شعبہ اردو،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ

  • Home
  • Pakistan
  • Jhang
  • شعبہ اردو،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ
Call Directions Contact the university

شعبہ اردو،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ  کالج جھنگ یہ پیج ۔۔۔۔شعبہ اردو کے طلبہ اور اساتذہ کا مشترکہ پیج آ?

خوش آمدید..
28/09/2026

خوش آمدید..

تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.
23/09/2026

تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.

اردو شعر و ادب کا ذوق رکھنے والے تمام کاروانینز کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے.

ان شاء اللہ
23/09/2026

ان شاء اللہ

تاریخ ساز مشاعرہ

یکم اکتوبر 2026ء
ان شاء اللہ

آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس سمن آباد، فیصل آباد جانا ہوا تو ایک طویل عرصے بعد اچانک محترم استادِ گرامی، پروفیسر محم...
20/08/2026

آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس سمن آباد، فیصل آباد جانا ہوا تو ایک طویل عرصے بعد اچانک محترم استادِ گرامی، پروفیسر محمد زبیر کھوکھر صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا. اتنے عرصے بعد ان کی زیارت اور صحبتِ بابرکت نصیب ہونا میرے لیے انتہائی مسرت کا باعث بنا۔ ان کے ساتھ گفتگو کے دوران گورنمنٹ کالج جھنگ کی دلنشین یادیں اور 'کاروانینز' کا تذکرہ موضوعِ گفتگو رہا۔
​محترم پروفیسر محمد زبیر صاحب نے تمام 'کاروانینز' کے لیے ڈھیروں محبتیں اور سلام بھیجا ہے۔
​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کو ہمیشہ کامل صحت، تندرستی اور لمبی عمر کے ساتھ سلامت رکھے۔ آمین!🤲 .
پروفیسر ڈاکٹر عمران ظفر

14/08/2026

”مجلہ کارواں“
​گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ادارہ ہذا کے علمی و ادبی مجلہ کارواں کا خصوصی شمارہ جاری کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے آپ کی نگارشات کو جمع آوری سے اشاعت کی منزل تک پہنچانے کے لیے ایڈٹوریل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
​آپ اپنی تحریریں مندرجہ ذیل مدیران کو جمع کروا سکتے ہیں:
​سرپرست اعلیٰ: پروفیسر مہدی حیات خان (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ)
​مدیر اعلیٰ: پروفیسر ڈاکٹر عمران ظفر
​حصہ اردو:
​پروفیسر مدیر: پروفیسر ڈاکٹر مختار حُر (نثر،نان فکشن )(03367836242)

​نائب مدیر: پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد (افسانوی نثر/فکشن)(0336725166)
​نائب مدیر: پروفیسر اشفاق رضا (شاعری)(03043424183)
​حصہ پنجابی:
​پروفیسر مدیر: پروفیسر ثقلین شعیب (پاتو آنہ)(03456131958)
​نائب مدیر: پروفیسر بشارت حسین وقار (نثر)(03177826644)
​نائب مدیر: پروفیسر مختار احمد بلوچ (شاعری)(03144474152)
​حصہ انگریزی:
​پروفیسر مدیر: پروفیسر ارسلان شوکت(03377444022)
​معاون خصوصی: پروفیسر ارشد شبیر(03006505260)
​نائب مدیر: پروفیسر مغیث خان(03216506300)
​تحریریں (کمپوز شدہ + سافٹ کاپی) جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026ء
​ای میل: [email protected]

14/08/2026
14/08/2026

تمام کاروانینز کو جشن آزادی مبارک ہو

حسنین حبیب جس کاتعلق پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے۔  ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول سے شروع کی، بعد ازاں گو...
11/08/2026

