Abu Bakr Islamic University's Students

Abu Bakr Islamic University's Students This page is administrated by the students of Abu Bakr Islamic University Karachi Pakistan.

،انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔😢😢فخر اہل حدیث  استاذ العلماءشیخ الحدیث جامعہ ستاریہ فضیلۃ الشیخ محمود الحسن رحمہ اللہ کا ا...
15/12/2025

،انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔😢😢
فخر اہل حدیث استاذ العلماءشیخ الحدیث جامعہ ستاریہ فضیلۃ الشیخ محمود الحسن رحمہ اللہ کا انتقال ہوگیا۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرلَہُ وَارحَمہُ وَعَافِہِ وَاعفُ عَنہُ وَاَکرِم نُزُلَہ وَوَسِّع مدخَلَہٗ وَاَدخِلہُ الجَنَّۃُ الفِردَوسِ،وَاَعِذہُ مِن عَذَابِ القَبرِ وَعَذَابِ النَّار، اَللّٰھُمَّ اجعَل قَبْرَہُ رَوضَۃً مِّن رِّیَاضِ الجَنَّۃ، آمین یارب العالمین.
وَاغسِلہُ بِالمَـآ ِٔ وَالثَّجِ وَالبَرَدِ وَنَقّـہٖ مِنَ الخَطَایَا کَمَا نَقَّیتَ الثَّوبَ الاَ بیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَاَبدِلہُ دَارََا خَیرََامّن دَارِہٖ وَاَھلََا خَیرََامّن اھلِـہٖ وَزَوجََاخَیرََامِن زَوجِـہٖ وَاَدخِلـہُ الجَنَّتَہ
آمین یا رب العالمین

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے...
انا للہ وانا الیہ راجعون....

03/11/2025

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الحی مدنی حفظہ اللہ
متخرج جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی
وجامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

استاذ جامعہ این ای ڈی کراچی
سینئر استاذ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی

13/04/2025

جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے سابق استاذ محترم قاسم مکی صاحب حفظہ اللہ علیل ہیں
تمام احباب سے پرزور دعاؤں کی اپیل ہے

04/04/2025

جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں داخلوں کا آغاز 5 اپریل سے

*مشہور مصری سلفی عالم دین ابو اسحاق الحوینی کوئے بقا کو روانہ ہوگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون_*ابا حج کرکے آئے اور نام...
18/03/2025

*مشہور مصری سلفی عالم دین ابو اسحاق الحوینی کوئے بقا کو روانہ ہوگئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون_*

ابا حج کرکے آئے اور نام حجازی رکھ دیا ۔ پورا نام حجازی محمد یوسف شریف ہے مگر دنیا نے انہیں محدث ابو اسحاق الحوینی کے نام سے پکارا ۔ آپ کی کنیت کی کہانی بھی قابل التفات ہے۔ شروع میں علامہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں پڑھ کر اپنی کنیت ان کے ان کنیت پر ابو الفضل رکھ لیا ، پھر دوستی ابو اسحاق الشاطبی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابوں سے ہوئی ، ایسی دوستی ہوئی کہ کنیت بدلنے کی سوچنے لگے ، اسی دوران صحابی جلیل سعد بن ابی وقاص کا نام سامنے آیا ، ان کنیت بھی ابو اسحاق تھی ، سو شیخ بھی محبت میں ابو اسحاق بن گئے ۔
آپ کی پرورش دیندار گھرانے میں ہوئی ، آپ کے ابا بہت روزے رکھا کرتے تھے۔اور نیک و پرہیزگار تھے ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد جامعہ عین شمس ، قاہرہ کے شعبہ ہسپانوی زبان میں داخل ہوئے ۔ آپ بڑے ذہین و فطین تھے ۔ کلیہ کے تینوں سال آپ ٹاپ تھری میں شامل رہے ۔ آپ اسپین بھی گئے مگر وہاں کے حیاء سوز ماحول سے اکتا کر جلد ہی دیارِ من لوٹ گئے ۔
*آپ کے اساتذہ میں شیخ ابن باز ، شیخ ابن عثیمین ، شیخ عبد اللہ بن جبرین اور علامہ البانی رحمہم اللہ کا نام سر فہرست ہے*۔ خاص کر شیخ البانی سے آپ کا تعلق خاصا گہرا تھا ۔ علامہ البانی کی طرف شیخ موصوف کے دو سفر بڑے مشہور ہیں ۔ ان علمی اسفار میں آپ نے علامہ البانی رحمہ اللہ سے کئی سارے سوالات کیے جو علوم حدیث اور عصر حاضر کے مسائل سے تعلق رکھتے تھے ۔ شیخ البانی کو ان سے اس قدر انسیت تھی کہ آپ کو دیکھتے ہی خوش ہو جاتے تھے ۔ آپ نے اس قدر علمی تفوق حاصل کیا کہ استاذ مکرم یعنی علامہ البانی نے کئی جگہوں پہ آپ کی تعریف و تحسین کی ۔ دوسرے استاذہ نے بھی آپ کی تعریف کی بلکہ شیخ ابن جبرین انہیں محدث مصر کے لقب سے ملقب کرتے تھے سو شیخ موصوف ان کے درس میں حاضر ہونے سے شرمانے لگے ۔ آمدم بر سر مطلب کہ علامہ ابو اسحاق الحوینی رحمۃ اللہ علیہ عصرِ حاضر کے بہت بڑے عالم دین تھے اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے حقیقی معنوں اپنی زندگی دین کے نام پر وقف کردیا تھا ۔ آپ نے بہت ساری کتابیں بھی لکھیں جن کی تفصیل کبھی پھر سہی ۔ بس اتنا کہ خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں ۔
اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس اللهم جازه بالإحسان احسنا وبالاساءه عفوا وغفران اللهم عامله بما انت أهل له ولا تعامله بما هو أهل له اللهم واحشره مع النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن أولئك رفيقا اللهم امين يارب العرش العظيم وجميع موتى المسلمين اجمعين

📢 جامعہ ابی بکر الاسلامیہ، کراچی کا تاریخی اعزاز! 📢🌟 سید معاذ الرحمن نے صرف 3 دن میں حرم مکی میں مکمل قرآنِ کریم زبانی س...
16/02/2025

📢 جامعہ ابی بکر الاسلامیہ، کراچی کا تاریخی اعزاز! 📢

🌟 سید معاذ الرحمن نے صرف 3 دن میں حرم مکی میں مکمل قرآنِ کریم زبانی سنایا اور سابقہ امامِ حرم، فضیلۃ الشیخ دکتور حسن بخاری حفظہ اللہ سے سندِ قراءت حاصل کی!

یہ ایک غیر معمولی کامیابی اور جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے لیے فخر کا لمحہ ہے! 💚✨

📖 اللہم زد فزد، اس عظیم جامعہ کو مزید ترقی، برکت اور قبولیت عطا فرما! آمین 🤲🏼

🔄 شیئر کریں تاکہ یہ خوشخبری زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے!






24/12/2024

Address

Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Bakr Islamic University's Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Abu Bakr Islamic University's Students:

Share