Knowledge City School

Knowledge City School A Place Where your Child can Groom Well # Multimedia Class Rooms # indoor & Outdoor Activities # Audio & Video Learning System # Montessori Apparatus

موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول آمد پر بچوں کا جوش و خروش
18/01/2023

موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول آمد پر بچوں کا جوش و خروش

02/01/2022

ماشاءاللہ ❤

26/10/2021

نالج سٹی سکول ، ہریپور کیمپس کے بچے اسمبلی میں احادیث مبارکہ پڑھ رہے ہیں ۔
عملی زندگی میں ان احادیث سے راہنمائی لینا بہت ضروری ہے۔

نالج سٹی سکول میں آنکھوں کے علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ میڈیکل کیمپ سکول کی پرنسپل محترمہ مسز میجر شہزاد کی نگرانی میں ل...
10/10/2021

نالج سٹی سکول میں آنکھوں کے علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ
میڈیکل کیمپ سکول کی پرنسپل محترمہ مسز میجر شہزاد کی نگرانی میں لگایا گیا ، ماہر ڈاکٹروں نے بچوں اور مستحق مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات دیں ۔
ہمیں اپنے بچوں کی صحت بہت عزیز ہے ، کوشش ہے ہر ماہ بچوں کا فری میڈیکل چیک اپ ہو، بچوں کی بینائی تعلیم کے لیے بہت اہم ہے ، والدین بچوں کے غیر ضروری موبائل ، TV شوز روکیں ، پرنسپل

23/09/2021

*بچے کا آئیڈیل کیسا ہونا چاہیے ؟*



والد کتاب پڑھنے میں مشغول ہیں، والدہ کچن میں برتن دھو رہی ہے اور بچہ ہال میں کھلونوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
ٹیلیفون بجتا ہے ماں کام چھوڑ کر ٹیلیفون ☎️کی طرف جانا چاہتی ہیں لیکن والد ان سے پہلے ہی اٹھ کر فون اٹھا لیتے ہیں۔ فون پر بات کرکے دوبارہ مطالعہ شروع کر دیتے ہیں۔

والد گھر میں نہیں، بچہ مسلسل ماں کا دامن کھینچ رہا ہے کہ میرے ساتھ کھیلیں لیکن ماں کھانا بنانے🫕 میں مصروف ہے اس لیے کہتی ہے: تھوڑا صبر کرو بیٹا چند منٹ بعد آؤں گی۔ اچانک فون بجتا ہے، ماں کام چھوڑ کر فون📞 اٹھاتی ہے۔

بچہ چند دنوں سے اس بات کو نوٹ کر رہا ہے (☎️فون کی آواز سن کر کام چھوڑ کر جواب دینا)

آج بھی فون☎️ بجا بچہ جو کاپی میں🎨 رنگ کر رہا تھا، فوراً 📞فون کا جواب دینے اٹھا سب سے پہلے اس نے فون اٹھایا لیکن ماں نے مسکرا کر اس کے ہاتھوں سے فون لے لیا۔

اب آگے دیکھئے!!!

بچہ اپنی گاڑی🛻 سے کھیل رہا ہے، ماں کپڑے استری کررہی ہے، والد🛋️ صوفے پہ لیٹے اخبار پڑھ رہے ہیں۔

مسجد سے🕌 آذان کی آواز آتی ہے بچہ سر اٹھاکر ایک نظر باہر ڈالتا ہے اور آواز کو ڈھونڈتا ہے پھر ایک نظر اپنے والدین پر کوئی خاص حرکت نہیں دیکھی دوبارہ کھیلنے میں مصروف ہوگیا۔

ماں پھلوں کی پلیٹ لے کر والد کے نزدیک بیٹھتی ہیں۔ بچے کو اپنی گود میں بٹھاتی ہے۔ سب میوے کھانے میں مصروف ہیں۔ 🕌آذان کی آواز آتی ہے، بچہ پھر آواز کی طرف توجہ کرتا ہے، والدین کی طرف سے کوئی اقدام دیکھنا چاہتاہے لیکن چند روز تک ایسے ہی ہوتا ہے۔

آج پھر گھر میں سب اپنے کاموں میں لگےہوئے ہیں اور بچہ کھیلنے میں۔ آذان🕌 کی آواز آتی ہے لیکن بچہ سر اٹھا کہ بھی نہیں دیکھتا۔

