07/02/2026
تعلیمی نمائش: علم، تخلیق اور عملی تربیت کا حسین امتزاج
آج تعمیرِ ملت سکول اینڈ کالج خان پور میں ایک شاندار اور بامقصد تعلیمی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں،سیکھنے اور نصابی فہم کو اجاگر کرنا تھا۔ اس تعلیمی نمائش میں مانٹیسوری سے لے کر ایف ایس سی تک کے طلبہ نے مختلف مضامین پر SLO Based ماڈلز پیش کیے، جنہوں نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا۔
نمائش میں بچوں نے سائنسی ماڈلز، ریاضیاتی تصورات، سماجی علوم، اسلامیات، اردو، انگریزی اور دیگر مضامین کو نہایت دلچسپ اور تخلیقی انداز میں پیش کیا۔ طلبہ نے نہ صرف ماڈلز کی وضاحت اعتماد کے ساتھ کی بلکہ اپنے تصورات کو عملی شکل دے کر یہ ثابت کیا کہ SLO Based تعلیم طلبہ میں فہم، تنقیدی سوچ اور خود اعتمادی پیدا کرتی ہے۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔ خصوصی مہمانان گرامی میں
جناب سلیم خان صاحب صدر پین کے پی کے،
جناب شوکت محمود صاحب ممبر PSRA،
جناب بشارت نواز عباسی صاحب صدر PEN ہری پور خورشید احمد صاحب جنرل سیکرٹری PEN ہری پور۔
جناب ضیاالدین احمد صاحب
جناب عبدالقیوم شاہ صاحب
جناب ایوب خان صاحب
جناب فیصل شہذاد صاحب
جناب سجاد قریشی صاحب
جناب مظہر عزیز شاہ صاحب
جناب عبدالمنان صاحب اور سینکڑوں کی تعداد میں والدین اور اہل علم نے نمائش کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارے کی تعلیمی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔ معزز مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی سرگرمیاں بچوں کی ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آخر میں ادارے کی انتظامیہ اور مہمانان گرامی نے اساتذہ، طلبہ اور والدین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