌ مرصوص بن کر وطنِ عزیز کا کامیاب دفاع کیا اور دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بری، بحری اور فضائی افواج سمیت تمام دفاعی اداروں نے مثالی شجاعت، حکمتِ عملی اور قومی غیرت کا مظاہرہ کیا، جس پر پوری قوم اپنی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

اس کامیابی کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا اور دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت، بہترین حکمتِ عملی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اس موقع پر قومی اتحاد، عوامی یکجہتی اور اجتماعی شعور کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نےفرمایاکہ ہم اس حقیقت کا برملا اعتراف کرتے ہیں کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، نصرت اور خصوصی تائید کا نتیجہ ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سراپا شکر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے اور اسے ہر قسم کے فتنوں اور خطرات سے محفوظ رکھے۔

کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور، جناب مولانا سید عبدالخبیر آزاد صاحب نے فرمائی، جبکہ کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبین صاحبہ مہمانِ خصوصی تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر صاحب، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر صاحب سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، علماء کرام، معززینِ شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

شعبہ نشرو اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی دفتر میں وزیرِ داخلہ پنجاب جناب خواجہ سلمان رفیق صاحب اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ح...
04/05/2026

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی دفتر میں وزیرِ داخلہ پنجاب جناب خواجہ سلمان رفیق صاحب اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی حکام کے وفد کی آمد
=========================================
آج بروز پیر، 04 مئی 2026ء کو وزیر داخلہ، جناب خواجہ سلمان رفیق صاحب کی معیت میں ایک سرکاری وفد نے دفتر مرکزی جمعیت اہل حدیث، 106 راوی روڈ، لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان و امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، علامہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم حفظہ اللہ تعالیٰ، اور ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، پروفیسر چوہدری محمد یسین ظفر حفظہ اللہ تعالیٰ سمیت دیگر ذمہ داران نے معزز مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر داخلہ کو دفتر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا گیا۔ اس موقع پر مدارسِ دینیہ کو درپیش اہم مسائل، بالخصوص رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے جلد عملی پیش رفت کی امید ظاہر کی۔

مزید باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔

اجلاس کا اختتام پر دعائے خیر ہوئی اور معزز مہمانوں کے لیے پرتکلف ظہرانہ اور تحائف پیش کئے گئے۔

شعبہ نشر و اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

30/04/2026

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
نحمده ونصلي ونسلم على رسوله الكريم:

ہر عام وخاص سرکاری وغیر سرکاری اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ "لجنة الافتاء والبحث العلمي" کا 26 اپریل 2026ء کو جاری کردہ اعلامیہ سے "وفاق المدارس السلفیہ پاکستان" کا تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس کے مندرجات سے کلی اتفاق ہے۔

شعبہ نشرو اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

خبر نامہ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان 1446ھ ۔۔۔۔۔۔ 2025م
30/04/2026

خبر نامہ
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان
1446ھ ۔۔۔۔۔۔ 2025م

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس و جامعات کے ناظمین و مہتممین کا اہم مشاورتی اجلاس===========================...
27/04/2026

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس و جامعات کے ناظمین و مہتممین کا اہم مشاورتی اجلاس
==========================================

وفاق المدارس کے زیرِ اہتمام بروز اتوار، 26 اپریل 2026ء، کلیة القرآن الکریم والتربیة الاسلامیة، پھول نگر، ضلع قصور میں ایک نہایت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجتماع علمی، تنظیمی اور فکری اعتبار سے غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، جس میں دینی مدارس کی درجہ بندی، تدریس نصاب کی تکمیل، مدارس میں تعلیمی اور انتظامی اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر مجموعی طور پر تین پروگرام منعقد ہوئے:
اوّل: وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام ناظمین و ناظماتِ مدارس و جامعات کا مشاورتی اجلاس
دوم: سعودی جامعات کے متخرجین کا خصوصی پروگرام
سوم: علماء کنونشن

پروگرام کا آغاز صبح 9:30 بجے فضيلۃ الشيخ قاری المقری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ تعالى کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔

