08/07/2022
بچے اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں ، پاپا یہ چونسٹھ کتنے ہوتے ہیں۔ میں دل پہ پتھر رکھ کر انہیں بتاتا ہوں ، بیٹا ہمارے چونسٹھ کو ہمارے آقا لوگ سکسٹی فور کہتے ہیں۔
یہاں تک تو اردو کا گلا گھونٹا ، انگلش میڈیم نے۔
اور اب اردو کی مت مارنے چلے ہیں ، یہ رومن اردو والے۔
قرضے کو Qarzay , لکھنے والے یہ لوگ ، کل کو اردو میں اسے کیا لکھیں گے ۔۔۔۔؟؟؟
کرزے ، کرذے ، کرضے ، کرظے ۔ قرزے ، قرذے , قرضے یا پھر قرظے۔
اپنی اردو زبان کے مستقبل کے بارے میں ہم نہیں سوچیں گے تو کیا ، انکل ٹرمپ آ کر سوچیں گے ۔۔۔؟؟؟
جن بہن بھائیوں کے موبائل فون پہ اردو فونٹس موجود ہیں ، یا اردو فونٹس انسٹال ہو سکتے ہیں۔ کم از کم ، وہ تو اپنی اردو زبان کو پھانسی نہ لگوائیں۔
۔۔۔۔۔
خدارا اپنی زبان کو فروغ دیں۔ 🙏
رومن کی بجائے اردو رسم الخط استعمال کریں اور غلطی ہونے کی صورت میں ایک دوسرے کی اصلاح بھی کریں۔
نقل شدہ