12/03/2026
منگل کو جناب پرنسپل پروفیسر شوکت رحیم کی جانب سے کالج کے تعلیمی نظام کو آن لائن منتقل کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی شبانہ روز محنت کے باعث زوم پر کالج کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ کامیابی کمیٹی کے ممبران سر گل احمد فراز، سر قمر زمان، سر نعمان وحید اور میڈم عود کی لگن اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ خدا کرے کہ حالات جلد بہتر ہوں اور جنگ کا خاتمہ ہو تاکہ روبرو تدریس کا سلسلہ دوبارہ بحال ہو سکے۔
اس ویڈیو کلپ میں سر قمر زمان کی زوم پر جاری کلاس کی ایک جھلک ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