02/09/2026
الحمدللہ! دی پروفیسرز گرامر ہائر سیکنڈری اسکول (جلال پور پیر والا) کی شاندار روایت برقرار رہی۔ کلاس 9th (سیشن 2026) کے بورڈ امتحانات میں ثانیہ بی بی بنتِ عبد الغفور نے BISE ملتان میں 551/555 کے بے مثال اسکور کے ساتھ دوسری (2nd) پوزیشن حاصل کر کے علاقے اور ادارے کا نام روشن کر دیا ہے
اس عظیم الشان کامیابی پر طالبہ، ان کے باوقار والدین، اساتذہ کرام اور 'دی پروفیسرز گرامر اسکول اینڈ کالج' کی پوری انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، جن کی درست رہنمائی اور محنت نے اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