IMPCC H-8/4 Islamabad

IMPCC H-8/4 Islamabad IMPCC, H-8/4, Islamabad is a prestigious institution of ICT. This college has been providing quality © Official Page Of IMPCC!!! BS.Commerce
2. BS.
(1)

Quaid-e-Azam University Islamabad Granted the Affiliation to IMPCC for...
1. Accounting & Finance
3. Business Administration
4. Associate Degree Program

College Principal Prof: Waqas Aziz

12/08/2026
🦟 Ensuring a Healthy & Clean Campus Environment - dengue preventionThe administration of Islamabad Model Postgraduate Co...
10/08/2026

🦟 Ensuring a Healthy & Clean Campus Environment - dengue prevention

The administration of Islamabad Model Postgraduate College for Commerce, H-8/4, Islamabad remains committed to ensuring a clean, safe, and healthy environment for its students and staff.
We sincerely appreciate the Principal, Prof. Dr. Muhammad Khalid, for his proactive leadership and continued focus on the health, safety, and well-being of students and employees. We also acknowledge the dedicated efforts of Mr. Sajjad Hussain, Administrative Officer, in facilitating the necessary arrangements for dengue spray/fumigation across the college premises.
Such timely preventive measures reflect the institution's commitment to cleanliness, dengue prevention, and a healthy learning environment.
🌿 Clean Campus | Healthy Students | Safe Learning Environment

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے مطابق ہونے والے پانچ روزہ ٹریننگ سیشن کا 7اگست 2026 بروز جمعۃ المبارک اخری دن تھا آج ک...
08/08/2026

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے مطابق ہونے والے پانچ روزہ ٹریننگ سیشن کا 7اگست 2026 بروز جمعۃ المبارک اخری دن تھا آج کے دن معمول کے ٹریننگ سیشن کے علاوہ سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہونا تھی
آج کے ٹریننگ سیشن کا پہلا حصہ پروفیسر وسیم سکھانی صاحب کے لیکچر پر مشتمل تھا ان کا لیکچر بنیادی طور پر بلوم ٹیکسانومی کے حوالے سے تھا
پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت قران حکیم سے ہوا پروفیسر ضیاء اللہ امانی صاحب نے تلاوت قران حکیم سے پروگرام کا آغاز کیا پروفیسر عبدالرؤف صاحب نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا تلاوت و نعت کے بعد پروفیسر وسیم سکھانی صاحب کے لیکچر کا باقاعدہ اغاز ہوا ان کا لیکچر معروف نظریہ تعلیم و تعلم بلوم ٹیکسانومی کے حوالے سے تھا انہوں نے اپنی گفتگو میں اس نظریے کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی اور فرسٹ ایئر سے لے کر بی ایس کی کلاسز تک اس نظریے کے پر عمل درامد کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی انہوں نے انتہائی مختصر مگر جامع انداز میں اس نظریے کے تمام پہلوؤں پر بات کی اور وقتا فوقتا اس میں ہونے والی ترامیم اضافوں اور اس کی بہتری کے امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی ان کی گفتگو کا محور اور مرکز امتحانی نظام اور اس میں اس نظریے کے مطابق تدریسی فرائض انجام دینے پر تھا
ان کی گفتگو کے بعد حسب معمول سوالات کا سیشن ہوا اور سوالات کے مفصل جوابات دیے گئے پروفیسر وسیم سکھانی کا یہ لیکچر انتہائی موثر اور مفید پایا گیا
پروفیسر وسیم سکھانی کی گفتگو کے بعد پروگرام کے دوسرے سیشن کا اغاز ہوا اج کے پروگرام کے مہمان خصوصی ملک کے نامور ماہر تعلیم علمی اور روحانی شخصیت اور اسلام اباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج اف کامرس ایچ ایٹ فور کے سابق پرنسپل پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب تھے ان کی امد پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد خالد صاحب نے ان کا استقبال کیا پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد صاحب نے اپنے خوش امدیدی کلمات میں پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی ان خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب نے اپنی گفتگو میں نوجوان پروفیسر صاحبان کو مختلف حوالوں سے اپنے کلاس روم میں طالب علم کی تربیت کے مختلف امور بتائے انہوں نے اپنی گفتگو میں تفصیل سے اپنے تدریسی تجربات کا ذکر کیا اور تمام پروفیسر صاحبان کو طالب علم کی ذات کو سمجھ کر اس کی تربیت کرنے پر زور دیا پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب کی گفتگو کے بعد اس پروگرام میں لیکچر دینے والے تمام مہمانوں اور کالج کے پروفیسر صاحبان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد کو پروگرام کے پیٹرن ان چیف ہونے کی حیثیت سے سرٹیفیکیٹ دیا گیا جبکہ پروگرام کے کوارڈینیٹر وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر عبدالباسط کو بھی سرٹیفکیٹ دیا گیا اس کے بعد تمام شرکاء جنہوں نے یہ تربیتی سیشن کامیابی سے مکمل کیا ان میں بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اخر میں مہمان خصوصی کی خدمت میں بھی کالج انتظامیہ کی طرف سے ایک یادگاری سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا
پروگرام کے اخر میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد خالد نے کلیدی خطاب کیا انہوں نے اپنی گفتگو میں انے والے مہمان اور ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے والے تمام پروفیسر صاحبان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس پروگرام کو ارگنائز کرنے میں وائس پرنسپل اکاڈیمک پروفیسر عبدالباسط کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا پروگرام کے اخر میں تمام شرکائے محفل کے لیے پرنسپل صاحب کی طرف سے چائے کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس طرح بہت خوشگوار انداز میں اس تربیتی سیشن کا اختتام ہوا