حسنین حبیب جس کاتعلق پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول سے شروع کی، بعد ازاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حیدرآباد سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا
بی ایس اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں داخلہ ستمبر 2019 میں لیا ۔
گورنمنٹ کالج جھنگ میں حسنین کو نہایت قابل اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی،
بقول حسنین "
ڈاکٹر عمران ظفر کا نام نمایاں ہے۔ انہوں نے پڑھائی میں میری کوششوں کو سراہا، حوصلہ افزائی کی، میرے ساتھ تصویر بنا کر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھا: "یہ مستقبل کا لیکچرر ہے۔" اس وقت یہ الفاظ میرے لیے اعزاز بھی تھے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔ اگرچہ دل میں کہیں یہ احساس بھی تھا کہ شاید یہ خواب ابھی بہت دور ہے، مگر ان کے اعتماد نے میرے حوصلے کو نئی طاقت بخشی۔"
حسنین نےپنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی تیاری مسلسل جاری رکھی بلکہ موجودہ دور میں نوجوانوں کے لیے جو مایوسی کی فضا قائم تھی اس میں امید بہار کا شجر لگایا اور عصر حاضر کے طلبہ کو پیغام دیا کہ ناامید نہ ہوں
تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، لاہور انوویٹرز کینڈڈ ہائی اسکول خانسر سے کیا اور ثابت کیا کہ بڑے شہروں میں روز گار کے کثیر موقع میسر آتے ہیں بعد ازاں بطورِ معلم ایس ایس ٹی پی ایس آر جیسے شان دار ادارے کا حصہ بنے جہاں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملا مگر منزل ابھی باقی تھی۔
2026 میں کیڈٹ کالج سانگھڑ نے مختلف مضامین کے لیکچرر کی اسامیوں کا اشتہار مشتہر کیا جن میں اردو کے لیکچرر (BPS-18) کی ایک اسامی بھی شامل تھی ۔ صرف ایک نشست تھی اور پورے پاکستان سے امیدوار اس کے لیے درخواست دے رہے تھے۔ بظاہر مقابلہ نہایت سخت تھا مگر حسنین نے ثابت کیا کہ تھکیں جو پاؤں تو چل سر کے بل نہ ٹھہر آتش
تو حسنین تحریری امتحان میں شریک ہوا تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد اگلے مرحلے یعنی انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا
حسنین کا انٹرویو تقریباً 34 منٹ پر مشتمل تھا جو اس کی محنت کا درخشاں ثبوت ہے
چند دن بعد تقرری کی خوشخبری ملی۔ کہ 2019 میں ایک خواب کے ساتھ شروع ہونے والا سفر 2026 میں لیکچرر اردو (BPS-18)، کیڈٹ کالج سانگھڑ کی صورت میں اپنے پہلے بڑے سنگِ میل تک پہنچا۔
خواب سے تکمیل کا سفر خدا تعالیٰ کےفضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے تکمیل کو پہنچا ہم شعبہ اردو حسنین کی اس مثالی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس نئے سفر کے لیے دعا گو ہیں

09/05/2026

شعبہ اردو، گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے مایہ ناز پروفیسر(ریٹائرڈ) صفدر علی شاہ صاحب کی گفتگو

مورخہ 7مئی2026 ء بروز جمعرات، جھنگ کے معروف شاعر سید علی کوثر جعفری مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ایک تعز...
08/05/2026

مورخہ 7مئی2026 ء بروز جمعرات، جھنگ کے معروف شاعر سید علی کوثر جعفری مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس ہوا.
اس تقریب میں جناب انیس انصاری، ڈاکٹر محسن مگھیانہ صاحب، سید غضنفر ترمذی صاحب ،اشفاق انجم صاحب، مطیع ترمذی صاحب،ڈاکٹر عمران ظفر، چئیرمین شعبہ اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ ،پروفیسر ڈاکٹر مختار حر صاحب اور پروفیسر ندیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
شعبہ اردو، گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ سید علی کوثر جعفری مرحوم کے اہل خانہ کا شکر گزار ہے کہ انھوں نے اس موقع پر شعبہ کو تقریباً دو سو کتب اور ان کے لیے ایک الماری بطور عطیہ دی ہے.
اللہ تعالیٰ سید علی کوثر جعفری مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Address

Jhang
35200

Telephone

+92477630606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شعبہ اردو،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to شعبہ اردو،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ:

Shortcuts

Share