Faculty of Arabic & Islamic Studies - AIOU

Call Directions Website Contact the university

Faculty of Arabic & Islamic Studies - AIOU Faculty of Arabic & Islamic Studies Allama Iqbal Open University

On 29th September 2026 the meeting of the committee of courses (Department of Islamic economics) was conducted in the De...
01/10/2026

On 29th September 2026 the meeting of the committee of courses (Department of Islamic economics) was conducted in the Dean's office Faculty of Arabic & Islamic studies chaired by Dean faculty, Prof. Dr. Mohyuddin Hashmi. The members of COC participated with fruitful detailed discussion on the agenda presented by Dr. Syed Muhammad Abdul Rehman Shah as secretary after the recitation of Holy Quran by Dr. Hafiz Moazzam Shah.
The participants were:
Prof. Dr. Mohammed Tahir Mansuri
Prof. Dr. Mohammed Ayub (Riphah International University)
Prof. Dr. Iram Sabha (IBA Karachi)
Prof. Dr. Tariq Majid (Quaid-e-Azam University)
Dr. Hafiz Moazzam Shah
Dr. Ahmed Abdullah, Dr. Syed Mohammed Abdul Rahman
The meeting was conducted successfully.
A fruitful discussion was made on 13 agenda items including BS Islamic Finance scheme of study ( 4, 2.5 , 2 years), Diploma in IF, Proposal of Certificate of AAOIFI Shari'a Standards, Proposal of MS and PhD in Islamic Economics and Finance, Proposal for Islamic social finance centre by FSC, and the list of Islamic finance experts.
The meeting concluded successfully with a vote of thanks to and from the Chair. The committee expressed high confidence that these programmatic upgrades would significantly elevate the standard of Islamic Economics and Finance education.

مسجد رحمۃ للعالمین کے منتظم  ڈاکٹر عبید الرحمٰن بشیر کی دعوت پر   آج بتاریخ 22 ستمبر 2026 پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہا...
22/09/2026

