جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد Jamia Farooq-e-Azam Faisalabad

جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد Jamia Farooq-e-Azam Faisalabad جامعہ فاروق اعظم رشید آباد جھنگ روڈ فیصل آباد پنجاب پا?

جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد کا مختصر تعارف آپ کے سامنے ہے جس کی ترتیب و تزیین جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا سید عبد اللہ شاہ بخاری نے فرمائی ہے۔
جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد، ایک دینی، تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جس کا مقصد محض رضائے الہی کو سامنے رکھتے ہوئے رجال دین تیار کرنا ہے ۔بہت سے ان لوگوں کے لئے جو جامعہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اس مختصر تعارف کے ذریعے جامعہ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے ک

ی سعی کی گئی ہے۔
ہم اپنی کوششوں میں کتنے کامیاب ہیں اور ہماری کوششیں ہمارے مقصد سے کتنی قریب ہیں اس کا تعارف آپ کو اس حقیقت سے باخبر رکھنے میں معاون بھی ثابت ہو گا۔

اللہ رب العزت ہماری ان حقیر کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمارے رفقائے کار اور معاونین کو مزید دین کی خدمت کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔


جامعہ کا قیام 20شعبان1411ھ بمطابق فروری 1991 میں عمل میں آیا
جس کی سرپرستی شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی اور صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان فرما رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ دینی ادارہ اپنے قیام سے لے کر آج تک پوری تابانی اور ضوء فشانی کے ساتھ تشنگان علم کی روحانی اور اخلاقی تعلیم و تربیت کا محور اور مرکز رہا ہے بانی و مہتتم ادارہ شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سید نذیر احمد شاہ صاحب کی شب و روز محنت اور کاوشوں کے سبب یہ ادارہ فیصل آباد کے مدارس میں ایک منفرد اور اعلیٰ حیثیت رکھتا ہے۔


جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد میں واقع ایک دینی ادارہ ہے اس ادارے کے قیام کا مقصد ناصرف اہل فیصل آباد بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے طلبہ کی تعلیم وتربیت کرنا اور ان کے اندر دینی روح پیدا کرنا ہے جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا مفتی سید نذیر احمد شاہ بخاری اپنی علمی قابلیت اور تدریسی استعداد کے لحاظ سے نا صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور آپ کی مخلصانہ کاوشوں کے سبب آج جامعہ ترقی کی منازل بڑی سرعت سے طے کر رہا ہے۔جامعہ سے فارغ التحصیل فضلاء قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی ،تبلیغی و اصلاحی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور جامعہ کے مشن کو بھر پور انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ وہ بیج جس کی بنیاد کئی سال قبل تھی آج ایک قد آور درخت بن چکا ہے جس سے ہزاروں طلبہ مستفیدہو چکے ہیں اور ہو رہے آپ حضرات کی دعائیں شامل حال رہیں تو انشاء اللہ دینی تعلیم و تر بیت کا سلسلہ تاقیامت یونہی چلتا رہے گا اور رجال دین پیدا کرتا رہے گا۔



جیسا کہ عرض کیا چکا ہے جامعہ فاروق اعظم خالصتاً ایک قومی و دینی ادارہ ہے جس کے قیام کا مقصد محض حصول رضائے الٰہی اور اعلاء کلمۃ اللہ ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا فروغ ۔اخلاقی انحطاط کاسد باب ،سلف صالحین کے افکار و مسلک کی حفاظت و منتقلی قدیم و جدید تعلیم کا امتزاج ، امت مسلمہ میں صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت کا انتطام، غریب طبقہ کے لئے خصوصاتعلیم کے مواقع فراہم کرنا علوم اسلام کی حفاظت ،عام طبقہ سے جہالت و بدعات کا خاتمہ ،عوام کے اندر دینی تعلیم کا رجحان پیدا کرنا اور قوم و ملک کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنا و غیرہ جامعہ کے عزائم و مقاصد میں شامل ہے ۔اور ان مقصد کے حتی الوسع حصول کے لئے جامعہ اور جامعہ کے رفقائے کار پورے اخلاص اور للّہیت کے ساتھ شب و روز مصروف عمل ہیں۔

جامعہ کے شعبہ جات :

