13/03/2026
“کیا سارے بچے صبح پیٹرول پی کر اسکول جاتے ہیں؟” اداکار خالد انعم نے حکومتی پالیسی پر طنزیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو یہی لگتا ہے کہ بچے صبح سویرے پیٹرول پی کر اسکول جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا چاند تک پہنچ چکی ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بات ہو رہی ہے مگر یہاں پیٹرول بچانے کے لیے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خالد انعم کے اس مزاحیہ مگر تلخ تبصرے نے سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