University of Kamalia Official

University of Kamalia Official The University of Kamalia is a public-sector university established in 2022 by Govt of Punjab.
(3)

It offers a wide range of undergraduate programs in science, technology, business, and arts with a strong focus on skill-based education and industry relevance.

🎓 Today’s Visits – Admission Awareness Campaignیونیورسٹی آف کمالیہ کی داخلہ آگاہی مہم کے تحت آج ٹیم نے مختلف تعلیمی ادار...
29/04/2026

🎓 Today’s Visits – Admission Awareness Campaign

یونیورسٹی آف کمالیہ کی داخلہ آگاہی مہم کے تحت آج ٹیم نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کو یونیورسٹی کے پروگرامز، داخلہ طریقہ کار اور کیریئر مواقع کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔

آج کے وزٹس میں شامل ادارے:
📍 Govt Associate College for Women, Harrapa
📍 Superior Group of Colleges, Chichawatni (Girls Campus)

طلبہ نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور یونیورسٹی ٹیم کے ساتھ مؤثر انٹریکشن کے ذریعے اہم معلومات حاصل کیں۔

📌 یہ مہم مسلسل جاری ہے اور مزید اداروں کے دورے بھی کیے جائیں گے۔

🎓 Today’s Campus Visits – Admission Awareness Driveیونیورسٹی آف کمالیہ کی داخلہ آگاہی مہم کے سلسلے میں آج ٹیم نے مختلف ت...
28/04/2026

🎓 Today’s Campus Visits – Admission Awareness Drive

یونیورسٹی آف کمالیہ کی داخلہ آگاہی مہم کے سلسلے میں آج ٹیم نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کو جدید ڈگری پروگرامز، داخلہ پراسیس اور روشن مستقبل کے مواقع کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔

آج کے وزٹس میں شامل ادارے:

📍 Concept College Khiderwala
📍 Yashfa College Muridwala
📍 Govt Associate College for Women Muridwala

طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور یونیورسٹی ٹیم کے ساتھ انٹریکٹو سیشن میں حصہ لیا۔

📌 یہ مہم مسلسل جاری ہے اور مزید اداروں کا دورہ جلد کیا جائے گا۔

🌟 Strengthening Academia–Industry Linkages at University of Kamalia 🌟University of Kamalia proudly signed a Memorandum o...
28/04/2026

🌟 Strengthening Academia–Industry Linkages at University of Kamalia 🌟

University of Kamalia proudly signed a Memorandum of Understanding (MoU) with the Ethanol Distillery & Carbon Dioxide Unit of Hunza Sugar Mills (Pvt.) Ltd., District Faisalabad, on 27th April 2026 at the Vice Chancellor’s Secretariat.

The MoU was formally signed by Worthy Vice Chancellor, Engr. Prof. Dr. Yasir Nawab, on behalf of University of Kamalia, and Mr. Sheikh Muhammad Usman, General Manager (Distillery), Hunza Sugar Mills (Pvt.) Ltd., marking an important step toward strengthening academia-industry collaboration .

This strategic partnership aims to promote internships, industrial visits, joint research, technical learning, student placements, faculty exposure to industrial processes, applied research, innovation, and skill development in areas such as ethanol distillery operations, carbon dioxide production, industrial safety, energy efficiency, process optimization, and sustainable industrial operations .

Through this collaboration, our students and faculty will gain valuable practical exposure to modern industrial systems including Extra Neutral Ethyl Alcohol (E.N.A.) production, Liquefied Carbon Dioxide processes, Biogas generation, Captive Power Generation, Quality Control Systems, and advanced industrial utilities.

This initiative reflects the visionary leadership of our Worthy Vice Chancellor, Engr. Prof. Dr. Yasir Nawab, who strongly believes in creating meaningful partnerships that bridge academia with industry and open new avenues for research, innovation, and employability for our students.

University of Kamalia remains committed to building strong institutional partnerships that contribute to regional development, industrial growth, and the creation of future-ready graduates.

Highlight 03: Dignitaries Visit to Stalls 👨‍💼✨وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سمیت دیگر معزز مہم...
27/04/2026

Highlight 03: Dignitaries Visit to Stalls 👨‍💼✨

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بزنس ایکسپو 2026 کے دوران مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

انہوں نے طلباء سے ملاقات کی، ان کے کاروباری آئیڈیاز اور پروجیکٹس میں گہری دلچسپی لی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ وزٹ طلباء کے لیے نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوا اور انہیں مزید محنت اور کامیابی کی جانب بڑھنے کا جذبہ ملا۔

Highlight 02: Stalls Showcase 🛍️✨یونیورسٹی آف کمالیہ بزنس ایکسپو 2026 میں لگائے گئے مختلف اسٹالز طلباء کی تخلیقی صلاحیتو...
27/04/2026

Highlight 02: Stalls Showcase 🛍️✨

یونیورسٹی آف کمالیہ بزنس ایکسپو 2026 میں لگائے گئے مختلف اسٹالز طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری مہارتوں کا عملی مظاہرہ تھے۔

