30/10/2025
مورخہ 29 اکتوبر 2025 کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں استور اسٹوڈنٹ کونسل کے زیرِاہتمام ایک پُرمغز اور حوصلہ افزا پروگرام منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے معزز مہمانانِ گرامی سر برکت علی اور سر شاہد علی تھے، جنہوں نے طلبہ کے ساتھ اپنی علمی گفتگو کے ذریعے رہنمائی فرمائی اور عملی زندگی میں کامیابی کے رہنما اصول پیش کیے۔
سابق صدر سکندر حیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے نئے طلبہ کو مثبت سوچ، محنت، قیادت، اور نظم و ضبط کے ذریعے اپنی منزل حاصل کرنے کا پیغام دیا۔ ان کا خطاب طلبہ کے لیے نہایت متاثرکن اور رہنمائی سے بھرپور تھا۔
آخر میں صدر سنا فاطمہ نے اپنے پُرشکر کلمات پیش کیے۔
تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو عزت افزائی کے طور پر ٹائٹلز سے نوازا گیا، جب کہ سابق کابینہ اراکین کو سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے جنہیں سابق صدر سکندر حیات نے تقسیم کیا۔