💖یہ وہی فرمانِ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وال وسلم ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے:

*"📚بچے پاک فطرت پہ پیدا ہوتے ہیں، یہ ماں باپ ہیں جو اسے بے دین کرتے ہیں"*

اگر والدین آذان کی آواز سن کر کام کاج چھوڑ کر نماز🕌 کی طرف جائیں تو بچے کے تحت شعور میں محفوظ ہو جائے گا کہ آذان کی آواز آئے تو کیا کرنا ہوتا ہے؟

جیسے ☎️فون کی آواز کے بعد کا رد عمل اس کے ذہن میں رہ گیا۔

اسی طرح بچہ نماز سے آشنا ہوتا ہےاور بغیر بولے ہمارے عمل سے سیکھتا ہے۔

19/08/2021

اہل بیت اطہار رضوان اللہ اجمعین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔
سلام شہدائے کربلا ، سلام اے فاطمہؓ کے لعل

14 اگست کی مناسبت سے نالج سٹی سکول کے طلباء و طالبات کی پاکستان زندہ باد ریلی
19/08/2021

14 اگست کی مناسبت سے نالج سٹی سکول کے طلباء و طالبات کی پاکستان زندہ باد ریلی

٭ ماں اور باپ دونوں کے لیے ضروری ہے کہاپنے بچے کی حسِ نماز کو بیدار رکھیں۔مگر کس طرح؟(الف):جب آپ کا بچہ عشا سے قبل آپ سے...
08/08/2021

٭ ماں اور باپ دونوں کے لیے ضروری ہے کہ
اپنے بچے کی حسِ نماز کو بیدار رکھیں۔
مگر کس طرح؟

(الف):
جب آپ کا بچہ عشا سے قبل آپ سے سونے کی اجازت مانگے تو اسے پیار سے کہنا چاہیے کہ بیٹا عشا کی نماز میں تھوڑا ہی وقت رہ گیا ہے، ہم اکٹھے نماز پڑھیں، پھر آپ سو جایئے گا۔

(ب):
جب وہ آپ سے کسی محفل یا رشتے داروں سے ملنے کے لیے جانے کا کہے اور نمازِ مغرب کا وقت قریب ہو تو پھر اسے سنانا چاہیے کہ ’’ہم پہلے نمازِ مغرب ادا کریں گے، پھر نکلیں گے۔‘‘

(ج):
نماز کی حس بیدار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ آپ سے بار بار نماز کا ذکر سنے، مثال کے طور پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ فلاں سے نمازِ عصر میں ملیں گے، یا یہ کہ فلاں نمازِ مغرب کے بعد ہم سے ملنے کے لیے آئیں گے۔

٭ اسلام ورزش اور کھیل کی ترغیب دلاتا ہے کہ اس سے بدن توانا اور مضبوط ہوتا ہے۔ مومن قوی اچھا اور اللہ کو زیادہ محبوب ہوتا ہے، جس طرح حدیث مبارکہ میں ہے ’’المومن لقوی خیر من المومن الضعیف‘‘ لیکن اس حوالے سے آپ اپنے بچے کو تلقین کریں کہ وہ کھیل میں اتنا مشغول نہ ہو کہ نماز کی ادائیگی سے رہ جائے کہ یہ ایک اہم فریضہ ہے۔

٭ اگر دس سال کی عمر کے بعد وہ بیمار ہوجائے تو پھر اسے حسبِ استطاعت نماز کی ادائیگی کی ترغیب دلایئے، یہاں تک کہ اسے معلوم ہوجائے کہ اس کے لیے ترکِ صلوٰۃ کا کوئی عذر نہیں ہے، اگرچہ وہ بیمار ہی کیوں نہ ہو۔

٭ جب کبھی آپ سفر پر جائیں تو اپنے بچے کو نمازِ قصر اور جمع بین الصلاتین کے بارے میں ضرور بتایئے۔ اسے رخصتِ نماز کی نعمتِ الٰہی کا احساس دلائیں اور یہ کہ اسلام رحمت بھرا دین ہے۔

٭فرائض کی تعلیم کے بعد تدریجاً اسے نوافل کی تعلیم دیجیے۔

٭ اپنے بچے کو اس بات پر ابھاریئے کہ وہ اپنے دوستوں کو نماز کی طرف بلائے۔ اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ اس کے لیے ٹیلی فون پر بات کرے کہ نماز کے وقت ہم مسجد میں ملیں گے۔ اسی طرح اس کو یہ بتایا جائے کہ نماز میں سستی کرنے والے دوستوں کا مذاق اڑانے کے بجائے انہیں نماز کی طرف بلانا چاہیے۔