ابتدائی نشست میں فضيلۃ الشيخ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ تعالى نے علم و فکر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ دینی مدارس اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں۔ علماء کرام دینی سرحدوں کے محافظ اور امت کے امین ہیں۔ وہ اسلامی معاشرے کی دینی ضروریات کو نہایت دیانت، امانت اور اخلاص کے ساتھ پورا کرتے ہیں، اور امت کے شرعی حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے بعد فضيلۃ الشيخ مولانا عبید الرحمن محسن حفظہ اللہ تعالى نے نصاب کی تکمیل کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے فرمایا کہ وفاق کا نصاب چار مراحل عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ پر مشتمل ہے۔ اکابر نے نہایت بصیرت کے ساتھ ایک ایسا متوازن اور جامع نظام ترتیب دیا ہے۔ جس میں تقریباً بیس علوم ان چار مراحل میں تدریس کیے جاتے ہیں، اور ہر فن میں ابتدائی، متوسط اور مفصل درجے کی کتب مقرر کی گئی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ نصاب کی تکمیل انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اگر کسی کتاب یا فن کا کوئی حصہ ادھورا رہ جائے تو طالب علم بعد کی زندگی میں اس خلا کو پُر نہیں کر سکتا بلکہ بعض دفعہ ساری زندگی ادھورا ہی رہتا ہے۔ نصاب ایک شاہراہ کی مانند ہے، جس کی مکمل مسافت طے کیے بغیر منزلِ مقصود تک رسائی ممکن نہیں۔
انہوں نے عدمِ تکمیلِ نصاب کے متعدد اسباب بیان کیے، جن میں منصوبہ بندی کا فقدان، غیر نصابی تفصیلات میں غیر ضروری انہماک، غیر متعلقہ گفتگو، رخصت، بلا عذر غیر حاضری، کلاس میں لیٹ آنا اور قبل از وقت چلے جانا جیسے اسباب شامل ہیں۔

اس کے حل کے طور پر انہوں نے مؤثر تعلیمی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سال بھر کے تدریسی ایام، کتابوں کے صفحات، موضوعات اور ابواب کا باقاعدہ حساب لگا کر انہیں ششماہی، ماہانہ، ہفتہ وار اور یومیہ بنیادوں پر تقسیم کیا جائے، اور اس کی عملی نگرانی کے لیے خود احتسابی یا ادارہ جاتی احتساب کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔ ساتھ ہی ہر کتاب اور ہر فن کے بنیادی ہدف کو طلبہ کے ذہنوں میں واضح طور پر بٹھایا جائے۔

فضيلۃ الشيخ قارى صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ تعالیٰ نے اس امر کی نشاندہی کی کہ فکری شعور، علمی مضبوطی اور قوتِ فیصلہ کی کمی کے باعث ہم مؤثر منصوبہ بندی سے محروم رہ جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ طویل محنت سے تیار ہونے والے باصلاحیت افراد کو دیگر حلقے اپنے خوشنما نعروں کے ذریعے اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مدارس کے نظام کو مضبوط کرتے ہوئے مناسب درجہ بندی اختیار کی جائے تو ملی دھارے کو زیادہ مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکتا ہے۔

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ، پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ نے مدارس کی منصوبہ بندی اور درجہ بندی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر اچھا خواب ضروری نہیں کہ مطلوبہ انداز میں تعبیر پائے، تاہم اصلاح اور بہتری کی ہر سنجیدہ کوشش قابلِ قدر ہے۔ اکابر نے جامعہ سلفیہ کی تاسیس اسی مقصد کے تحت رکھی کہ یہاں مختلف مدارس سے اچھے طلباء بخاری پڑھیں گے۔ عالیہ اور تخصص کریں گے لیکن یہ سلسلہ تین چار سال سے تجاوز نہ کر سکا۔ انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ مدارس کی درجہ بندی ایک مفید تجویز ہو سکتی ہے،کئی مدارس نے اپنے ہاں درجہ بندی کا میرے ساتھ بھی وعدہ کیا لیکن پھر وہ خود ہی پڑھانے لگ گئے قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ کا درد بجا ہے کہ مدارس کی درجہ بندی کی جائے کیونکہ میں خود مدرسوں کو جانتا ہوں۔ جہاں بخاری کلاس میں صرف ایک طالب علم ہے لیکن درس بخاری کی تقریب میں تین تین شیوخ الحدیث بلائے گئے ہیں۔بعض بڑے صف اول کے مدارس کی وفاق کے امتحانات میں تعداد مایوس کن ہوتی ہے اور بعض چھوٹے چھوٹے مدرسوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔لہذا اگر آپ مدارس کی درجہ بندی کر لیں گے تو اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ نتائج بھی اچھے آئیں گے لیکن اس کے لیے واضح اور قابلِ قبول معیار اور طریقہ کار طے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کسی جبری تقسیم یا درجہ بندی کو مسلط نہیں کرنا چاہتا، البتہ آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایسے کرنے سے بہتری ممکن ہے اس حوالے سے مشاورت کا دروازہ کھلا ہے آپ اپنی تجاویز و آراء پیش کریں۔

