عشقِ لال

عشقِ لال وَمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ•
اور دُنیا کی زِندگی محض دھوکہ ہے~🙂

یہ میرا آخری سگریٹ ہے, اب گھر جانے دےیا پھر بانہوں میں جذب کر, یہیں مر جانے دےتُو خود ہی دور گئی تھی, تو یہ آنسو کیسےاپن...
24/07/2023

یہ میرا آخری سگریٹ ہے, اب گھر جانے دے
یا پھر بانہوں میں جذب کر, یہیں مر جانے دے
تُو خود ہی دور گئی تھی, تو یہ آنسو کیسے
اپنے ہونٹوں کو منا, جسم پر ہرجانے دے
یہ جتنے پھول کِھلے ہیں اِنہیں شرمندہ کر
اپنے بالوں کو کُھلا چھوڑ اِنہیں مُرجھانے دے!!

‏تیرے بدلے ہوئے لہجے سے کہیں بہتر ہےہم جدائی کی اذیت ہی گوارا کر لیںکچھ خدا ایسا کرے تجھ کو محبت ہو جائےتُو پکارے ہمیں _...
24/07/2023

‏تیرے بدلے ہوئے لہجے سے کہیں بہتر ہے
ہم جدائی کی اذیت ہی گوارا کر لیں
کچھ خدا ایسا کرے تجھ کو محبت ہو جائے
تُو پکارے ہمیں __ہم تجھ سے کنارا کر لیں

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں دور سے ل...
24/07/2023

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے

جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں
دور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے

کیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جائے
آپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھے

نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہ گار گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

وہ جو اس پار ہیں اس پار مجھے جانتے ہیں
یہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے

روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میں
ہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے

جرم یہ ہے کہ ان اندھوں میں ہوں آنکھوں والا
اور سزا یہ ہے کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے

لاش کی طرح سر آب ہوں میں اور شاہدؔ
ڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے

جناب فناء نِظامی جب میرے راستے میں کوئی میکدا پڑامجھ کو خود اپنے غم کی طرف دیکھنا پڑامعلوم اب ہوئی تری بیگانگی کی قدراپن...
23/07/2023

جناب فناء نِظامی

جب میرے راستے میں کوئی میکدا پڑا
مجھ کو خود اپنے غم کی طرف دیکھنا پڑا

معلوم اب ہوئی تری بیگانگی کی قدر
اپنوں کے التفات سے جب واسطہ پڑا
ْ
اک بادہ کش نے چھین لیا بڑھ کے جام مَے
ساقی سمجھ رہا تھا سبھی کو گرا پڑا

ترکِ تعلقات کو اک لمحہ چاہیۓ
لیکن تما م عمر مجھے سوچنا پڑا

یوں جگمگا رہا ہے مرا نقش پا فناؔ
جیسے ہو راستے میں کوئی آئینہ پڑا

مانا کہ تیرے دل میں کوئی اور مکیں ہےتو پھر بھی میرا دل ہے، عقیدہ ہے، یقیں ہےیہ آئینے تجھے تیری خبر دے نہ سکیں گےآ دی...
23/07/2023

مانا کہ تیرے دل میں کوئی اور مکیں ہے
تو پھر بھی میرا دل ہے، عقیدہ ہے، یقیں ہے

یہ آئینے تجھے تیری خبر دے نہ سکیں گے
آ دیکھ میری آنکھ سے، تُو کتنا حسیں ہے

میں جبر کے سجدوں سے کہیں ٹوٹ نہ جاؤں
پتھر کے خداؤ ! میری شیشے کی جبیں ہے

پلکوں سے تراشا تھا کبھی ہم نے جو ہیرا
مت پوچھ اب وہ کس کی انگوٹھی کا نگیں ہے.

روح میں شامل ہے فقط نس نس  میں نہیں🖤وہ ایک شخص جو میری دسترس میں نہیں💔حل یہی ہے کہ میں بھول جاؤں اسےاور ایک یہی بات میرے...
22/07/2023

روح میں شامل ہے فقط نس نس میں نہیں🖤
وہ ایک شخص جو میری دسترس میں نہیں💔
حل یہی ہے کہ میں بھول جاؤں اسے
اور ایک یہی بات میرے بس میں نہیں🥀

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ❤️صبح بخیر❤️انسان کـے  اندر عاجزی جتنی بڑھتی ہے ۔ ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا جاتا ہـے__او...
22/07/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ❤️
صبح بخیر❤️

انسان کـے اندر عاجزی جتنی بڑھتی ہے ۔ ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا جاتا ہـے__اور تکبر جتنا بڑھتا جاتا ہـے ، ایمان اتنا ہی کمزور ہوتا ہے۔
دنیامیں سب سے بہترین مددگار تمہارے اپنے دونوں ہاتھ ہیں___ جب تم اپنی مشکلات کا حل تلاش نہ کر سکو تو اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے جوڑ کر الله کے آگے پهیلا دیا کرو___الله آپکے ہاتهوں کو کبهی خالی نہیں لوٹاۓ گا۔
(انشاءاللہ)
اے اللہ ہمارے اعمال اس قابل نہیں کہ تیرے آگے پیش ہو سکیں، بیشک تو دعا کا سننے والا ہے
یا رب ہم پر رحم فرما۔

آمین یا رب العالمین🤲

کَشِش کے باب میں...!!نیوٹن بَھلے ہی معتبر ہے...!!مگر...!!اِس مسئلے پر...!!میں آنے والی نسلوں کو...!!تُمہاری آنکھوں کے با...
21/07/2023

کَشِش کے باب میں...!!
نیوٹن بَھلے ہی معتبر ہے...!!
مگر...!!
اِس مسئلے پر...!!
میں آنے والی نسلوں کو...!!
تُمہاری آنکھوں کے بارے میں بتاؤں گا...🙂🖤

✨"ایک دل جو آپ کے  قریب  آنے پر دھڑکتا ہے، ایک آنکھ جو آپ کے جانے پر روتی ہے،چیزیں اتنی نایاب، اتنی پیاری، اتنی قیمتی ہی...
21/07/2023

✨"ایک دل جو آپ کے قریب آنے پر دھڑکتا ہے،
ایک آنکھ جو آپ کے جانے پر روتی ہے،
چیزیں اتنی نایاب، اتنی پیاری، اتنی قیمتی ہیں کہ انہیں کبھی حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔"🌼❤️

جمعہ مبارک 🌸‏نبی اکرم حضرت محمدﷺ نے فرمایا..!! جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے در...
21/07/2023

جمعہ مبارک 🌸

‏نبی اکرم حضرت محمدﷺ نے فرمایا..!!

جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم❤

میں وہ سرکش ہوں آتا نہیں جو زیرِ داممیں نہیں کرتا کسی سلطانِ دنیا کو سلامہاں اگر نامِ حسین ابنِ علی آ جائےمیں غلام، ابنِ...
20/07/2023

میں وہ سرکش ہوں آتا نہیں جو زیرِ دام
میں نہیں کرتا کسی سلطانِ دنیا کو سلام
ہاں اگر نامِ حسین ابنِ علی آ جائے
میں غلام، ابنِ غلام، ابنِ غلام، ابنِ غلام

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عشقِ لال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to عشقِ لال:

Share