Darul uloom Farooqia Hyderabad

Directions

Darul uloom Farooqia Hyderabad Madarsa Darul uloom Farooqia Latifabad Hyderabad

*🌟 پابندی، محنت اور ذمہ داری کی روشن مثال 🌟*الحمدللہ!سال کے آغاز سے اب تک مسلسل حاضری، وقت کی پابندی اور ادارے کے معمولا...
08/10/2026

*🌟 پابندی، محنت اور ذمہ داری کی روشن مثال 🌟*

الحمدللہ!

سال کے آغاز سے اب تک مسلسل حاضری، وقت کی پابندی اور ادارے کے معمولات کی مکمل پاسداری کرنے والے ہمارے شعبہ حفظ کے ہونہار طالب علم *محمد لونگ خان بن محمد اسحاق* کو بلا ناغہ حاضری اور مثالی پابندی کے اعتراف میں ایک *اعزازی سرٹیفکیٹ* پیش کیا گیا۔

یہ اعزاز محض ایک سرٹیفکیٹ نہیں، بلکہ ذمہ داری، استقامت، وقت کی قدر اور اپنے مقصد سے وفاداری کا اعتراف ہے۔

اللہ تعالیٰ اس طالب علم کی اس پابندی کو قبول فرمائے، اس کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور اسے دین و ملت کے لیے نافع بنائے۔

یقیناً کامیابی صرف قابلیت سے نہیں، بلکہ مستقل مزاجی اور پابندی سے بھی حاصل ہوتی ہے۔ 🌿





نتائجِ پنج ماہی امتحانات 2026نتائج کا اعلان و تقسیمِ انعاماتمدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے تحت منعقدہ پنج ماہی امتحانات (Fir...
28/09/2026

نتائجِ پنج ماہی امتحانات 2026

نتائج کا اعلان و تقسیمِ انعامات

مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے تحت منعقدہ پنج ماہی امتحانات (First Semester Examination) 2026 میں الحمدللہ 14 کلاسز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

تفصیل:
• 3 کلاسز: شعبہ حفظ القرآن کریم
• 3 کلاسز: شعبہ ناظرہ قرآن کریم
• 3 کلاسز: عالم کورس (درسِ نظامی)
• 5 کلاسز: شعبہ اسکول

الحمدللہ، ان تمام کلاسز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان 27 ستمبر 2026، بروز اتوار کر دیا گیا۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مدرسے کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈز اور قیمتی تحائف بطورِ انعام پیش کیے گئے۔

تفصیلی نتائج پیشِ خدمت ہیں۔

26/09/2026
03/09/2026

*پنج ماہی امتحان کی تعطیلات*

تمام معزز والدین و سرپرستانِ طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ میں پنج ماہی امتحان کی تعطیلات *آج بروز جمعرات، 3 ستمبر 2026ء، بمطابق 20 ربیع الاول 1448ھ، دوپہر 03:00 بجے سے شروع ہو کر 11 ستمبر 2026ء، بمطابق 28 ربیع الاول 1448ھ، بروز جمعہ، عصر* تک طے پائی ہیں۔ (کل 8 دن)

والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو آج مقررہ وقت پر لے جانے اور تعطیلات کے بعد مقررہ وقت پر مدرسہ پہنچانے کا اہتمام فرمائیں۔

از:
دفترِ تعلیمات
مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ

الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کی شاندار کامیابیالحمدللہ! شہر حیدرآباد میں اسکول کالج ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ ک...
31/08/2026

الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کی شاندار کامیابی

الحمدللہ! شہر حیدرآباد میں اسکول کالج ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ کے لیے منعقد ہونے والے "بولو سرکار ﷺ" مقابلے میں مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

مدرسہ کے چھ طلبہ نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، جن میں دو طلبہ نے انگلش تقریر، دو طلبہ نے اردو تقریر، ایک طالب علم نے قراءت اور ایک طالب علم نے حمد و نعت میں شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انگلش تقریر کے مقابلے میں مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ نے *دوسری پوزیشن* حاصل کی، جو مدرسہ کے لیے یقیناً باعثِ مسرت و اعزاز ہے۔

اس موقع پر تمام شریک طلبہ کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ جبکہ مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے منتظم حضرت مولانا راشد حسین صاحب کو بطورِ اعزاز اجرک پہنائی گئی اور ان کی خدمت میں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی تربیت اور ادارے کی بہترین تعلیمی و تربیتی کاوشوں کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے تمام طلبہ و اساتذہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

26/08/2026

🌙 ربیع الاول ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنانے، محبتِ رسول ﷺ کو عمل سے ثابت کرنے اور سنتوں کو اپنی زندگی میں زندہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔


ﷺ
ﷺ

ﷺ
ٰ ﷺ

Address

Latifabad
Hyderabad
71800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul uloom Farooqia Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share