Kauthar Thoughts

Kauthar Thoughts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kauthar Thoughts, H-8/2 Islam abad, Islamabad.

محسن ملت قدس سره کا وضع کردہ اسلوب تعلیم و تربیت برائے جوانان قوم و ملت10 روزه دين شناسی کورس 3 جون تا 13 جون 2024رجسٹری...
25/05/2024

محسن ملت قدس سره کا وضع کردہ اسلوب تعلیم و تربیت برائے جوانان قوم و ملت
10 روزه دين شناسی کورس 3 جون تا 13 جون 2024
رجسٹریشن کے لئے: 0344153514

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جامعۃ الکوثر ، کوثر انفارمیٹکس، الکوثر تھاٹس اور المہدی میڈیا کے اشتراک سے، ماہِ رمضان...
17/03/2024

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

جامعۃ الکوثر ، کوثر انفارمیٹکس، الکوثر تھاٹس اور المہدی میڈیا کے اشتراک سے، ماہِ رمضان المبارک میں آپ کی خدمت میں کتاب ”مہمانِ خدا“ کو اوپن بک آنلائن کوئز کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ کتاب ماہِ رمضان المبارک کے آداب و اثرات اور مناسبات پر مشتمل ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس کتاب کا مطالعہ اور کوئز میں شرکت ، اس بابرکت مہینے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا سبب ہوگا۔ اور یہ کتاب عوام الناس کی معلومات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مبلغین اور طلباء کرام کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی۔

کوئز میں شرکت کرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔
www.sites.google.com/view/mehmanekhuda

یا ہمارا کمیونٹی گروپ جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/HkQ9HAISJJ94120yaTANgI

مزید معلومات کے لیے
+923328520114
+923405241279

01/02/2024
سیالکوٹ۔ ۲۱ جنوری ۲۰۲۴ عہد ساز شخصیت ، انسان ساز مربّی ، مفسرِ قرآن ، محسنِ قوم علامہ شیخ محسن علی نجفی ؒ  کی بلندی درجا...
22/01/2024

سیالکوٹ۔ ۲۱ جنوری ۲۰۲۴
عہد ساز شخصیت ، انسان ساز مربّی ، مفسرِ قرآن ، محسنِ قوم علامہ شیخ محسن علی نجفی ؒ کی بلندی درجات کے لئے مجلسِ عزا اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
مجلسِ عزا میں خصوصی شرکت علمائے امامیہ (ضلع سیالکوٹ) کی تھی اور مومنین کرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔۔

مجلس ترحیم و قرآن خوانی برائے ایصال ثواب وبلندی درجات ،  محسن ملت، مفسر قرآن، علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمہ اللہبمقام: دی...
22/01/2024

مجلس ترحیم و قرآن خوانی برائے ایصال ثواب وبلندی درجات ، محسن ملت، مفسر قرآن، علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمہ اللہ
بمقام: دیوانیہ شیرازی بندالقار
زیر اہتمام اتحاد بلتستان محرم کمیٹی کویت

21/01/2024
20/01/2024

محسن ملت، شیخ الجامعہ، مفسر قرآن، شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کا مختصر تعارف
علامہ شیخ محمد شفا نجفی دام ظلہ

سیمینار: روش تحقیق و مقالہ نویسیٹرینڑ: ڈاکٹر علی حسین عارف صاحبشعبہ تحقیق جامعہ الکوثر اسلام آباد
12/12/2023

سیمینار: روش تحقیق و مقالہ نویسی
ٹرینڑ: ڈاکٹر علی حسین عارف صاحب
شعبہ تحقیق جامعہ الکوثر اسلام آباد

07 صفر  المظفر بروز جمعرات ولادت باسعادت امام موسی بن جعفر الکاظم علیہما السلام کے موقع پر جامعۃالکوثر اسلام آباد میں نئ...
29/08/2023

07 صفر المظفر بروز جمعرات ولادت باسعادت امام موسی بن جعفر الکاظم علیہما السلام کے موقع پر جامعۃالکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال 2023-2024 کی مناسبت سے المصطفی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مولانا حافظ رضوان حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے حافظ اکبر رجائی کو تلاوت کلام الہی کے لیے مدعو کیا۔ کمیل حیدر بلتستانی نے سوز و سلام پیش کیا اور نئے طلاب کو خوش آمدید کہنے کے لیے علی ذوالقرنین تشریف لائے۔
اس کے بعد مولانا محمد علی ہمدانی پرنسپل ہادی سکول سسٹم نے بھی طلاب کے سامنے اپنے تحصیلی تجربات بیان کیے۔
بعد ازاں گزشتہ تعلیمی سال 2022-2023 کے پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی شلیڈز تقسیم کی گئیں.
آخر میں شیخ الجامعۃ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے طلاب کو وعظ و نصیحت فرمائی جس میں آپ نے حقیقی طالبعلم کے فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے طلباء کو حصول علم کے ساتھ ساتھ عمل اور آخرت کی فکر کرنے کی جانب متوجہ کیا۔نیز آپ نے انبیاء و ائمہ علیہم السلام کی سیرت سے بھی فکر آخرت کے چند نمونے پیش کیے۔
تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر ہوا۔