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے مطابق ہونے والے ٹریننگ سیشن کا 6 اگست 2026 کو چوتھا دن تھا آج کے دن کی خاص بات ہمارے آ...
08/08/2026

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے مطابق ہونے والے ٹریننگ سیشن کا 6 اگست 2026 کو چوتھا دن تھا آج کے دن کی خاص بات ہمارے آج کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر جمشید خٹک صاحب تھے پروفیسر ڈاکٹر جمشید ہٹک ملک کے نامور ماہر تعلیم اور ٹریننگ کے حوالے سے انتہائی معروف ہستی ہیں خوش قسمتی سے وہ اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج اف کامرس میں ایک طویل عرصے تک تدریسی فرائض بھی انجام دیتے رہے اس کے بعد ملک کی مختلف نامور یونیورسٹیز میں بھی تدریسی فرائض انجام دیے
آج کے ٹریننگ سیشن کا اغاز پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کی تلاوت سے ہوا ان کے بعد پروفیسر عبدالرؤف صاحب نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا نعت کے بعد پروگرام کے کوارڈینیٹر وائس پرنسپل اکڈیمک پروفیسر عبدالباسط نے آنے والے مہمان کا تعارف پیش کیا اور تعلیم و تدریس کے شعبے میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی ان کے بعد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد خالد کو سٹیج پر بلایا گیا پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد نے آنے والے مہمان کو خوش امدید کہا اور تعلیم و تدریس اور تربیتی امور میں ملک کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس ٹریننگ سیشن کے بعد بھی وقتا فوقتا تدریسی عملے اور غیر تدریسی عملے کے لیے ٹریننگ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا رہے گا انہوں نے ڈاکٹر جمشید خٹک کو شاندار الفاظ بے خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر محمد خالد نے اپنے کالج کے ان تمام پروفیسر صاحبان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٹریننگ سیشن کے انعقاد میں کام کیا
ان کی گفتگو کے بعد پروفیسر ڈاکٹر جمشید خٹک کے لیکچر کا اغاز ہوا انہوں نے اپنے لیکچر کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے کا استعمال کیا ان کے لیکچر کا فوکس اس بات پر تھا کہ ہمیں دستیاب وسائل کے اندر رہ کر کس طرح طلبہ کی بہتری کے لیے کوشش کرنی ہے انہوں نے نوجوان اساتذہ پر زور دیا کہ وہ حالات کا شکوہ کرنے کی بجائے ان حالات کے اندر رہتے ہوئے بہتر سے بہتر کے لیے کوشاں رہیں ان کا لیکچر مختلف سلائیڈز سے مزین تھا انہوں نے انتہائی شاندار الفاظ میں پروفیسر صاحبان کو اپنی استعداد بڑھانے کی طرف راغب کیا ان کی گفتگو کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا اور انہوں نے پوری تفصیل اور وضاحت کے ساتھ سوالات کے جوابات دیے پروفیسر جمشید خٹک صاحب کی کہ لیکچر کے ساتھ ہی اس ٹریننگ سیشن کے اج کے دن کا اختتام ہوا

وفاقی نظامت تعلیمات اسلام اباد کے احکامات کے تحت ہونے والے ٹریننگ سیشن کا پانچ اگست 20026 کو تیسرا دن تھا اج کے دن معمول...
06/08/2026