ناظم امتحانات پروفیسر عبد الستار حامد حفظہ اللہ نے بھی اس موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا: درجہ بندی سے مراد یہ ہے کہ مختلف مدارس اپنی استعداد، وسائل اور معیار کے مطابق تدریس کے مخصوص مراحل تک محدود رہیں، تاکہ اعلیٰ درجات کی تعلیم صرف وہی ادارے فراہم کریں جو اس کے تقاضے پورے کرتے ہوں۔ درجہ بندی یعنی بعض مدارس صرف عامہ تک پڑھائیں، بعض خاصہ تک، بعض صرف عالیہ تک اور بڑے اور صف اول کے مدارس ہی عالمیہ اور بخاری پڑھائیں۔ یہ تجویز میں نے علامہ ساجد میر رحمہ اللہ کی وجودگی میں بھی پیش کی تھی لیکن انہوں نے فرمایا تھا: تجویز بہت اچھی ہے لیکن ہم وفاق کی طرف سے مدارس کو پابند نہیں کر سکتے، مدارس کے لوگ خود اپنے بارے میں یہ فیصلہ کریں کہ انہوں نے کہاں تک پڑھانا ہے؟
اب دوبارہ یہ بات چلی ہے تو آپ حضرات اپنی آراء و تجاویز دیں کہ ہم اسے کیسے عملی جامہ پہنا سکتے ہیں ؟
سکولوں کالجوں کو دیکھیں تو ان میں درجہ بندی ہے۔ پرائمری، مڈل، ہائی سکول وغیرہ اسی طرح کالجوں میں بھی ہے۔ ایک طالب علم کو بخاری پڑھانا اور 100طلباء کو بخاری پڑھانے میں فرق تو ضرور ہو گا بلکہ نمایاں فرق ہو گا۔
حقیقت یہ ہے کہ میں ایک مدرسہ کی تقریب بخاری میں گیا۔ میں نے پوچھا کتنے بچے بخاری کلاس میں تھے تو جواب آیا بخاری کلاس میں تو کوئی طالب علم نہیں تھا لیکن مشکل یہ ہے کہ اگر تقریب نہ کروائیں تو چندہ نہیں ملتا لہٰذا بڑی سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلہ پر غور کریں اپنی تجاویز دیں۔ ہماری رہنمائی کریں۔ اس کے حسن و قبح اور فوائد و نقصانات پر بحث کریں۔ آپ کے مشوروں سے طے کر لیتے ہیں۔ ورنہ اس مسئلہ میں ہم آپ کی دعائیں ہی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس تجویز کے فوائد، عملی پہلوؤں اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر اجتماعی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

فضیلۃ الشيخ قارى صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ تعالى نے مزید فرمایا کہ اس تجویز کا مقصد کسی پر اعتراض یا تنقید نہیں، بلکہ ایک مضبوط، مربوط اور مؤثر تعلیمی نظام کی تشکیل ہے، جس کے ذریعے مدارس کے نتائج زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدارس کی نظریاتی اور تعلیمی رہنمائی منظم انداز میں کی جائے اور اساتذہ و شیوخ الحدیث کی خدمات کا مناسب مالی انتظام بھی کیا جائے۔

صدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان،علامہ سینیٹر ڈاکٹرحافظ عبد الکریم حفظہ اللہ تعالی، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، نے اپنے خطاب میں وفاق کے نظام کو مثالی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مدارس کو درپیش انتظامی مسائل، خصوصاً رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق مشکلات کے حل کے لیے وہ ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور آئندہ حکومتی سطح کی ملاقاتوں میں ان مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس کے اختتامی مرحلے میں شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ، نائب صدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، نے منہج کے موضوع پر جامع اور فکر انگیز کلمات ارشاد فرمائے، جس کے بعد دعا کروائی گئی۔

اختتام پر تمام حاضرین کی خدمت میں پرتکلف ظہرانہ کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے گئے۔

ادارہ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان،كلية القرآن الكريم و التربية الاسلامية پھول نگر قصور کی جملہ انتظامیہ ،معاونین،اساتذہ،طلباء،اور خصوصا محترم المقام فضيلۃ الشيخ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ تعالیٰ کا اس بہترین، منظم اور بامقصد پروگرام کے انعقاد پر دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مدارس کی اصلاح، ترقی اور بہتری کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، اور ایک مضبوط، منظم اور معیاری دینی تعلیمی نظام کی تشکیل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

شعبہ نشر و اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

سالانہ امتحانات 1447ھ 2026ء کے نتائج کا اعلان=================================شعبہ نشرو اشاعت وفاق المدارس السلفیہ پاکست...
02/04/2026

سالانہ امتحانات 1447ھ 2026ء کے نتائج کا اعلان
=================================
شعبہ نشرو اشاعت وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

جامعہ اثریہ پشاور کا دورہ اور شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز نورستانی حفظہ اللہ کی تیمارداری آج 18 فروری 2026 بروز بدھ، نا...
18/02/2026

