Mustafvi Shariah College

Mustafvi Shariah College Principal Contact Number : 03002545704

Mustafvi Shariah College For Women's.

* Dars-e-Nizaami (8 years)
+ FA in Arts (2 years)
+ BA in Islamic Studies (2 years)
+ MA in Islamic Studies (2 years)

Eligibility : Matric pass in
Sci/Arts/Com with "B" grade.

08/03/2023

🎤عرس مبارک💐💐
🌜15 شعبان المعظم
*🖍️ شیخ الاسلام حضرت سیدنا امام لیث بن سعد مصری علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی*
📜آپ محدث زمانہ، عالم دین اور مفتی مصر تھے۔ 175ھ کو مصر میں وصال فرمایا، مزار مبارک قرافہ صغریٰ میں ہے۔
*🖍️ سلطان العارفین حضرت سیدنا بایزید طیفور بسطامی رحمۃ اللّٰہ علیہ*
📜آپ عارفین کے امام اور زمانے کے غوث تھے۔ 261ھ وصال فرمایا، مزار مبارک ایران میں مرجع خلائق ہے۔
*🖍️ امام الحنفیہ، حضرت سیدنا ابوالحسن عبیداللّٰہ کرخی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی*
📜آپ مجتہد فی المسائل، مفتی عراق، شیخ الحنفیہ اور زہد و تقویٰ کے پیکر تھے۔ 340ھ کو وصال فرمایا، مزار مبارک بغداد شریف میں ہے۔
*🖍️ سلطان الاولیاء حضرت شیخ برہان الدین راز الٰہی قادری شطاری رحمۃ اللّٰہ علیہ*
📜آپ عالم باعمل، عربی ادب پر دسترس رکھنے والے اور فن شاعری کی واقفیت رکھنے والے تھے، بادشاہ اورنگزیب عالمگیر سمیت کثیر خلقت نے آپ سے فیض پایا۔ 1083ھ کو وصال فرمایا، مزار مبارک برہان پور ہند میں ہے۔

08/03/2023

جنت کاپہلادن کتنا حَسین اور حیرت انگیز ھوگا!!
(منقول)
-------------------------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔
جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی.
لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔
ذرا سوچئے۔۔
جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔❣️
جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔

جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا۔

اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔

اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا۔

جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے۔

غمگین کو مسروراوربوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے۔

(اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے۔

شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے۔

اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے۔

پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنفسِ نفیس موجود ہوں گے۔❤❤

اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

وہ (دیکھو) وہاں سے عمر رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں۔

اور وہ باحیا (وباصفا) عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ حضرت شیرِ خدا علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہم ہیں۔

اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ سید الشہداء حضرت امیر حمزہ ھیں جو رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے محترم چچا ھیں۔۔

اور وہ دیکھو مفسرِ قرآن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔

اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
اور یہ موذنِ رسول حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ ھیں۔۔

پھر ہم ایک میٹھی اور سریلی آواز سُنیں گے، تو سب لوگ رب تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی بیان کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی داؤد علیہ السلام ہیں۔
(یہ تمام تصورات اتنے حَسین اور ایمان افروز ھیں تو حقیقت کا کیا لطف ھوگا!)

(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری بندگی کے لئے حاضر ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا کروں؟

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم (اس سے بڑھ کر ) اور کیا مانگیں؟ کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا، ہمیں جنت میں داخل کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی۔

پس اللّٰہ رب العزت حجاب اُٹھا دے گا (اور ہم دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوں گے)۔❤️❤️

تب ہمیں اندازہ ھوگا کہ جنت کی سب سے عظیم نعمت تو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ہے۔

دیدارِ الٰہی کا منظر کیسا (حسین ) ہو گا جب رب تعالیٰ ہمیں فرمائے گا۔

آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی، اس کے بعد میں تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا۔
یا اللّٰہ پاک اپنی خاص رحمت سے ہمیں پیارے بندوں میں شامل فرما ، ہم سے راضی ہو جا۔ہمیں دین ، دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما ہمارے لئے دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ، ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرما مرنے سے پہلے ہماری توبہ قبول فرمانا اور ہمیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین

Admission will be start after Ramadan
09/02/2022

Admission will be start after Ramadan

Address

59-60/107 People's Town, Shah Faisal Block#3
Karachi
75230

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 12:00
15:00 - 16:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+923002545704

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustafvi Shariah College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Mustafvi Shariah College:

Share