17/08/2026
79 واں جشنِ آزادی
زیشان لاء کالج میں پاکستان کا 79 واں جشنِ آزادی پُروقار انداز میں منایا گیا کالج کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں کالج کے اعزازی پرنسپل سلمان اُنڑ صاحب سنیئر ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ نے پھولوں کی پتیّوں کی برسات میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اس موقع پر کالج کے اعزازی ڈائریکٹر انجم فیاض صاحب بھی موجود تھے ساتھ ہی کیک کاٹا گیا طلباء و طالبات نے یومِ آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں تقریبِ یومِ آزادی میں کالج کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد کیساتھ اساتذہ اور آفس اسٹاف بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ شریکِ تقریب رہا۔