GRIC Haroonabad

GRIC Haroonabad Where Success is a Tradition

Chosen by Achievers, Trusted by Parents.
19/08/2026

Chosen by Achievers, Trusted by Parents.

تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کا راستہ اب صرف روایتی تعلیم نہیں،  بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مہارت ہے۔آج کے دور میں بہ...
27/07/2026

تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کا راستہ اب صرف روایتی تعلیم نہیں، بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مہارت ہے۔

آج کے دور میں بہت سے روایتی مضامین اپنی سابقہ اہمیت کھو چکے ہیں، جبکہ ملازمتوں کی منڈی میں بھی ان کی طلب محدود ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں صرف روایتی تعلیم پر انحصار کرنا طلبہ کے مستقبل کے لیے سودمند نہیں رہا۔

اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں دو سالہ ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) کا اجرا کیا ہے۔ یہ ایک نہایت بروقت، قابلِ تحسین اور مستقبل شناس اقدام ہے، جو نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اہم خصوصیات:

• داخلے کی اہلیت: میٹرک
• دورانیہ: دو سال (چار سمسٹرز)
• یہ ڈپلومہ ICS (Intermediate in Computer Science) کے مساوی ہے۔
• نصاب جدید ڈیجیٹل اکانومی اور آئی ٹی انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے مستقبل کی بہترین ملازمتوں اور روشن کیریئر کے لیے تیار ہوں، تو میٹرک کے فوراً بعد انہیں DIT پروگرام میں داخل کروائیں۔ صرف دو سال میں وہ ایسی عملی اور جدید مہارتیں حاصل کریں گے جو انہیں روزگار، فری لانسنگ اور اعلیٰ تعلیم کے بے شمار مواقع فراہم کریں گی۔

شکریہ

27/07/2026

📢 عوام الناس کے لیے اہم اطلاعگورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں فرسٹ ائیر (F.Sc./ICS/DIT/F.A) میں داخلوں ...
20/07/2026

📢 عوام الناس کے لیے اہم اطلاع

گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں فرسٹ ائیر (F.Sc./ICS/DIT/F.A) میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

تمام خواہشمند طلبہ اور ان کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ کالج آفس سے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم حاصل کرکے مقررہ تاریخ کے اندر اپنا داخلہ یقینی بنائیں۔

📅 کلاسز کا باقاعدہ آغاز 10 اگست 2026ء سے ہوگا۔

🌟 خوشخبری!

حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس سال گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد میں ڈی آئی ٹی (Diploma in Information Technology - DIT) پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ DIT پروگرام کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

✅ دو سالہ (4 سمسٹرز) جدید ڈپلومہ پروگرام
✅ مکمل سمسٹر سسٹم کے تحت تدریس
✅ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب
✅ نیز DIT کی ڈگری، ICS کے مساوی (Equivalent) تصور کی جائے گی۔

📞 مزید معلومات کے لیے کالج آفس یا درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:

📱 0334-7006727
📱 0301-5489476
📱 0333-7088586

Celebrating 75 years of Pak-China Friendship
21/05/2026

Celebrating 75 years of Pak-China Friendship

Glimpses of the Farewell Party of Prof. Muhammad Abdul Hafeez (Department of Physics) on his retirement — 14-05-2026.
14/05/2026

Glimpses of the Farewell Party of Prof. Muhammad Abdul Hafeez (Department of Physics) on his retirement — 14-05-2026.

✍️ نوٹسفرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پری بورڈ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان 11 مئی 2026 ب...
09/05/2026

✍️ نوٹس

فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پری بورڈ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان 11 مئی 2026 بروز پیر کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر والدین اور اساتذہ کی ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں طلبا کی حالیہ کارکردگی، سالانہ امتحان کی تیاری اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید برآں، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

لہٰذا تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے والدین/سرپرست کے ہمراہ مذکورہ تاریخ کو بروقت کالج میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

شکریہ

ڈاکٹر عرفان مصطفیٰ
پرنسپل

اپنے بچوں کے خوابوں کو مہنگی فیسوں کا محتاج نہ بنائیں۔کم خرچ، معیاری تعلیم اور ایک محفوظ و مثبت تعلیمی ماحول آپ کا منتظر...
16/04/2026

اپنے بچوں کے خوابوں کو مہنگی فیسوں کا محتاج نہ بنائیں۔
کم خرچ، معیاری تعلیم اور ایک محفوظ و مثبت تعلیمی ماحول آپ کا منتظر ہے۔

میٹرک امتحانات سے فراغت پانے والے طلباء کے لیے کلاسز کا آغاز:

20 اپریل (بروز پیر) سے، اِنشاء اللہ

🎓 داخلے جاری ہیں سال 2026✨ پری فرسٹ ایئر📍 *گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد*🌟 جہاں کامیابی ایک روایت ہے📚 پی...
16/04/2026

🎓 داخلے جاری ہیں سال 2026
✨ پری فرسٹ ایئر

📍 *گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجویٹ کالج ہارون آباد*
🌟 جہاں کامیابی ایک روایت ہے

📚 پیش کیۓ جانے والے پروگرامز:
🔹 ایف۔ایس سی (پری میڈیکل / پری انجینئرنگ)
🔹 آئی سی ایس (فزکس / شماریات)
🔹 ایف۔اے (تمام گروپس)
🔹 ایف۔اے (آئی ٹی)

🎉 خصوصی اعلان:
🎓 نویں جماعت کی بنیاد پر مفت سمر کیمپ:

آغاز: 20 اپریل 2026

✨ ہماری خصوصیات:
✅ تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ
🎓 وظائف اور انعامات
🎭 ہم نصابی سرگرمیوں کا بہترین ماحول
🔬 جدید اور معیاری لیبارٹریز
📖 شہر کی سب سے بڑی لائبریری
🏫 وسیع و عریض کیمپس اور کھیل کا میدان
🔐 محفوظ اور پُرامن ماحول
✅ والدین سے رابطہ
✔️ شاندار روایات اور جدید طرزِ تعلیم کا حامل ادارہ

📞 رابطہ کریں:
03165052270 | 0333 5066105 | 03347117011
www.facebook.com/gricharoonabad
[email protected]

💫 اپنا مستقبل محفوظ بنائیں —

📝 Pre-Board Exam at GRIC Haroonabad
14/04/2026

📝 Pre-Board Exam at GRIC Haroonabad

Address

Govt. R. I. Graduate College Haroonabad
Harunabad
62100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GRIC Haroonabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to GRIC Haroonabad:

Shortcuts

Share