16/07/2026
ہر کامیاب تحریک کے پیچھے ایک مضبوط قیادت، واضح حکمتِ عملی اور متحدہ جدوجہد ہوتی ہے۔
ہاسٹل تحریک کے دوران ناظمِ جامعہ اسلامی جمیعت طلبہ و صدر سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی برادر عثمان بن صادق نے طلبہ کو متحد رکھنے، حوصلہ بلند کرنے اور ہر مرحلے پر مؤثر قیادت فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت، اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی مشترکہ کوششوں، اسلامی جمعیت طلبہ کی منظم جدوجہد اور طلبہ کے عزم و استقامت نے اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اللہ تعالیٰ اس اتحاد، اخلاص اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہمیں ہر میدان میں حق اور انصاف کے لیے اسی طرح متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
الحمدللہ! یہ کامیابی طلبہ کے اتحاد کی کامیابی ہے۔