UoL Gujrat Campus Confessions and compliments

UoL Gujrat Campus Confessions and compliments Sundhal Khattak
like follow mast

14/09/2015

ﺍﮔﺮ ﻗﺎﺭﻭﻥ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭘﮑﯽ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﮐﺎﺭﮈ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺰﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻥ ﭼﺎﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ
ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﺎﺟﺰ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﻗﺎﺭﻭﻥ ﭘﺮ
ﮐﯿﺎ ﺑﯿﺘﮯ ﮔﯽ؟
ﺍﮔﺮ ﮐﺴﺮﯼٰ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﮭﮏ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺻﻮﻓﮧ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﺨﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺁﺭﺍﻡ ﺩﮦ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﺰﺭﮮ
ﮔﯽ؟
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻗﯿﺼﺮ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺷﺘﺮ ﻣﺮﻍ ﮐﮯ
ﭘﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﻨﮯ ﺟﻦ ﭘﻨﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺟﯿﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﯽ ﮨﻮﺍ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ
ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻧﮧ ﺳﮯ ﺳﭙﻠﭧ ﺍﮮ ﺳﯽ ﮐﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﯾﮟ
ﺣﺼﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ؟
ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﺳﯽ ﮐﺮﻭﻻ ﮐﺎﺭ ﻟﯿﮑﺮ ﮨﻼﮐﻮ ﺧﺎﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻓﺮﺍﭨﮯ ﺑﮭﺮﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﯿﮯ، ﮐﯿﺎ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﮐﺎ ﺗﮑﺒﺮ
ﺍﻭﺭ ﻧﺨﻮﺕ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮔﯽ؟
ﮨﺮﻗﻞ ﺧﺎﺹ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺑﻨﯽ ﺻﺮﺍﺣﯽ ﺳﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﯿﮑﺮ ﭘﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ
ﺩﻧﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍِﺱ ﺁﺳﺎﺋﺶ ﭘﺮ ﺣﺴﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺗﻮ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ
ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮐﻮﻟﺮ ﺩﮐﮭﺎ ﺩﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭼﮯ ﮔﺎ؟
ﺧﻠﯿﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﺮ
ﻏﺴﻞ ﮐﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ
ﺗﮭﺎ، ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﺍﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺗﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﯽ ﺟﺎﮐﻮﺯﯼ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ
ﺗﻮ؟
ﺍﻭﻧﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺣﺞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺟﮩﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﺭ ﭼﻨﺪ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﻣﮑﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﻣﺎﻥ ﻟﯿﺠﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮦ ﺭﮨﮯ،
ﺑﻠﮑﮧ ﺳﭻ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺁﭖ ﺟﯿﺴﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮐﺎ ﺳﻮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﯿﮟ ﺍﭖ ﺍﭘﻨﮯ
ﻧﺼﯿﺐ ﺳﮯ ﻧﺎﻻﮞ ﮨﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺟﺘﻨﯽ
ﺭﺍﺣﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﻌﺘﯿﮟ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺳﯿﻨﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺗﻨﮓ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺎ
ﺭﮨﺎ ﮨﮯ!!!
ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﯿﺌﮯ، ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ ﺧﺎﻟﻖ ﮐﯽ ﺍﻥ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻦ ﮐﺎ
ﺷﻤﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ، ﺑﻘﻮﻟﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ: ﴿ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ
ﮐﻮ ﺟﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﺭﺍﺋﺶ ﮐﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺮﮦ ﻣﻨﺪ
ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻥ ﭘﺮ ﻧﮕﺎﮦ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ۔ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ
ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ﮐﯽ ( ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ) ﺭﻭﺯﯼ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺘﺮ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﺭﮨﻨﮯ
ﻭﺍﻟﯽ ﮨﮯ﴾ﻃﻪ131 :
*
*
ﺍﯾﮏ ﯾﺎﺩ ﺩﮨﺎﻧﯽ ﺟﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮨﮯ: ﺍﻟﻠﮭﻢ ﺍﻋﻨﯽ ﻋﻠﯽ
ﺫﮐﺮﮎ ﻭ ﺷﮑﺮﮎ ﻭ ﺣﺴﻦ ﻋﺒﺎﺩﺗﮏ۔ ﺁﻣﯿﻦ

21/06/2015

Yesterday an ISIS member stopped the car of a Christian couple.
ISIS member: Are you Muslim?
Christian man: Yes, I'm Muslim.
ISIS member: If you are a Muslim, then recite a verse of Quran.
Christian man recited a verse from the Bible.
ISIS member: Ok yallah go.
Later his wife tells him: "I cannot believe the risk you just took.
Why did u tell him that we are Muslims?
If he knew you were lying he would have killed both of us."
"Do not worry! If they knew the Quran they would not kill people" answered the Husband.
ISIS is not Islam, terrorism has no religion