٭ خواتین کوشش کریں کہ ہر جمعہ کو اس کے سنن کی ادائیگی کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ کچھ دیر بیٹھیں جیسے سورۃ کہف کی تلاوت، استغفار کی کثرت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا۔ اس سے بچے اچھے ماحول میں پرورش پائیں گے اور پھر آپ کے ساتھ شریک بھی ہوجائیں گے۔

٭ نمازِ عیدین اور نمازِ استقساء وغیرہ میں کوشش کریں کہ بچے کو اپنے ساتھ لے جائیں۔ اسی طرح نمازِ حاجت، استخارہ اور سجدۂ شکر میں بھی اس کو اپنے ساتھ رکھیں۔ اس سے اُس کے دل میں نماز کی محبت راسخ ہوجائے گی۔
٭ بچوں میں نماز کی اہمیت و محبت اجاگر کرنے کے لیے والدین کو ہر ممکن وسائل زیر استعمال لانے چاہئیں، مثلاً:

(الف): بچوں کے لیے ایسی کتابیں خریدیں جن میں باتصویر وضو اور نماز کی کیفیت بیان کی گئی ہو۔

(ب): ایسی ویڈیو اور آڈیو کیسٹیں خریدیں جن میں وضو اور نماز کی تعلیم دی گئی ہو۔

(ج): جب بچہ کچھ ریاضی جان لے اور ضرب کا پہاڑا پڑھنے لگے تو اس سے نماز کے لیے فائدہ اٹھائیں، مثال کے طور پر اس سے سوال کریں کہ ایک آدمی دو رکعتیں پڑھے، پھر ظہر کی چار رکعتیں پڑھے تو اس نے کتنی رکعتیں ادا کیں؟
جب وہ ذرا بڑا ہوجائے تو اس طرح کی مثالیں دی جائیں کہ ایک آدمی کے گھر اور مسجد کے درمیان 500 میٹر کا فاصلہ ہے اور وہ ایک قدم میں 40 سینٹی میٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے تو وہ مسجد کی طرف آنے جانے میں کتنے قدم اٹھائے گا؟ پھر اللہ تعالیٰ ہر قدم کے بدلے میں اسے دس نیکیاں عطا کرے گا تو اسے کتنی نیکیاں حاصل ہوئیں؟

جس طرح ہم بچوں کے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرتے ہیں اسی طرح بچوں کو نماز اور دیگر ارکانِ اسلام کا پابند بنانے کے لیے مل کر بیٹھیں اور غور و فکر کریں اور ایک دوسرے کو اپنے نئے طریقوں اور ترکیبوں سے آگاہ کریں تاکہ ہمارے بچے ہمارے لیے واقعی صدقۂ جاریہ بن سکیں۔

24/11/2020

" بچوں کے حق میں ماں باپ کی دعاء "
معروف ماسٹر ٹرینر اور مذہبی سکالر جناب ثقلین عباس اعوان کا نالج سٹی سکول،ماڈل سٹی ہریپور برانچ میں سیرت النبیؐ کی تقریب کے موقع پر تربیتی ورکشاپ سے خطاب ۔

نالج سٹی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باربرکت تقریب 23 نومبر بروز پیر بوقت صبح 10 بجے منعقد ہو گی ، تمام ب...
19/11/2020

نالج سٹی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باربرکت تقریب 23 نومبر بروز پیر بوقت صبح 10 بجے منعقد ہو گی ، تمام بچوں والدہ محترمہ ، بہنیں ، اپنی خواتین رشتہ داروں کے ساتھ حاضری یقینی بنائیں ، تربیتی ورکشاپ سے بہت مفید پہلو سامنے آئیں گے ۔انشاءاللہ
پرنسپل KCS

ٹیچر ڈے کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے استاد حضرت محمد ؐ کی شخصیت کو ہمارا سلام ﷺ
05/10/2020

ٹیچر ڈے کے موقع پر
دنیا کے سب سے بڑے استاد حضرت محمد ؐ کی شخصیت کو ہمارا سلام

Address

Model City, Near Sarai Gadai Pul
Haripur

Telephone

+92995670006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge City School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Knowledge City School:

Share