وفاقی نظامت تعلیمات اسلام اباد کے احکامات کے تحت ہونے والے ٹریننگ سیشن کا پانچ اگست 20026 کو تیسرا دن تھا اج کے دن معمول کے مطابق تقریبا ساڑھے اٹھ بجے اس ٹریننگ سیشن کا اغاز کیا گیا پروفیسر ضیاء اللہ امانی صاحب نے تلاوت قران حکیم سے سیشن کا اغاز کیا پروفیسر عبدالرؤف صاحب نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا نعت کے بعد پروگرام کے کوارڈینیٹر پروفیسر عبدالباسط وائس پرنسپل اکیڈیمک نے آج کے لیکچر کی غرض و غایت بیان کی اور انہوں نے آج ٹریننگ سیشن کرانے والے پروفیسر ڈاکٹر یاسر کریم کا مختصر تعارف اور شعبے میں ان کی دسترس کا ذکر کیا
پروفیسر ڈاکٹر یاسر کریم نے کلاس مینیجمنٹ کے حوالے سے لیکچر دیا انہوں نے اپنی گفتگو کو مختلف سلائیڈز اشعار اقوال اور معروف کتابوں کے حوالوں سے مزین کر رکھا تھا انہوں نے انتہائی دلچسپ انداز سے تمام پروفیسر صاحبان کو اپنی گفتگو سے مسحور کیے رکھا اور اپنے موضوع کا مکمل طور پر احاطہ کرتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کا لیکچر دیا ان کے لیکچر کے بعد معمول کے مطابق سوال جواب کی نشست ہوئی جو تقریبا ادھا گھنٹہ جاری رہی انہوں نے اپنے لیکچر کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے مفصل جوابات دیے
ڈاکٹر یاسر کریم صاحب کے لیکچر کے بعد چائے کا وقفہ کیا گیا
پروگرام کے دوسرے حصے میں پروفیسر مفتی وسیم فاروق صاحب نے اج کے طلبہ اور سماجی مسائل کے حوالے سے ایک تربیتی لیکچر دیا انہوں نے موجودہ دور کے طلباء کے معاشرتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طالب علم کے صرف ظاہری احوال کو نہ دیکھا جائے بلکہ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ اس کے معاشرتی معاشی اور خاندانی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علم کی شخصیت کا جائزہ لیں ان کی گفتگو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ان کے لیکچر کے بعد بھی سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں پروفیسر صاحبان نے موجودہ دور اور خاص طور پر سوشل میڈیا کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علم کے سماجی مسائل پر سوالات پوچھے اور پروفیسر مفتی وسیم فاروق صاحب نے ان کے مفصل جوابات دیے اس تربیتی نشست کے اخر میں وائس پرنسپل ایڈمن پروفیسر احسام اللہ بیگ صاحب نے تمام شرکائے محفل خصوصا لیکچر دینے والے پروفیسر صاحبان کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ہی اس تربیتی نشست کا اختتام ہوا

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے تحت ہونے والے ٹریننگ سیشن کا چار اگست 2026 کو دوسرا دن تھا آج کے دن سیشن کا اغاز حسب م...
06/08/2026

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے تحت ہونے والے ٹریننگ سیشن کا چار اگست 2026 کو دوسرا دن تھا
آج کے دن سیشن کا اغاز حسب معمول تلاوت قران حکیم سے ہوا پروفیسر مفتی وسیم فاروق صاحب نے تلاوت قران حکیم پیش کی اس کے بعد ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کے لیے محمد قدیر کو بلایا گیا انہوں نے ہدیہ نعت پیش کیا
آج کے اس ٹریننگ سیشن کے پہلے حصے میں پروفیسر بابر جہانگیر صاحب نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کلاس روم اور ٹیچنگ میں استعمال کے حوالے سے اپنا لیکچر دیا ان کا لیکچر تقریبا ایک گھنٹے پر محیط تھا انہوں نے بہت شاندار الفاظ میں موضوع کا احاطہ کیا اور اس کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی ان کی گفتگو کے بعد حسب معمول سوال جواب کا سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے تمام سوالات کے وضاحت کے ساتھ جوابات دیے اور پروفیسر صاحبان کو اس لیکچر سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا لیکچر کا سیشن کا دوسرا حصہ پروفیسر عاطف اظہر بٹ صاحب کے لیکچر پر مشتمل تھا انہوں نے اپنے لیکچر میں سمارٹ بورڈ کے استعمال اور اس کی بنیادی تکنیک کی وضاحت کی اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام مضامین میں اس کے استعمال کا الگ الگ ذکر کیا ان کا لیکچر انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کالج کے پروفیسر صاحبان کے لیے اس لیے بہت ضروری تھا کہ ہمارے کلاس روم وائٹ بورڈ سے سمارٹ بورڈ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اس سلسلے میں پروفیسر صاحبان کو اس ٹریننگ سیشن کی اشد ضرورت تھی ان کے لیکچر کے بعد حسب معمول سوال جواب کا سیشن ہوا پروگرام کے آخری حصے میں وائس پرنسپل ایڈمن احسام اللہ بیک صاحب نے تمام شرکاء اور خاص طور پر آج کے لیکچر دینے والے دونوں پروفیسر صاحبان کا شکریہ ادا کیا اس پروگرام کے کوارڈینیٹر وائس پرنسپل پروفیسر عبدالباسط تھے اور انتہائی مفید گفتگو کے ساتھ اس سیشن کا اختتام ہوا

