04/04/2026
الحمدللہ، رب العزت کے فضل و کرم سے دارالعلوم جامعۃ السعید (بسرا کالونی، ہارون آباد) میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔
امسال رسم بسم اللہ کی تقریب سعید میں اسباق کا باقاعدہ افتتاح جگر گوشۂ حضور شیخ القرآن، جامع المعقول والمنقول، شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نصر اللہ نصر چشتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا۔ آپ نے بسم اللہ شریف پڑھا کر طلباء کو ابتدائی اسباق دیے اور مشکوۃ المصابیح کا درس ارشاد فرمایا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم درسگاہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور طلباء کو علمِ دین کا سچا خادم بنائے۔ آمین