24/05/2026
ادارہ نرسنگ سندھ کی جانب سے اہم اعلان!
ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ، کراچی
داخلہ برائے جینرک بی ایس سی نرسنگ
(4 سالہ ڈگری پروگرام + 1 سالہ انٹرن شپ)
ماہانہ وظیفہ:
انٹرن شپ کے دوران 30,000 روپے ماہانہ۔
اہلیت کا معیار
(Eligibility Criteria)
عمر کی حد: 18 سال سے 30 سال
امیدوار کا سندھ ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
صرف FSc پری میڈیکل امیدوار اہل ہوں گے۔
دیگر تمام ٹریڈز / گروپس (Arts, Commerce, Computer Science, Engineering وغیرہ)
سے پاس امیدواروں کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
میٹرک اور انٹر دونوں میں درج ذیل مضامین لازمی ہونے چاہئیں:
- فزکس
- کیمسٹری
- بیالوجی
میٹرک اور انٹر میں کم از کم 55٪ نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔
55٪ سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو ٹیسٹ سے پہلے ہی شارٹ لسٹنگ میں نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
A-One اور A
گریڈ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
این ٹی ایس (NTS) انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 50٪ نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
داخلہ اور رجسٹریشن کا طریقہ کار
انٹری ٹیسٹ:
ٹیسٹ کا انعقاد
NTS (National Testing Service)
کے ذریعے کیا جائے گا۔
آن لائن رجسٹریشن:
سب سے پہلے این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر اپنی آئی ڈی بنائیں، آن لائن فارم پُر کریں اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
فیس چالان:
آن لائن فارم مکمل کرنے کے بعد فیس چالان ڈاؤن لوڈ کریں اور فیس آن لائن یا بینک میں جمع کروائیں۔
فزیکل فارم اور دستاویزات:
متعلقہ نرسنگ کالج سے فارم حاصل کریں، مکمل پُر کریں اور تمام مطلوبہ دستاویزات کی فوٹو کاپیاں منسلک کر کے متعلقہ کالج میں جمع کروائیں۔
لازمی دستاویزات کی چیک لسٹ
(نوٹ: اگر ان میں سے کوئی ڈاکومنٹ موجود نہیں تو فوراً بنوا لیں)
شناختی کارڈ / ب-فارم
ایف ایس سی (FSc) سرٹیفکیٹ + مارک شیٹ
(صرف انٹر بورڈ کا جاری کردہ Original/Provisional قابل قبول ہوگا۔
کالج کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ قبول نہیں ہوگا)
میٹرک سرٹیفکیٹ + مارک شیٹ
(صرف میٹرک بورڈ کا جاری کردہ قابل قبول ہوگا۔
اسکول کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ / پروویژنل / کریکٹر سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا)
ڈومیسائل
PRC (فارم-D)
(صرف
Education Purpose
والا قابل قبول ہوگا۔
Job/Service Purpose والا قبول نہیں ہوگا)
FRC
(نادرا کا جاری کردہ Family Registration Certificate)
پاسپورٹ سائز تصاویر
خصوصی ہدایات
پرائیویٹ / دیگر بورڈز کے امیدوار:
اگر آپ نے کسی دوسرے بورڈ یا پرائیویٹ بورڈ سے تعلیم حاصل کی ہے تو:
- انٹر بورڈ کمیٹی سے ویریفکیشن / اٹیسٹیشن
- Migration Certificate
حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
اضافی مضامین (Additional Subjects):
اگر پری میڈیکل مضامین الگ سے پاس کیے گئے ہوں تو انٹر بورڈ کمیٹی سے:
FSc Pre-Medical Equivalence Certificate
حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
یونیورسٹی کا اہم نوٹ
«یونیورسٹی کا تعلیمی سال فروری تا فروری ہوتا ہے۔
اس سال بعض وجوہات کی بناء پر داخلہ تاخیر کا شکار ہوا، لہٰذا طلبہ کے قیمتی وقت کو بچانے کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے
Special Enrollment
اور
Examination Process نافذ کیا گیا ہے۔»
بدستور:
ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ، کراچی
Join our WhatsApp group for updates and preparation📢🎗️