05/08/2026

Admission Open:

Last Date to Apply: 9th August 2026
HSSC: I.Com, ICS ( Phy, Comp, Math)
ICS (Stat, Comp, Math)

Morning Shift Evening Shift

https://eadmissions.fde.gov.pk/hssc/admission

This website is using a security service to protect itself from online attacks. The action you just performed triggered the security solution. There are several actions that could trigger this block including submitting a certain word or phrase, a SQL command or malformed data.

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے مطابق آج تین اگست 2026 کو سی پی ڈی ٹریننگ کے حوالے سے پہلا سیشن منعقد ہوا اج کے اس سیش...
03/08/2026

وفاقی نظامت تعلیمات کے احکامات کے مطابق آج تین اگست 2026 کو سی پی ڈی ٹریننگ کے حوالے سے پہلا سیشن منعقد ہوا اج کے اس سیشن کی صدارت کالج کے وائس پرنسپل ایڈمن پروفیسر احسام اللہ بیگ صاحب نے کی جبکہ کوارڈینیٹر کے فرائض وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر عبدالباسط نے انجام دیے اج کی تقریب کے خاص مقرر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب تھے جو اسلام اباد کے جانے پہچانے ماہر تعلیم اور اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں
پروگرام کا اغاز تلاوت قران حکیم سے ہوا تلاوت قران حکیم پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کی جبکہ ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پروفیسر عبدالرووف نے پیش کیا
پروفیسر عبدالباسط وائس پرنسپل اکیڈمک نے انے والے مہمان اور تمام سٹاف ممبرز کو پرنسپل صاحب کی طرف سے خوش امدید کہا اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب کے حوالے سے تعارفی گفتگو کی اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب نے کلاس روم مینجمنٹ پازیٹو ڈسپلن اینڈ الائڈ ٹاپکس پر اپنا سیر حاصل لیکچر پیش کیا
انہوں نے اپنے لیکچر میں مختلف ٹیچنگ ٹکنیکس کے بارے میں بیان کیا اور خاص طور پر نوجوان پروفیسر صاحبان کو اس حوالے سے بہت زیادہ رہنمائی فراہم کی ان کا لیکچر تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا ان کے لیکچر کے بعد سوال جواب کی نشست ہوئی جس میں مختلف پروفیسر صاحبان نے ان سے ان کے لیکچر کے حوالے سے سوالات پوچھے اور انہوں نے تسلی بخش اور وضاحتی جوابات سے سب کو سرفراز فرمایا
پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب کی گفتگو کے بعد کالج کے وائس پرنسپل ایڈمن پروفیسر احسام اللہ بیگ صاحب نے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی امد کو ادارے کی خوش قسمتی قرار دیا اس کے ساتھ ہی ابتدائی سیشن کا اختتام ہوا
چائے کے وقفے کے بعد ٹریننگ کے دوسرے سیشن میں پروفیسر عامر رشید شیخ صاحب نے جو اسی کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور صدر شعبہ انگلش ہیں انہوں نے بھی اسی موضوع یعنی کلاس روم مینجمنٹ اور ڈسپلن کے حوالے سے گفتگو کی ان کا لیکچر تقریبا ایک گھنٹے پر محیط تھا انہوں نے اپنی گفتگو میں کلاس روم میں پروفیسر صاحبان کو پیش آنے والی مشکلات اور سٹوڈنٹس کے حوالے سے مفصل گفتگو کی ان کے لیکچر کے بعد حسب روایت سوال جواب کا سیشن ہوا انہوں نے پروفیسر صاحبان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے ان کی گفتگو کے اختتام کے بعد ٹریننگ سیشن کے کوارڈینیٹر پروفیسر عبدالباسط نے تمام سٹاف ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح اج تین اگست کا دن کا ٹریننگ سیشن اپنے اختتام کو پہنچا

Address

IMPCC H-8/4 Islamabad
Islamabad
43000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

051-9269701

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IMPCC H-8/4 Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to IMPCC H-8/4 Islamabad:

Shortcuts

Share