01/12/2022
ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)
ہنگوتھانہ سٹی پولیس نےمین بازارمیں غیرقانونی اسلحہ ڈیلرزکی دوکان سےبھاری مقدارمیں غیرقانونی اسلحہ وایمونیشن برامد کرکے3اسلحہ ڈیلروں کوگرفتارکرلیا۔ضلعی پولیس سربراہ ہنگوآصف بہادرکی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرفلک نوازخان بنگش اورڈی ایس پی سٹی امجدحسین کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی فیاض خان نےپولیس نفری کےہمراہ ہنگومین بازار میں3غیرقانونی اسلحہ ڈیلروں کی دوکان پرچھاپہ مار کربھاری مقدارمیں غیرقانونی اسلحہ برامدکرکے3اسلحہ ڈیلروں کوگرفتارکرلیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرفلک نوازخان نےڈی ایس پی سٹی امجدحسین اورایس ایچ اوسٹی فیاض خان کےہمراہ غیرقانونی اسلحہ میڈیا کےسامنےپیش کرتےہوئےکہاکہ گرفتاراسلحہ ڈیلرزغیرقانونی طورپراسلحہ وایمونیشن کی خریدوفروخت میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوہنگو آصف بہادرکی خصوصی ہدایت پرکامیاب کاروائی میں مزکورہ اسلحہ ڈیلرشاپس سےغیرقانونی اسلحہ قبضےمیں لےلیاگیاہے۔اسلحہ میں4ریپیٹرگن،22عددپستول,1444مختلف بورکےکارتوس اور26عددمیگزین شامل ہیں گرفتاراسلحہ ڈیلروں کےخلاف تھانہ سٹی میں 15AAکےتحت مقدمات درج کردیئےگئے۔