20/08/2026
عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ خصوصی نشست
عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز (GCMS) ہری پور میں ایک بابرکت اور روح پرور خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس خصوصی نشست میں کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام رضا صاحب، معزز فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ نشست کا بنیادی مقصد اسوۂ حسنۂ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی روشنی میں طلباء کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور تعمیرِ شخصیت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔
مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات ہمیں سچائی، امانت، دیانت، صبر، برداشت، حسنِ اخلاق، احترامِ انسانیت اور دوسروں کے ساتھ محبت و شفقت کا درس دیتی ہیں۔ طلباء کی کامیاب شخصیت اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نشست کے دوران طلباء و طالبات کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ اپنی عملی زندگی میں نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنائیں اور علم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق، نظم و ضبط، کردار اور خدمتِ خلق کو بھی اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم جان صاحب نے خصوصی دعا کرائی، جس میں امتِ مسلمہ، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور بالخصوص طلباء و طالبات کی کامیابی و روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔
سیرتِ رسول ﷺ ہماری زندگی کے لیے بہترین رہنمائی اور کامیابی کا راستہ ہے۔