20/06/2026
📢 *ایم ڈی کیٹ MDCAT کا باضابطہ شیڈول جاری – PMDC کا اہم اعلان*
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے MBBS اور BDS پروگرامز میں داخلوں کے لیے MDCAT 2026 کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
🗓 *ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد:* اتوار، 16 اگست 2026 کو صبح 10:00 بجے (PST) ہوگا۔
🏛 *ٹیسٹ کنڈکٹ کرنے والی جامعات:*
✓ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور – پنجاب
✓ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی – سندھ
✓ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور – خیبر پختونخوا
✓ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ – بلوچستان
✓ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد – اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض (سعودی عرب)
📌 *اہم تاریخیں:*
🔹 `آن لائن رجسٹریشن کا آغاز:` 22 جون 2026
🔹 `نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ:` 8 جولائی 2026
🔹 `لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ:` 13 جولائی 2026
💰 *رجسٹریشن فیس*
◼️ پاکستان کے ٹیسٹ سینٹرز: 9,000 روپے
◼️ لیٹ رجسٹریشن فیس: 13,000 روپے
◼️ انٹرنیشنل ٹیسٹ سینٹر (ریاض): 45,000 روپے
◼️ لیٹ رجسٹریشن فیس (انٹرنیشنل): 55,000 روپے
⚠️ تمام فیسیں Non-Refundable اور Non-Transferable ہوں گی۔
📍 *ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ سینٹرز:*
* `پنجاب:` لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ڈی جی خان، ساہیوال، لیہ، بہاول نگر، میانوالی، رحیم یار خان۔
* `سندھ:` کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ۔
* `خیبر پختونخوا:` پشاور، مردان، دیر لوئر، سوات، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان۔
* `بلوچستان:` کوئٹہ۔
* `اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان:` اسلام آباد، مظفرآباد، راولاکوٹ، میرپور، گلگت۔
* `بین الاقوامی مرکز:` ریاض، سعودی عرب۔
📖 *کل سوالات:* 180 MCQs
🔹 انگلش: 9
🔹 فزکس: 36
🔹 کیمسٹری: 45
🔹 بائیولوجی: 81
🔹 لاجیکل ریزننگ: 9
✅ نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔
📊 *ڈیفیکلٹی لیول:*
🔸 آسان: 15%
🔸 درمیانی: 70%
🔸 مشکل: 15%
📚 ایم ڈی کیٹ 2026 کا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
⚠️ امیدوار صرف اپنے ڈومیسائل کے مطابق صوبے/ریجن میں ٹیسٹ دے سکیں گے۔ ایک مرتبہ منتخب کردہ ٹیسٹ سینٹر بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