اک چراغ نور تھا مٹی کے اندر رکھ دیا5 اگست کا دن ہمیں اس عالی مرتبت علمی و روحانی شخصیت کی یاد دلاتا ہے جنہیں دنیائے علم ...
04/08/2023

اک چراغ نور تھا مٹی کے اندر رکھ دیا
5 اگست کا دن ہمیں اس عالی مرتبت علمی و روحانی شخصیت کی یاد دلاتا ہے جنہیں دنیائے علم و فضل بالخصوص دینی و علمی مراکز میں حضرت آیت اللہ العظمی آصف محسنی رحمۃاللہ علیہ کے نام نامی اسم گرامی سے یاد کیا جاتا ہے آپ کا آبائی وطن قندھار ،افغانستان تھا جہاں سے اعلی دینی تعلیم کے حصول کی خاطر آپ نجف اشرف تشریف لے گئے اور وہاں اپنے بارہ سالہ قیام کے دوران حضرت آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم رحمۃاللہ علیہ، حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رحمۃاللہ علیہ، حضرت آیت اللہ شیخ حسین حلی رحمۃاللہ علیہ اور حضرت آیت اللہ سید عبدالاعلی سبزواری رحمۃاللہ علیہ جیسے عظیم المرتبت اساتذہ کرام کے دروس خارج فقہ،اصول ،رجال و حدیث میں شرکت فرما کر کسب فیض کیا۔
آپ نے ایران میں تدریس خارج فقہ، علم الرجال و علم کلام بھی فرمائی حضرت آیت اللہ العظمى آصف محسنی رحمة اللہ علیہ کےغیر معمولی کار ہائے نمایاں میں سے ایک مذہب جعفریہ کو افغانستان میں قانونی حیثیت دلوانا ہے اسی طرح تبلیغات دین حق کے لئے ٹی وی چینل تمدن کا قیام بھی آپ کی بے پایاں جدوجہد کا ثمر ہے واضح رہے کہ آپ کے مذکورہ چینل کا شمار افغانستان کے پانچ نمایاں چینلز میں ہوتا ہے
حضرت آیت اللہ العظمی آصف محسنی رحمۃاللہ علیہ کی تحریریں علم و عمل کی زندہ تصویریں ہیں جن میں علم کلام پر چار جلدیں بعنوان : صراط الحق علم فقه پر چار جلدیں بعنوان: حدود الشریعة فی محرماتها و واجباتها معجم الاحادیث المعتبرة پر آٹھ جلدیں اور دیگر 60 سے زائد کتب شامل ہیں جبکہ البحوث فی الرجال، توضیح المسائل سیاسی اور اتحاد بین المسلمین بھی نمایاں تحریروں میں شامل ہیں
وطن پاکستان میں آپ کی کتاب "اتحاد امت" نے جامعۃالکوثر کے کثیر الاشاعتی ادارے البلاغ المبین کے زیراہتمام زیور طبع سے آراستہ ہوتے ہی تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوروں سے سند قبولیت پائی
حضرت آیت اللہ آصف محسنی رحمۃاللہ علیہ اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی مدظلہ العالی میں یعنی ان دونوں محسنین میں باہمی قربت اور بے پناہ محبت نیز ذہنی و فکری ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ ایک بڑی قدرے مشترک جو ہمیں دیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ حضرت آیت اللہ العظمی آصف محسنی رحمۃاللہ علیہ نے برادر اسلامی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کو مرکز بنا کرحوزہ علمیہ جامعہ خاتم النبیین کے ذریعے علوم اہلبیت علیہم السلام ،فروغ جذبہ حب الوطنی اور اتحاد امت کا اہتمام کیا جبکہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی مدظلہ العالی نے وطن عزیز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو اسی مقصد وحید کا مستقر قرار دیا اور بحمد اللہ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ آج بھی مصروف عمل ہیں
آج جبکہ حضرت آیت اللہ آصف محسنی رحمۃاللہ علیہ کی یاد تمام علمی و روحانی مراکز میں منائی جا رہی ہے ایسے میں جامعہ اہلبیت اور جامعۃالکوثر کی فضائیں ان کی پاکیزہ یادوں سے معمور ہیں
چنانچہ آج اس عالی قدر فقیہ اور عظیم المرتبت روحانی شخصیت کی برسی کے موقع پر ہم ان کے درجات عالی میں بلندی کے لئے دعا گو ہیں
اساتذہ و طلاب جامعۃالکوثر اسلام آباد

انا للہ وانا الیہ راجعونملت تشیع کا درخشاں چہرہ فاضل جامعہ الکوثر مولانا سفیر سجاد شیرازی یکم محرم الحرام کو ایکسیڈنٹ می...
20/07/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون
ملت تشیع کا درخشاں چہرہ فاضل جامعہ الکوثر مولانا سفیر سجاد شیرازی یکم محرم الحرام کو ایکسیڈنٹ میں دار فانی کو خیر باد کہہ گئے۔

Address

H-8/2 Islam Abad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kauthar Thoughts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Kauthar Thoughts:

Share