24/05/2026
استاذ العلماء حضرت اقدس مولانا حبیب الرحمٰن مدنی صاحب نگران اعلیٰ جامعہ اسلامیہ باب العلوم کہروڑ پکا و مسئول وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع لودھراں کا مکہ مکرمہ سے
ضلع لودھراں کے مدارس کے منتظمین اور ضلع لودھراں کی انتظامیہ کے نام پیغام 📢
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ آپ حضرات خیریت سے ہونگے میں اسوقت حج کے مبارک سفر پر ہوں آپ حضرات کو معلوم ہے کہ اس دفعہ پھر قربانی کے موقع پر ہمارے ضلع لودھراں کی انتظامیہ نے ہمارے مدارس کے ساتھ جو رویہ اپنایا ہے وہ انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے کہ ہمارے بعض مدارس کو اس دفعہ بھی قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہماری طرف سے درخواست دیے جانے کے باوجود ضلع لودھراں کے پانچ مدارس کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی یہ ہمارے مدارس کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے
میں مکہ مکرمہ سے انتظامیہ کے اس رویے پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرواتا ہوں اے سی صاحب اور ڈی سی صاحب کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آپ کا مدارس کے ساتھ یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے اسکو قبل از وقت ٹھیک کرلو
اور ہمارے سارے مدراس کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دو اور بلا وجہ رکاوٹیں مت ڈالو
یہ صرف قربانی کی کھالوں کا مسئلہ نہیں بلکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے وفاق المدارس کو غیر مؤثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جسکو ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے اگر ہمارے ان مدارس کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو ہم انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے
میری ضلع لودھراں کے اہل مدارس سے درخواست ہے کہ اگر کسی مدرسے کو عید کے موقع پر کھالیں اکٹھی کرنے سے انتظامیہ نے عملاً روکے یا پریشان کرے تو وہ ہمارے علم میں ضرور لائے انشاء اللہ حج سے واپسی کے بعد ہم انتظامیہ کے مدارس کے ساتھ اس رویے پر بھرپور مؤثر انداز میں تعاقب کریں گے
آپ اپنے مدارس کی خدمت کو جاری و ساری رکھیں اور
اکابرین وفاق پر مکمل اعتماد رکھیں انشاء اللہ اکابرین وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ہوگا ۔۔
والسلام ۔
مولانا حبیب الرحمٰن مدنی
نگران اعلیٰ جامعہ اسلامیہ باب العلوم کہروڑ پکا و مسئول وفاق المدارس العربیہ پاکستان
ضلع لودھراں ۔