مسجد رحمۃ للعالمین کے منتظم ڈاکٹر عبید الرحمٰن بشیر کی دعوت پر آج بتاریخ 22 ستمبر 2026 پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی، ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی قیادت میں کلیہ کے اساتذہ کا ایک وفد جامع مسجد رحمۃ للعالمین، ناظم الدین روڈ، ایف ایٹ فور، اسلام آباد کے تفصیلی دورے پر گیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر معین الدین ہاشمی چیئرمین شعبہ سیرت اسٹڈیز، ڈاکٹر ثناء اللہ حسین چیئرمین شعبہ قرآن و تفسیر، ڈاکٹر محمد ریاض محمود ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فکرِ اسلامی، تاریخ و ثقافت ڈاکٹر حافظ محمد ارشد اقبال، ڈاکٹر ظفر اقبال (دونوں اسسٹنٹ پروفیسرز شعبہ قرآن و تفسیر)، ڈاکٹر سعید الرحمٰن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سیرت اسٹڈیز اور ڈاکٹر محمد طیب خان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ قرآن و تفسیر شامل تھے۔
جامع مسجد رحمۃ للعالمین اسلام آباد کی نمایاں مساجد میں شمار ہوتی ہے اور محض عبادت گاہ ہونے کے علاوہ ایک جامع فلاحی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے۔ وفد نے مسجد سے ملحق متعدد فلاحی سیکشنز کا تفصیلی دورہ کیا، اس دوران کسٹوڈین مسجد رحمۃ للعالمین ڈاکٹر عبید الرحمٰن بشیر (جو انسٹیٹیوٹ آف عربک لینگویج کے پرنسپل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فہمِ قرآن پروگرام کے نیشنل کنسلٹنٹ بھی ہیں) ، ڈائریکٹر آؤٹ ریچ و معلم القرآن پروجیکٹ ڈائریکٹر حافظ کفایت اللہ، اور مسجد کے اوپریشنل مینیجر مراد ساجد نے ان تمام فلاحی سیکشنز کے انتظام و انصرام اور دائرہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مسجد کا نام "رحمۃ للعالمین" بلا تخصیصِ مذہب و مسلک سیرتِ طیبہ ﷺ کی عملی تصویر پیش کرتا ہے، جہاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں اور دیگر بے سہارا افراد کی بھی خدمت کی جاتی ہے، اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مصالحتی عمل بھی نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا جاتا ہے۔ وفد نے ان تمام سیکشنز کے نظم و نسق، رضاکارانہ نظام اور رفاہی منصوبوں کے عملی طریقِ کار کا بغور جائزہ لیا۔
دورے کے دوران جن فلاحی سیکشنز کا معائنہ کیا گیا ان میں "جنت کی سیل" خاص طور پر قابلِ ذکر تھی، جہاں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے ہر طرح کی گارمنٹس، خصوصاً عید جیسے خوشی و تہوار کے مواقع پر، مہیا کی جاتی ہیں۔ اسی طرح مستحق دولہوں اور دلہنوں کے لیے برائیڈل ڈریس کا الگ انتظام، مسجد راشن سٹور، مسجد گوشت سٹور، یونیفارم بینک اور فری گارمنٹس سٹور جیسے سیکشنز بھی دیکھنے کو ملے، جو مستحق افراد کی بنیادی ضروریات بلا معاوضہ پوری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد میں ایک لائبریری، میڈیا سنٹر، مستحق جوڑوں کی شادیوں کے انتظام کے لیے شادی ہال، اور میڈیکل سنٹر بھی قائم ہے، جو مسجد کو ایک مکمل معاشرتی خدمت کے مرکز کی صورت دیتے ہیں۔
اسی موقع پر انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، بالخصوص شعبہ قرآن و تفسیر کی تدریسی ذمہ داریوں کے تناظر میں فہمِ قرآن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ شعبہ قرآن و تفسیر کے چیئرمین ڈاکٹر ثناء اللہ حسین اور شعبے کے دیگر اساتذہ کو ہدایت کی کہ شعبے کی تدریس اور نصاب سازی میں فہمِ قرآن اور تدبرِ قرآن کے عنصر کو مزید مستحکم کیا جائے، تاکہ طلبہ محض متن کی تلاوت و تفسیر تک محدود نہ رہیں بلکہ قرآنی تعلیمات کے فہم اور عملی اطلاق پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ ساتھ ہی زور دیا کہ شعبہ باہمی تعلقات اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے اپنی تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائے، تاکہ یونیورسٹی سطح پر فہمِ قرآن کا فروغ ایک مستقل اور منظم طریقے سے آگے بڑھ سکے۔ ڈین صاحب نے مزید کہا کہ کلیہ کے اساتذہ اور طلبہ کو ایسے رفاہی ماڈلز کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ سیرتِ طیبہ اور فکرِ اسلامی کی تعلیمات کو محض کتابی حدود سے نکال کر عملی میدان میں بھی اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے مسجد انتظامیہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی اور مسجد کے مابین علمی و تحقیقی تعاون کا کوئی سلسلہ بھی آگے چل کر استوار ہو سکے گا۔
اس موقع پر ڈین کلیہ نے مسجد انتظامیہ کی خدمات پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور اسے عصرِ حاضر میں مسجد کے کردار کی ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد محض نماز کی ادائیگی کی جگہ نہیں بلکہ عہدِ نبویﷺ کی طرح معاشرتی خدمت، تعلیم، رفاہِ عامہ اور بلا تفریقِ مذہب و ملت خدمتِ خلق کا مرکز بھی ہونی چاہیے، اور یہ مسجد اپنے متنوع سیکشنز اور مصالحتی نظام کے ذریعے اس تصور کو عملی طور پر زندہ کیے ہوئے ہے۔
وفد کے دیگر اراکین نے بھی ڈین صاحب کے خیالات سے اتفاق کیا اور دورے کو نہایت افادیت بخش قرار دیا۔ دورہ نہایت خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔

پروفیسر ڈاکٹر جسٹس محمود احمد غازیؒ کی علمی و فکری خدمات کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقادنامور اسلامی اسکالر، ممتاز قا...
22/09/2026