09/06/2015

صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ہے _________!!
کولمبیا کی ایک یونیورسٹی میں ریاضیات کے لیکچر کے دوران کلاس میں حاضر ایک لڑکا بوریت کی وجہ سے سارا وقت پچھلے بنچوں پر مزے سے سویا رہا، لیکچر کے اختتام پر طلباء کے باہر جاتے ہوئے شور مچنے پر اسکی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ پروفیسر نے تختہ سیاہ پر دو سوال لکھے ہوئے ہیں۔ لڑکے نے انہی دو سوالوں کو ذمیہ کام سمجھ کر جلدی جلدی اپنی نوٹ بک میں لکھا اور دوسرے لڑکوں کے ساتھ ہی کلاس سے نکل گیا۔....
گھرجا کرلڑکا ان دو سوالوں کےحل سوچنے بیٹھا۔ سوال ضرورت سے کچھ زیادہ ہی مشکل ثابت ہوئے۔ ریاضیات کا اگلا سیشن چار دنوں کے بعد تھا اس لئے لڑکے نے سوالوں کو حل کرنے کیلئے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اور یہ لڑکا چار دنوں کے بعد ایک سوال کو حل کر چکا تھا....
اگلی کلاس میں لڑکے کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ پروفیسر نے آتے ہی بجائے دیئے ہوئے سوالوں کے حل پوچھنے کے، نئے موضوع پر پڑھانا شروع کر دیا تھا۔ لڑکا اُٹھ کر پروفیسر کے پاس گیا اور اُس سے کہا کہ اُستاد صاحب، میں نے چار دن لگا کر ان چار صفحات پر آپکے دیئے ہوئے دو سوالوں میں سے ایک کا جواب حل کیا ہے اور آپ ہیں کہ کسی سے اس کے بارے میں پوچھ ہی نہیں رہے؟
اُستاد نے حیرت سے لڑکے کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کوئی ذمیہ کام نہیں دیا تھا۔ ہاں مگر میں نے تختہ سیاہ پر دو ایسے سوال ضرور لکھے تھے جن کو حل کرنے میں اس دُنیا کے سارے لوگ ناکام ہو چکے ہیں...
جی ہاں۔ یہی منفی اعتقادات اور سوچ ہے، جنہوں نے اس دُنیا کے اکثر انسانوں کو ان مسائل کے حل سے ہی باز رکھا ہوا ہے، کہ انکا کوئی جواب دے ہی نہیں سکتا تو کوئی اور کیوں کر انکو حل کرنے کیلئے محنت کرے۔
اگر یہی طالبعلم عین اُس وقت جبکہ پروفیسر تختہ سیاہ پر یہ دونوں سوال لکھ رہا تھا، جاگ رہا ہوتا اور پروفیسر کی یہ بات بھی سن رہا ہوتا کہ کہ ان دو مسائل کو حل کرنے میں دنیا ناکام ہو چکی ہے تو وہ بھی یقیناً اس بات کو تسلیم کرتا اور ان مسائل کو حل کرنے کی قطعی کوشش ہی نا کرتا۔ مگر قدرتی طور ہر اُسکا سو جانا اُن دو مسائل میں سے ایک کے حل کا سبب بن گیا۔ اس مسئلے کا چار صفحات پر لکھا ہوا حل آج بھی کولمبیا کی اُس یونیورسٹی میں موجود ہے

02/05/2015

سائیکالوجی کی ریسرچ سے یہ ثابت ھوا ھے کہ لڑکیاں اپنے باپ سے محبت کو سننا اور محسوس کرنا چاھتی ھیں۔ لڑکیاں باپ کی محبت کی توثیق چاھتی ھیں۔ اس توثیق کی کمی کو ماں پورا نہیں کر سکتی۔ ماں بچی کو تحفظ دیتی ھے ، باپ انکو خود اعتمادی دیتا ھے۔
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹی کو اتنی عزت دیتے کہ جب فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنھا چل کر آتیں تو اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر کھڑے ھو جاتے، انکو بوسہ دیتے اور مرحبا کہہ کر استقبال فرماتے تھے۔ (سیر اعلام النبلاء 127/2)
ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بہت بھوک محسوس فرما رھے تھے۔ آپ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لے گئے۔ انہوں نے بکری ذبح کر کے گوشت پکایا اور حاضر خدمت کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کی ران سے گوشت کاٹا اور حضرت ابو ایوب انصاری سے فرمایا : مجھے نہیں معلوم کہ میری بیٹی نے کچھ کھایا ھے یا نہیں، یہ گوشت میری طرف سے میری بیٹی کو پہنچا دیں۔
(سبل الہدی والرشاد 103/7)
بیٹی کو بوجھ سمجھنا، اسکے حقوق پر ڈاکے ڈالنا، اسکو وراثت سے محروم کرنا اور اسکے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ھر گز اسلامی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔ افسوس کہ ھم مغرب زدہ معاشرے کے گرویدہ ھوگئے جو مادی ترقی کے باوجود حقیقی محبت اور حسن معاشرت کی ناگزیر نعمت سے محروم ھے۔

10/04/2015

شیر ایک دن میں 18 گھنٹے سوتاہے,,,
اور
گدھا18 گھنٹے کام کرتا ہے
پھر
بھی
بادشاہ
شیرہے
اگر محنت سے کامیابی ملتی تو گدھا جانوروں کا بادشاہ ھوتا
سوتےرھو میرے شیرو.
جب آنکھ کھلےتوسلام قبول کرنا...
اسلام علیکم :

31/03/2015

bachy phr aaj kal lraiyan kr rhy han :P

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UoL Gujrat Campus Confessions and compliments posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share