27/08/2026
Stop insulting our institution, we students of lumhs strongly condemn this baseless and false campaign against our worthy vice Chancellor and demand stern action against those involved!
اس مُلک بالخصوص سندھ میں اگر کوئی اچھا کام کرے تو اسے مختلف طریقوں سے بلیک میل کیا جاتا ہے، اور اس حد تک کیا جاتا ہے کہ بالآخر وہ شخص اپنی عزت بچانے کی خاطر پیچھے ہٹ جائے اور ایسا کچھ لمس کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام الدین اجن کے ساتھ ہو رہا ہے۔
اس انسان نے ایک خستہ حال ادارے کو اٹھا کر انٹرنیشنل لیول پر پہنچایا ہے اس بات کی تصدیق آپ خد تحقیق کر کے کر سکتے ہیں پر افسوس کے پروفیسر اکرام الدین اجن کے ان کاوشوں کو سراہانے کے بجائے اس کی مختلف طریقوں سے کردارکشی کی جاتی ہے جس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو اپنے مفادات بچوں کے مستقبل سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ ورنہ کون اپنے مُلک کے اس ادارے کے سربراہ کا نام خراب کریگا جس نے ادارے کو انٹرنیشنل لیول پر ثابت کیا ہو ایسے لوگ نہ صرف ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں پر وہ اس قوم اس مُلک کے بھی دشمن ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