Islamabad Career College

Islamabad Career College Education is the most powerful weapon we can use to change the world

اسلام آباد ( پریس ریلیز)اسلام آباد کیرئیر کالج سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو کی سالانہ  تقریب تقسیم کا انعقاد دبئی میرج ہ...
20/03/2023

اسلام آباد ( پریس ریلیز)
اسلام آباد کیرئیر کالج سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو کی سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد دبئی میرج ہال میں کیا گیا ۔تقریب میں پلے گروپ سے آٹھویں جماعت کے طلباء اور طالبات نے سٹیج پر ٹیبلوز،ملی نغمے ،ڈرامے و دیگر متاثرکن پرفارمنسز سے حاضرین کی بلند آواز تالیوں سے خوب داد تحسین وصول کی۔چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ،ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر،پرنسپل ثوبیہ عامر اور اساتذہ کرام نے پوزیشن ہولڈرز، سیکشن وائز بہترین اساتذہ ، بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈسپلن،صفائی ،ریگولر ،پراکٹرز طلباء اور طالبات میں شیلڈز اور تعریفی اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔ 186 طلباء اور طالبات میں شیلڈرز، تعریفی اسناد اور میڈلز تقسیم کیے گیۓ۔جن میں 62 پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز اور 84 بہترین طلباء و طالبات ،اساتذہ میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید انتظار نے پوزیشن ہولڈرز اور سکول انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی میں پڑھنے والے طلباء کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔کیرئیر نظریاتی،فلاحی اور فکری تعلیمی ادارہ ہے۔جو سستی اور معیاری تعلیم دے کر ملک کے لیے محنتی اور ایماندار قیادت تیار کر رہا ہے ۔پرنسپل میڈم ثوبیہ عامر تعلیمی میدان ایمرجنگ لیڈر کے طور پر ابھری ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ تعلیمی نظام میں جدت لا رہے ہیں ۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے عملی تعلیمی فروغ سے طلباء کی تعلیمی بنیاد مضبوط بنائیں گے۔مونٹیسوری ،پرائمری اور مڈل کلاسز میں سکلز لیب کے ذریعے بچوں کی خدا داد فطری اور ہنر مندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔26 مارچ کو صبع دس بجے نویں جماعت کے لئے کیرئیر ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ کا انعقاد کریں گے۔جس میں آٹھویں جماعت پاس اور pre۔9th کلاس میں پڑھنے والے سینکڑوں طلباء اور طالبات نے شرکت کرنے کے لئے فارم حاصل کر لئے ہیں۔سکالر شپ ٹسٹ دینے والوں پر ہمارے کالج میں داخلہ لینے کی پابندی عائد نہیں کی۔انہوں نے والدین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے تمام اسٹیک ہولڈرز والدین،اساتذہ،طلباء و طالبات اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ایک فیملی سمجھتے ہیں ۔جنہوں نے ملکر مشترکہ کاوش سے طلباء کے کامیاب مستقبل کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے ۔ پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ پورے پاکستان میں کیرئیر کی برانچز کھولیں گے۔ 5 مارچ کو غوری گارڈن میں اسلام آباد کیرئیر کالج اور اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا۔غوری گارڈن اور اسکے گرد ونواح کے معززین علاقہ نے بڑی عزت دی اور بھر پور تعاون کیا۔ 2024 میں لاہور میں برانچ کھولیں گے۔سنٹرائلزڈ سسٹم سے کیرئیر سکولز،اکیڈمیز،کالجز اور انٹری ٹسٹ تیاری کلاسز کے پروجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے۔مرکزی نظام سےتمام برانچز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کر کے بہتر سے بہترین بنائیں گے۔آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو کی پرنسپل ثوبیہ عامر نے کہا کہ اساتذہ والدین اور انتظامیہ کے باہمی ربط و مشاورت اور تعاون سے ادارے کی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کو ایف ڈی ای سکالرشپ امتحان دلوائیں گے۔ فیڈرل بورڈ نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں سرپرائز دیں گے۔والدین کے تعاون سے کالج کا تیسرا فلور تعمیر کر رہے ہیں ۔ تعلیمی نظام میں جدت لائیں گے۔طلباء کو تمام مضامین کے تصور کی وضاحت کی روح سے آشنائی کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ثوبیہ عامر نے کہا کہ طلباء کے محفوظ اور کامیاب مسٹقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

