15/05/2026
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔امید ہے تمام احباب بخیروعافیت ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تعلیم القرآن اکیڈمی خواہشمند حضرات کے لیے عنقریب تعلیم وتعلم کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے۔جس میں ابتدائی طور پر قرآن کریم باتجوید،منتخب سورتوں کا ترجمہ و مختصر تفسیر ،حسن معاشرت و اخلاقیات پر مشتمل احادیث مبارکہ،سیرت طیبہ وغیرہ کے کورسز شامل ہیں۔
یہ کورسز گروپ کلاسز میں ہوں گے۔کلاسز کی ترتیب ہفتہ واری ہوگی یعنی ویک اینڈ کلاسز جس میں شرکاء کورس کی آسانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اوقات کا تعین کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جو احباب انفرادی طور پر قرآن کریم،ترجمہ و تفسیر یا دیگر کسی خاص موضوع کو پڑھنا چاہیں تو انکے لیے انفرادی کلاسز کا بھی اہتمام ہے۔
کلاسز کا نظم و ترتیب انشاءاللہ العزیز عنقریب جاری کردی جائے گی۔
مزید معلومات کیلئے تعلیم القرآن اکیڈمی کے آفیشل نمبر پر رابطہ فرمائیں ۔
اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی راحتیں نصیب فرمائے۔آمین
0312-3390902