ہینڈ میڈ پروڈکٹس، آرٹ ورک، فوڈ آئٹمز اور جدید آئیڈیاز پر مبنی اسٹالز نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

ہر اسٹال ایک نئی سوچ، ایک نیا جذبہ اور ایک کامیاب مستقبل کی جھلک پیش کر رہا تھا۔

یونیورسٹی آف کمالیہ میں شاندار بزنس ایکسپو 2026 کا انعقادیونیورسٹی آف کمالیہ میں "بزنس ایکسپو 2026" کا کامیاب انعقاد کیا...
27/04/2026

یونیورسٹی آف کمالیہ میں شاندار بزنس ایکسپو 2026 کا انعقاد

یونیورسٹی آف کمالیہ میں "بزنس ایکسپو 2026" کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں، کاروباری آئیڈیاز اور جدت کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اس ایکسپو میں مختلف شعبہ جات کے طلباء نے اپنے اسٹارٹ اپس، آرٹ نمائش، فوڈ اسٹالز اور جدید آئیڈیاز کی نمائش کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، عمر عباس میلا نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کے ہمراہ انجام دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم ارم شہزادی بھی موجود تھیں۔ معزز مہمانانِ گرامی نے طلباء کے کام کو سراہتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم قرار دیا۔

بزنس ایکسپو میں نہ صرف طلباء بلکہ فیملیز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ ایونٹ کا مقصد طلباء میں کاروباری سوچ کو فروغ دینا اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

اختتام پر انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔

26/04/2026

Come and join us along with your family and friends.

26/04/2026

Prof. Dr. Yasir Nawab, Vice Chancellor, University of Kamalia, participated as Guest of Honour in the Medal Distribution Ceremony held at FAST NUCES Chiniot–Faisalabad Campus.

The ceremony recognized position holders from the Fall and Spring Semesters 2025 for their outstanding academic performance. Prof. Dr. Yasir Nawab congratulated the medal-winning students and encouraged them to continue striving for excellence, innovation, and professional success.

FAST NUCES, Chiniot-Faisalabad Campus

https://www.facebook.com/share/p/18WLUKFzMf/

Come, explore, learn, and connect! UKM Business Expo 2026 — The future starts here.
24/04/2026

Come, explore, learn, and connect!

UKM Business Expo 2026 — The future starts here.

24/04/2026

🎭 یونیورسٹی آف کمالیہ میں "ڈرامہ، تھیٹر اور اسٹیج بزنس" پر ایک شاندار ورکشاپ کا انعقاد! 🎭

گزشتہ روز یونیورسٹی میں "Basics of Theatre, Drama and Stage Business" کے عنوان سے ایک انتہائی دلچسپ اور معلوماتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں معروف ٹرینر محمد خاقان اجمل نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔

ورکشاپ کی جھلکیاں: ✨
محمد خاقان اجمل صاحب نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں طلبہ کو تھیٹر کی باریکیوں سے آگاہ کیا:
✅ کردار کی پہچان: کسی بھی کردار کو مؤثر انداز میں سمجھنے اور اسے نبھانے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔
✅ ٹیم ورک کی اہمیت: یہ واضح کیا گیا کہ ایک کامیاب پرفارمنس صرف اسٹیج پر نظر آنے والے اداکاروں کی نہیں بلکہ بیک اسٹیج پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہوتی ہے۔
✅ اسٹیج بزنس: ڈرامے کی پیشکش اور اسٹیج کے نظم و ضبط کے حوالے سے اہم نکات شیئر کیے گئے۔

اس تقریب کو مزید باوقار بنانے کے لیے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ، پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے محمد خاقان اجمل کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں یونیورسٹی کی جانب سے سووینئر (Souvenir) اور تعریفی سند پیش کی۔

یہ سیشن طلبہ کے لیے سیکھنے کا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا، جس نے انہیں تھیٹر اور ڈرامہ کو ایک نئے اور پیشہ ورانہ زاویے سے دیکھنے کی ترغیب دی۔

یونیورسٹی آف کمالیہ میں تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ اور آگاہی واک کا انعقادبلڈ ڈونیشن سوسائٹی، یونیورسٹی آف...
24/04/2026

یونیورسٹی آف کمالیہ میں تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ اور آگاہی واک کا انعقاد

بلڈ ڈونیشن سوسائٹی، یونیورسٹی آف کمالیہ کے زیرِ اہتمام سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر طلبہ نے جوش و جذبے کے ساتھ خون کے عطیات دے کر تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ کیمپ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ایک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس کا مقصد تھیلیسیمیا اور خون کے عطیات کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں انسانیت، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دیتی ہیں۔

یہ اقدام یونیورسٹی آف کمالیہ کے فلاحی وژن کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Address

Kamalia City
Kamalia

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Kamalia Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share