24/12/2025
پبلک سروس کمیشن اردو لیکچرار ٹیسٹ مع جوابات
1.اموختہ کس کا مجموعہ کلام ہے
قتیل
2.صبا اکبر ابادی کا اصل نام؟
خواجہ میر محمد
3.لاجونتی کس کئ مثنوی ہے ؟
سیراج الدین ظفر
4.ایک پھل میں جہاں سے ہم اٹھے۔۔شعر کس کا ہے ؟
باقی صدیقی
5. تیز ہوا اور تنہا پھول کس کا مجموعہ کلام ہے ؟
۔منیر نیازی
6:ان میں سے کون سا لفظ موزوں ہے ؟
اہالیانِ شہر
7: ان میں سے کون سا فقرہ درست ہے؟
عوام غیظ و غضب میں باہر نکل آئے
8:ان میں سے کون سا فقرہ درست ہے ؟
ہم نے ان سے بالمشافہ بات کی
9:رات بھر ممیائی ایک بچہ بیاہی ۔۔۔درست ضرب المثل؟
تکلیف زیادہ فائدہ کم
10: کاغذ کی ناؤ سدا نہیں بہتی ،اس ضرب المثل سے کیا مراد ہے ؟
جھوٹ ہمیشہ نہیں چلتا
11: صنعت تضاد کیا ہے ؟
ضدین الفاظ
12:تعلی کسی کہتے ہیں ؟
اپنی بے جا تعریف
13:مراۃ النظیر کیا ہے ؟
صنعت بیان
14:مطلع میں شاعر کس بات کی پابندی کرتا ہے؟
قافیہ
15:اس ممتاز خاتون کا نام بتائیے جو بہ یک وقت افسانہ نگار بھی ہیں اور نقاد بھی ؟
ممتاز شیرین
16:افسانہ کس صنفِ نثر کے دور میں متعارف ہوا ؟
ناول
17: علامتی افسانے کے حوالے سے کون سرفہرست ہے ؟
انتظار حسین
18: مذہبی واقعات کو اُجاگر کرنے والا ڈراما کیا کہلاتا ہے؟
پیشن پلے
19: احسن لکھنوی اور بیتاب دہلوی کس صنف ادب سے تعلق رکھتے ہیں؟
ڈراما
20:امیر خسرو نے کس صنعت کا آغاز کیا ؟
صنعتِ ملمع
21: اردو زبان کا پہلا مرکز کسے کہتے ہیں ؟
دکن
22:شاعری کی تاریخ کے تیسرے دور کا آغاز کس شاعر سے ہوتا ہے ؟
غالب
23:علمِ عروض میں موجود یک رُکنی بحروں کی تعداد ؟
سات
24:تلمیح کیا ہوتی ہے ؟
تاریخی اشارہ
25: جس غزل میں ردیف نہ ہو اسے کیا کہتے ہیں ؟
غیر مردف
26:فکرِ اقبال اور افکار اقبال کس کی تصانیف ہیں؟
خلیفہ عبدالحکیم
27: مولوی عبدالحق کے خاکوں کے مجموعے کا نام کیا ہے ؟
چند ہم عصر
28: مرزا ادیب کس صنف ادب میں مشہور ہیں ؟
ڈراما
29:قصیدہ کے تمہیدی حصے کو اصطلاح میں کیا کہتے ہیں ؟
تشبیب
30:خم،سبو ،ساغر ،صراحی ،جام ،پیمانہ میرا۔۔۔۔
شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟
صنعتِ مراۃ النظیر
31:''یہ بت خانہ چین ہے بے بدل'' مصحفی نے کس مثنوی کی تاریخ تکمیل نکالی ہے ؟
سحرالبیان
32:رعایت لفظی کے فن کے سب سے بڑے استاد کون ہیں ؟
امانت لکھنوی
33:کس شاعر کا لقب مرزا نوشہ اور خطاب نجم الدولہ دبیر الملک نظامِ جنگ تھا ؟
غالب
23:مگس کو باغ میں جانے نہ دینا ۔۔۔۔اس شعر میں تشبیہ کی کون سی قسم استعمال ہوئی ہے؟
تشبیہ بعید
35:جس سر کو غرور آج ہے یاں تاجوری کا ۔۔۔۔کون سے صنعت استعمال ہوئی ہے ؟
مجازی مرسل
36: اردو شاعری میں تناسب لفظی اور ایہام گوئی کی روایت کس شاعر نے ڈالی ہے ؟
خان آرزو( تاہم بیشتر کتب میں شاہ مبارک آبرو)
37:جب لازم و ملزوم میں واسطے کم ہو تو اسے کیا کہا جاتا ہے ؟
رمز
38: کلام کو علم بیان کے مطابق بنانے اور سنوارنے کے بعد اسے لفظی اور معنوی خوبیوں سے آراستہ اور مزین کرنے کے علم کو کہتے ہیں ؟
بدائع
39: ان میں کون سا لفظ درست ہے ؟
عَنصر
40: ان میں کون سا لفظ درست ہے ؟
مَبادا
41:بلد کی جمع ؟
بلاد
42:ان میں کون سا لفظ درست ہے ؟
چودھری
43:ان میں کون سا لفظ درست ہے ؟
السّلامُ علیکم
44:راہب کی جمع ؟
رہبان
45:روزمرہ کے مطابق کون سا جملہ موزوں ہے ؟
میں نے اسے کہا