Free Thinkers

Free Thinkers Student

12/03/2024

⭕روزہ میں انجیکشن ،کان، ناک، آنکھ میں دوا

🌷انجیکشن
روزے کی حالت میں انجکشن لگوا سکتے ہیں، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ البتہ اگر کوئی طاقت کا انجکشن اس لیے لگائے کہ روزہ محسوس نہ ہو تو یہ مکروہ ہوگا، تاہم روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

🌷آنکھ
روزے کے دوران آنکھ میں دوائی ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

🌷کان
کان میں دوا ڈالی اور وہ پردہ زخمی ہونے کی وجہ سے دوا پردے کے اندر چلی گئی تو روزہ فاسد ہوجاتاہے، عمومی طور پر متقدمین فقہاءِ کرام کی تصریحات کے مطابق کان میں ڈالی ہوئی دوا دماغ میں براہِ راست یا بالواسطہ معدہ میں پہنچ جاتی ہے، جس سے روزہ فاسد ہوجاتاہے۔ اور تحقیق جدید میں یہ ہے کہ روزہ نہیں ٹوٹتا ہاں اگر پردہ زخمی ہوتو روزہ ٹوٹ جاتا ہے ،لہذا احتیاط اسی میں ہے کہ دوا نہ ڈالی جائے ،

🌷ناک
اسی طرح ناک میں ڈراپ ڈالنے (جب وہ ناک کی نرم ہڈی سے اوپر چلے جائیں) یا اسپرے کرنے سے بھی روزہ فاسد ہوجاتاہے.

⭕روزہ کی حالت میں ڈرپ

لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، البتہ روزہ میں بغیر ضرورت کے محض طاقت کے لیے ڈرپ لگانا (تاکہ روزہ محسوس نہ ہو) مکروہ ہے۔

💌

01/01/2024

بہتری کس میں؟
اس دنیا میں کوئی بھی آپ کا دشمن نہیں۔ کوئی بھی خیر سے مکمل خالی نہیں، بات صرف آپ کے نظریے کی ہے۔
کوئی جو آپ کو پریشان کرے دراصل وہ آپ کو صبر و تحمل سکھاتا ہے،
کوئی جو آپ کو دھتکار دے یا چھوڑ دے دراصل وہ آپ کو خود پر بھروسہ کرنا سکھاتا ہے،
کوئی جو آپ سے ناراض رہے، آپ ہر غصہ کرے دراصل وہ آپ کو معاف کرنا سکھاتا ہے،
کوئی جو آپ سے بے حد نفرت کرے دراصل وہ آپ کو بے تحاشہ محبت کرنا سکھاتا ہے،
کوئی چیز جس سے آپ بے حد خوف زدہ ہوں دراصل وہ آپ کو اس ڈر پر قابو پانے کی ہمت دیتی ہے،
کوئی چیز جو آپ کے قابو میں نہ ہو دراصل وہ آپ کو یہ سکھاتی ہے کہ کبھی جانے بھی دو،
کبھی کبھار یا ہمیشہ کسی کا انکار دراصل آپ کو خودمختاری سکھاتا ہے،
کوئی مشکل، پریشانی دراصل آپ کو اس مسئلے کے حل کی طرف لے جاتی ہے،
لوگوں کی طرف سے آپ کی ذات پر جو حملہ ہوتا ہے وہ دراصل آپ کو اپنا تحفظ کرنا سکھاتا ہے،
کوئی آپ کو گرا دے تو دراصل وہ آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سکھاتا ہے،
لوگ جو آپ کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں وہ دراصل آپ کو اوپر اپنے رب کی طرف دیکھنا سکھاتے ہیں ۔۔۔
اپنی زندگی کی ہر صورتحال میں سے کوئی نا کوئی سبق نکال لیجئے، شکر گزاری سیکھ لیجئے،by مثبت سوچ اپنا لیجئے دراصل اسی میں آپ کے لیے بہتری ہے۔
کیونکہ اس زندگی کے دشوار گزار راستے پر لوگ تو آتے جاتے رہیں گے مگر ہمیشہ ساتھ رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ اور وہ اللہ راستے کے شروع سے لے کر منزل پر پہنچنے تک آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا بلکہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہی رہے گا ۔

08/07/2023
05/07/2023

Address

Jhang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Free Thinkers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share