30/07/2026
مدرسہ عربیہ دارالقرآن کریمیہ میں سہ ماہی امتحانات دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری
الحمد للہ! مدرسہ عربیہ دارالقرآن کریمیہ میں اسکول کے سہ ماہی امتحانات دوسرے روز بھی خوش اسلوبی سے جاری رہے۔
مورخہ 29 جولائی 2026ء، بمطابق 14 صفر المظفر 1448ھ کو معزز مہمان محترم جناب مفتی ریاض احمد صاحب اور محترم جناب استاد اعجاز احمد کھوسہ صاحب (ہیڈ ماسٹر نور پور) نے امتحانی ہال کا دورہ کیا۔
معزز مہمانوں نے امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، طلبہ کے نظم و ضبط اور علمی محنت کو سراہا، اساتذۂ کرام کی کاوشوں کی تعریف کی اور طلبہ کی دینی و دنیاوی کامیابی، روشن مستقبل اور مدرسے کی مزید ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
اللہ تعالیٰ مدرسہ عربیہ دارالقرآن کریمیہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اساتذہ و طلبہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