پروفیسر ڈاکٹر جسٹس محمود احمد غازیؒ کی علمی و فکری خدمات کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد
نامور اسلامی اسکالر، ممتاز قانون دان اور مفکر پروفیسر ڈاکٹر جسٹس محمود احمد غازیؒ کی حیات، افکار اور علمی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے شعبہ سیرت اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطحی قومی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے نامور اہلِ دانش، محققین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر قاری ابتسام الرحمن کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں صدر نشیں شعبہ سیرت اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی نے استقبالیہ کلمات میں معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، سیمینار کے مقاصد اور ڈاکٹر غازیؒ کی ہمہ جہت شخصیت کے فکر و فن پر روشنی ڈالی ۔
سیمینار کے موضوعاتی سیشنز میں خانوادۂ غازی اور جید اسکالرز نے وقیع مقالات اور یادداشتیں پیش کیں۔ محترمہ ہالہ غازی نے اسلامی بینکاری و معیشت کو فقہی اصولوں سے ہم آہنگ کرنے میں ڈاکٹر صاحب کی مساعی پر روشنی ڈالی، جبکہ جناب حمزہ غزالی نے ان کے گھریلو معمولات، شگفتہ مزاج اور غیر مطبوعہ علمی منصوبوں کا تذکرہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی سابق ڈین کلیہ ٔ عربی وعلوم اسلامیہ نے ڈاکٹر صاحب کی علومِ اسلامیہ سے وابستگی، اداروں کی سرپرستی اور باہمی رفاقت کے نقوش اجاگر کیے۔ شیخ الحدیث جامعہ امدایہ ،فیصل آباد مولانا مفتی محمد زاہد نے ڈاکٹر صاحب کے اسلوبِ تحقیق کو وابستگانِ مدارس کے لیے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بہترین نظیر قرار دیا، جبکہ شعبہ حدیث ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن نے ان کے فکری ارتقا اور جامعہ اسلامیہ میں ان کے شاندار تعلیمی و انتظامی کردار کا احاطہ کیا۔
فکری مباحث کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر منصوری ، سابق ڈین و نائب صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے عالمگیریت کے تناظر میں ڈاکٹر غازی کے تصورِ ’’فقہِ عولمی‘‘ (آفاقی فقہ) اور منہج کا جائزہ پیش کیا، ڈاکٹر اکرام الحق یاسین سابق سیکریٹری اسلامی نظریاتی کونسل نے فقہی کتب کے معیاری و متوازن تراجم سے متعلق غازی صاحب کے تحقیقی اصول و ضوابط واضح کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال شام نے اکیسویں صدی میں اسلامی دستوری فکر کی تشکیلِ نو میں غازی صاحب کے وژن پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر سید عزیز الرحمن ممبر رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے اسلامی ریاست کے جدید تصور اور تقاضوں پر ان کے افکار کا محاکمہ کیا۔ ڈاکٹر محمد ساجد مرزا نے ڈاکٹر حمید اللہ لائبریری کو عطیہ کردہ کتب اور ان کے حواشی و تعلیقات کی روشنی میں ڈاکٹر غازی کے ذوقِ مطالعہ کا تجزیہ کیا، ڈاکٹر حافظ محمد سجاد صدر شعبہ فکرِ اسلامی ، تاریخ و ثقافت نے ایم فل کی تحقیق کی نگرانی کے دوران ان کے مشفقانہ انداز اور علمی اصول پسندی کی یادیں تازہ کیں۔ سابق ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی نے ان کے خاندانی پس منظر، بچپن، طالب علمی اور عملی زندگی کے مختلف ادوار کا احاطہ کیا۔
اختتامی کلمات میں ڈین کلیۂ عربی وعلوم اسلامیہ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر کے محققین کے لیے ڈاکٹر غازیؒ کا اخلاص، عرق ریزی اور فکرِ اعتدال ایک مشعلِ راہ ہے۔ ڈین کلیہ نے شعبہ سیرت سٹڈیز کو اس علمی وفکری نشست کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش ، شرکاء مقررین کو ڈاکٹر غازی یادگار شیلڈ پیش کی گئیں ۔ سیمینار کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔

VIVA VOCE PH.D ISLAMIC STUDIES
21/09/2026

VIVA VOCE PH.D ISLAMIC STUDIES

VIVA VOCE M.PHIL ISLAMIC STUDIES
17/09/2026

VIVA VOCE M.PHIL ISLAMIC STUDIES

VIVA VOCE M.PHIL ISLAMIC STUDIES (SEERAT STUDIES)
16/09/2026

VIVA VOCE M.PHIL ISLAMIC STUDIES (SEERAT STUDIES)

Viva Voce Ph.D Islamic Studies
07/09/2026

Viva Voce Ph.D Islamic Studies

Address

Allama Iqbal Open University, H-8
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92519573180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faculty of Arabic & Islamic Studies - AIOU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Faculty of Arabic & Islamic Studies - AIOU:

Shortcuts

Share