1
شعبہ تحفیظ القرآن الکریم (ناظرہ , حفظ القرآن , گردان , تجوید )
2
شعبہ کتب (للبنین والبنات) وفاق المدارس کے نصاب کے مطابق درس نظامی کے تمام درجات کی تعلیم
3
شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی- 1اور 2سالہ کورس کامیاب ہونے والے طلبہ کو باقاعدہ سند دی جاتی ہے
4
معھد اللغۃ العربیہ- یہ ایک نیا انداز تعلیم ہے اور یہ فیصل آباد میں پہلی مرتبہ جامعہ ہذا میں شروع کیا جا رہا ہے اس کا طریق کار مکمل عربی میں ہے
5
شعبہ کمپیوٹر- برائے ریسرچ اور شارٹ کورسز
6
شعبہ خطاطی- باذوق طلبہ کے لئے ہر کلاس میں ایک خطاطی کا گھنٹہ
7
شعبہ فن خطابت- خطابت و تقریر کے اصولوں سے واقفیت
8
شعبہ دنیاوی تعلیم- میٹرک تا ایم اے مکمل تیاری کا اہتمام
9
شعبہ انگلش لینگویج
10
شعبہ تعلیم و تربیت بنات- سلائی کڑھائی ,امور خانہ داری کی تربیت


ھمارا پتہ :
جامعہ فاروق اعظم گلی نمبر 10 رشید آباد جھنگ روڈ فیصل آباد پنجاب پاکستان
فون :
0092 41 2658061
0092 41 2658061

اسلامیہ یونیورسٹی بھاول پوراوردیگرتعلیمی اداروں میں طالبات کی عصمت دری ،عزت ریزی اورحیاباختہ ماحول سے نجات کاایک ہی طریق...
23/07/2023

اسلامیہ یونیورسٹی بھاول پوراوردیگرتعلیمی اداروں میں طالبات کی عصمت دری ،عزت ریزی اورحیاباختہ ماحول سے نجات کاایک ہی طریقہ ہے کہ طالبات کے لے الگ تعلیمی ادارے قائم کے جائیں ان میں خواتین عملہ تعینات ہو۔مدارس بنات اس کابہترین نمونہ ہیں،ورنہ یوں ہی نسل نوبربادہوتی رہیگی۔
شیخ الحدیث والتفسیر قادر الکلام حضرت اقدس
مولانا زبیر احمد صدیقی دامت برکاتہم العالیہ
کے سنہری الفاظ قابل تحسین ہیں

فیصل آباد کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروق اعظم کی عظیم الشان سالانہ تقریب. تمام احباب سے پرزور شرکت کی دعوت...جامعہ فارو...
25/01/2023

فیصل آباد کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ فاروق اعظم کی عظیم الشان سالانہ تقریب. تمام احباب سے پرزور شرکت کی دعوت...

جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد Jamia Farooq-e-Azam Faisalabad

27/12/2022

M***i Taqi Usmani sahab & Maulana Fazlurrehman sahab||

24/08/2022
10/02/2018
25/01/2018

حضرت مولانا قاری مفتی محمود الحسن فاضلِ جامعہ فاروق اعظم پوزیشن ہولڈر درجہ تجوید وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی خوبصورت آواز میں تلاوت

19/01/2018

معاشرے میں بڑھتے فساد کی وجوہات
سنیں حضرت مولانا سید نذیر احمد شاہ بخاری دامت برکاتہم العالیہ کا بیان

23/11/2017

تیری خودی میں اگر انقلاب ہو پیدا
عجب نہیں یہ چار سو بدل جاتے
وہی شراب، وہی ہاۓ ہو رہے باقی
طریق ساقی و رسم کدو بدل جاتے
تیری دعا ہے کہ ہو تیری آرزو پوری
میری دعا ہے تیری آرزو بدل جاتے

20/11/2017

مــــــــــنزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مــل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر
ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
پـــتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر

سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزرگئیں
دنیا تیری بــدل دے وہ ســـــجدہ تلاش کر
ایـــــــمان تیرا لُٹ گیا رہزن کے ہاتھوں سے
ایـــــــماں تیرا بــــــــچالے وہ رہبر تلاش کر

گھٹنے ٹکائے ســـر کو جھکایا ہوا ہے کیوں
ظالــــــم کا سر اُڑا دے وہ جذبہ تلاش کر
قـــــــــاتل ہی بن چُکا ہے منصف ہمارا اب
قــاتل کو قــــتل کردے وہ قاتل تلاش کر

ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
اس آگ کو بجھا دے وہ پانی تـــلاش کر
کـــــردے ســــــوار اونٹ پہ اپنے غلام کو
پـــیدل ہی خود چلے جو وہ آقا تلاش کر

*شیخ محمد اسماعیل الکرخی*

Address

Rasheedabad
Faisalabad
037000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد Jamia Farooq-e-Azam Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share