19/09/2026
A spiritually uplifting Naunehal Seerat Conference and Mehfil-e-Milad was held at the Bait al-Hikmah Auditorium, Madinat al-Hikmah, on September 17, 2026. Presided over by Mrs. Sadia Rashid, President of Hamdard Foundation Pakistan, the conference centered on the theme "Love, Morals, and Forgiveness in the Light of the Seerat-un-Nabi (PBUH)."
The event featured heartfelt recitations, Hamd, and Naat presented by students from Hamdard Public School, Hamdard Village School, and several other institutions, alongside a soulful Mehfil-e-Milad and a Bismillah ceremony. Special guests in attendance included Ms. Fatema Munir Ahmed, Managing Director & CEO of Hamdard Laboratories, and Prof. Dr. Imran Amin, Vice Chancellor of Hamdard University.
Addressing the gathering, Chief Guest Prof. Dr. Shaista Tabassum, former Acting Vice Chancellor of the University of Karachi, highlighted that studying the life of the Holy Prophet (PBUH) serves as the ultimate guide for character building and practical conduct. She emphasized that every aspect of his noble life embodies mercy, ethics, and divine guidance, urging the audience to actively integrate these timeless teachings into their daily lives.
نونہال سیرت کانفرنس میں پرنور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد ولیج اسکول سمیت مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حمد باری تعالیٰ اور نعتیہ کلام پیش کیے۔
صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ
سعدیہ راشد کی زیر صدارت’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں محبت، اخلاق اور عفووو درگزر‘‘ کے موضوع پر حمد باری تعالیٰ، ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، محفل میلاد اور رسم بسم اللہ سے سجی پروقار نونہال سیرت کانفرنس مورخہ ۱۷ ستمبر۲۰۲۶ء بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ میں منعقد ہوئی۔ ہمدرد لیبارٹریز کی منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او فاطمہ منیر احمد صاحبہ اور ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین صاحب بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو تھے۔
مہمان خصوصی سابق ایکٹنگ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے کہا کہ سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کردار سازی اور عملی زندگی کی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا ایک ایک لمحہ انسانیت کے لیے رحمت، برکت، اخلاق اور رہنمائی سے معمور ہے۔ ہمیں سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف مطالعہ ہی نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بھی بنانا چاہیے۔