جامعہ اثریہ پشاور کا دورہ اور شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز نورستانی حفظہ اللہ کی تیمارداری

آج 18 فروری 2026 بروز بدھ، ناظم اعلی وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر محمد یسین ظفر حفظہ اللہ نےجامعہ اثریہ پشاور کا دورہ کیا اور شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز نورستانی حفظہ اللہ کی تیمارداری کی۔ اس موقع پر الشیخ کے فرزند مدیر التعلیم جامعہ اثریہ پشاور مولانا عمر بن عبد العزیز النورستانی، مولانا حزب اللہ مخبت ، مولانا حافظ محمد یونس عاجز حفظھم اللہ کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

ناظم اعلیٰ پروفیسر محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ نے مولانا عبد العزیز النورستانی حفظہ اللہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، عمر میں برکت دے اور دینِ حنیف کی خدمت میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔
شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز نورستانی حفظہ اللہ نے اپنی تصنیف کاروانِ دعوت(خود نوشت) ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کو بطورِ ہدیہ پیش فرمائی۔

بعد ازاں ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر محمد یسین ظفر حفظہ اللّٰہ نے رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی رؤیت کے لیے دفتر محکمہ اوقاف پشاور میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

شعبہ نشرو اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

اظہارِ تعزیتاستاذ العلماء، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرشید ضیاء رحمۃ اللہ علیہ ایک نہایت صالح، سنجیدہ مزاج، مخلص، ہمدر...
11/02/2026

اظہارِ تعزیت

استاذ العلماء، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرشید ضیاء رحمۃ اللہ علیہ ایک نہایت صالح، سنجیدہ مزاج، مخلص، ہمدرد و وفادار، علم دوست اور صاحبِ فتویٰ عالمِ دین تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی اشاعتِ علمِ دین اور خدمتِ حدیث میں بسر فرمائی۔

آپ جامعہ اشاعت الاسلام عارف والا، مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ اور جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ تا حیات جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے وابستہ رہے، جہاں آپ گراں قدر اور وقیع علمی کتب کی تدریس فرما رہے تھے، نیز درجۂ تخصص کے اسباق بھی پڑھاتے تھے۔ آپ کی علمی، تدریسی اور اصلاحی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی رہیں گی اور اہلِ علم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

صدر وفاق ڈاکٹر حافظ عبد الکریم حفظہ اللہ، ناظمِ اعلیٰ وفاق پروفیسر چوہدری محمد یٰسین ظفر حفظہ اللہ، ناظمِ امتحانات پروفیسر حافظ عبد الستار حامد حفظہ اللہ، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات حافظ محمد یونس عاجز حفظہ اللہ ، نیز وفاق کی جملہ انتظامیہ اور ملحقہ مدارس و جامعات کی جانب سے جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے اساتذہ، طلبہ، انتظامیہ اور مرحوم کے اہلِ خانہ و جملہ لواحقین کی خدمت میں دلی اظہارِ تعزیت پیش کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مساعیِ جمیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ جامعہ سلفیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اللهم اغفر له وارحمه، وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسّع مدخله، وأسكنه فسيح جناته، وألهم أهله وذويه الصبر والسلوان۔

شعبہ نشر و اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

10/02/2026

شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرشید ضیاء مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد في ذمة الله
إنا للّٰه وإنا إلیه راجعون

نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر 01:30 بجے، جامع مسجد ابراھیم اہل حدیث، الائیڈ سٹی کمرشل، بالمقابل چناب گارڈن، سمندری روڈ، فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

اللهم اغفرله وارحمه وأسكنه فسيح جناته ويلهم أهله وذويه الصبر والسلوان

شعبہ نشرو اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات کی مذمت وفاق المدارس السلفیہ پاکستان
08/02/2026

وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات کی مذمت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے زیرِ انتظام سالانہ امتحانات مؤرخہ 24 جنوری تا29جنوری 2026ء نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط ا...
29/01/2026

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے زیرِ انتظام سالانہ امتحانات مؤرخہ 24 جنوری تا29جنوری 2026ء نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گئے۔ الحمد لله رب العالمین

اس موقع پر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے امتحانی مسؤولین نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کرتے رہے۔

ذیل میں مسؤولین کی مختلف امتحانی مراکز کے دورہ جات کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

شعبہ نشرو اشاعت
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

Address

JAMIA SALAFIA HAJI ABAD
Faisalabad
38600

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00
Sunday 08:00 - 15:00

Telephone

0092418780274

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وفاق المدارس السلفیة Wafaq Ul Madaris Al Salafia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to وفاق المدارس السلفیة Wafaq Ul Madaris Al Salafia:

Share