08/03/2023
اسلام آباد(  پریس ریلیز) اسلام آباد کیریئر کالج بہارہ کہو نویں جماعت میں داخلے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ کا انعقاد کر...
08/03/2023

اسلام آباد( پریس ریلیز)
اسلام آباد کیریئر کالج بہارہ کہو نویں جماعت میں داخلے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ کا انعقاد کرے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ 26 مارچ بروز اتوار بوقت صبع 9:00 بجے بمقام کیریئر آڈیٹوریم کیانی روڈ بہارہ کہو میں لیا جائے گا۔ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ میں بہارہ کہو کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات کو دعوت عام دے رہے ہیں۔۔ٹسٹ میں پہلی پوزیشن لینے والے کو ٹیبلٹ( Tablet) اور فل تعلیمی سکالرشب دیا جائے گا۔دوسری پوزیشن لینے پر 15000 (پندرہ ہزار) نقد انعام اور 75 فیصد فیس سکالرشپ جبکہ تیسری پوزیشن لینے پر 10000 ( دس ہزار) روپے نقد انعام اور فیس میں 50 فیصد فیس سکالرشپ دیا جائے گا۔جبکہ چوتھی سے دسویں پوزیشن لینے والوں کو داخلہ فیس میں 30 فیصد جبکہ کیریئر ٹیلنٹ سکالرشپ ٹسٹ میں حصہ لینے والے تمام طلباء اور طالبات کو داخلہ فیس میں 20 فیصد سکالرشپس دئیے جائیں گے ۔یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے طلباء تعلیمی تقریب میں کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ میں آٹھویں جماعت کا امتحان دینے اور پاس کرنے والوں اور Pre_9th میں پڑھنے والے طلباء اور طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ٹسٹ. 70 MCQ,s پر مبنی ہوگا۔ ٹسٹ میں آٹھویں کے مضامین حساب سے 20، انگریزی سے20 ،سائنس سے 20 اور اردو سے 10 نمبر کے MCQ,s شامل کیے جائیں گے۔جبکہ pre 9th میں حساب سے 20،جبکہ فزکس کیمسٹری،بیالوجی ،کمپیوٹر سائس،انگریزی اور اردو کے نصاب سے دس دس نمبر فی مضمون MCQ,s میں شامل کئے جائیں گے ۔ٹسٹ سے طلباء کی کارکردگی کی بنیاد پر کلاس گروپ تربیت دئیے جائیں گے۔جس سے پہلے دن سے طلباء کی کارکردگی کے لحاظ سے کام کرنے میں مدد ملے گی ۔جس سے انکے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔پروفیسر محمد عامر نے مذید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ بہارہ کہو میں نئی رسم کی بنیاد ہے۔جو طلباء کے بہترین نتائج اور کامیاب مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔تقریب میں آئی سی سی مڈل ، میٹرک سیکشنز کے پرنسپلز ربناں شھزاد اور فضل الرحمان خٹک ،اساتذہ اور سینکڑوں طلباء اور طالبات شریک تھے۔پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ آئی سی سی نظریاتی تعلیمی ادارہ ہے۔جو طلباء کے روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے۔ہمارے فیڈرل بورڈ کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔

ICC College trip Ganga choti kashimir
26/02/2023

ICC College trip
Ganga choti kashimir

ICC Matric trip Mangla Dam
26/02/2023

ICC Matric trip
Mangla Dam

11/02/2023

Address

Kiani Road Bharah Kahu Islamabad
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Friday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00

Telephone

+923464411680

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Career College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Islamabad Career College:

Share