14/06/2024
پروسٹ اسلامک یونیورسٹی،ڈپٹی پروسٹ، اولڈ کیمپس مارننگ اور ایوننگ سپروائزر ان یونیورسٹی حالات خراب کرنے کے زمہ دار ہے۔۔۔
جب بھی یونیورسٹی رینکنگ بہتر ی کی طرف جاتی ہے یا ایکیڈیمک اور نان ایکیڈیمک پازیٹیو سرگرمیاں یونیورسٹی میں شروع ہوجاتی ہے تو یہ عناصر ماحول کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے مختلف غیرسیاسی تنظیموں کو استعمال کر کے مخصوص منصوبہ بندی کے ذریعے حالات خراب کردیتے ہے اور پر انتظامیہ کو پریشرائز کر کے اپنے ایکسٹنشنز حاصل کرلیتے ہے۔
پروسٹ نا صرف غیر قانونی بلکہ غیر آئینی طور پر اپنی کرسی پر براجمان ہے۔ یونیورسٹی کی آئین کے مطابق تدریسی شعبے سے ہی ایک ٹیچر پروسٹ بن سکتا ہے جبکہ یہ پروسٹ ٹیچر نہیں ہے۔
دوسرا بڑا اہم مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ پروسٹ کو کس قانون کے تحت ایکسٹنشن دی جارہی ہے؟؟
ڈپٹی پروسٹ اور ہاسٹل وارڈن ایک ہی پے سکیل کے دو افسران ہے لیکن یہ موصوف سارے ہاسٹل وارڈنوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے من پسند لوگوں کو ہاسٹل میس کے ٹھیکے دے رہے ہے جو اسکے دائرے اختیار میں ہی نہیں۔
اولڈ کیمپس مارننگ سپروائزر جہانگیر جو حالیہ دنوں میں یونیورسٹی حدود میں ایک ٹیچر کی اغوا میں ملوث رہا ہے اور یونیورسٹی میں اس پر انکوائریاں چل رہی ہے ، اور وہ ایک سکیل کا ملازم ہوکر سیکیورٹی سپروائزر بنا ہے جو بھی ایک ناانصافی ہے باقی سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ ہالنکہ انکے بھرتی کے سارے کاغزات جعلی ہے۔
ایوننگ سپروائزر شوکت عباسی جو دو تین ماہ میں ریٹائرڈ ہو رہا ہے، اپنے ایکسٹنشن کی چکر میں لگا ہوا ہے جس نے اپنے عمر کے کاعزات میں ٹمپرنگ بھی کی ہے لیکن بجائے یونیورسٹی انکو شوکاز دے کر وضاحت طلب کرے لیکن اسکو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
چانسلر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے گزارش کی جاتی ہے کہ برائے مہربانی اسلامک یونیورسٹی کو توجہ دے اور اس غیرقانونی سرگرمیوں کی انکوائری کر کے طلباء کو ان ناسور سے بچایا جائے۔
شکریہ