Taleem un Nisa foundation

Taleem un Nisa foundation Writer & digital expert

12/10/2024
02/06/2024
15/09/2023

🍃🍃غربت کے دروازے!
🍂🍂رسول اللہﷺ نے فرمایا: تین باتوں پر میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ان میں سے ایک یہ کہا کہ اگر کوئی آدمی لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا شروع کر دے تو اللہ تعالیٰ اس پر غربت اور فقیری کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ 🍂🍂
(ترمذی:2325 )

15/09/2023

🍂جنات کا وجود اور اقسام

🔸✍️کائنات میں انسانوں کے بعد جنات وہ مخلوق ہیــــــــں جو شرعی احکام کے مکلف ہیــــــــں۔*

*🔹اللّٰهﷻ نے اس کائنات میں انسانوں کے علاوہ سینکڑوں نہیــــــــں،بلکہ لاکھوں مخلوقات کو پیدا کر رکھا ہے…سائنسدان اب تک چھبیس لاکھ مخلوقات کے بارے میں تحقیق کر چکے اور جو اس کے علاوہ ہیــــــــں انہیں کوئی نہیــــــــں جانتا اور یہی اعلانِ ربی ہے:وَمَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا ھُـــــوْ…*

*🔸ان گنت مخلوقات میں سے صرف تین مخلوقات ایسی ہیــــــــں جو ذوی العقول ہیــــــــں…ملآئکہ،جنات اور انسان۔*

*🔹سیّدہ عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے:نبیﷺ نے فرمایا:اللّٰه نے ملآئکہ کو نور سے،جنات کو آگ کے شعلے سے اور آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا۔(صحیح مسلم)*

*🔸بعض لوگ جہاں اور بہت سی چیزوں کے بارے میں افراط و تفریط کا شکار ہیــــــــں،وہیں جنات کے بارے میں بھی ان کا یہی حال ہے…کچھ سِرے سے ان کی تخلیق کے منکر،کچھ انہیں انسان میں موجود شر کی طاقت سے جوڑتے تو کچھ جنگلوں و بیابانوں میں موجود انسانوں کو ہی جنوں کا نام دے دیتے ہیــــــــں…حالانکہ قرآن و حدیث میں جنوں اور انسانوں کی الگ الگ مخلوق ہونے کی صراحت موجود ہــــے۔*

*🔹جس طرح انسانوں میں متقی و پرہیزگار اور فاسق و فاجر ہر دو شکل کے لوگ موجود ہیــــــــں اسی طرح جنوں میں بھی نیک و فاجر کی تقسیم ہے اور اسی لحاظ سے انسانوں اور جنوں کے لئے جزا و سزا اور حساب و کتاب ہــــے۔*

*🔸انسانوں اور جنات میں واضح فرق صرف یہ ہے کہ جنوں میں سے اللّٰه نے کسی کو نبی و رسل نہیــــــــں بنایا بلکہ اس عظیم کام کے لئے فقط انسانوں میں سے اپنے پسندیدہ مرد چُنے۔*

*🔹ہم میں سے اکثریت جنات کے وجود کی منکر ہے…یاد رکھیے کسی چیز کے ماننے یا نہ ماننے میں معیار ہماری عقل نہیــــــــں بلکہ قرآن و سنت ہــــے…اس لیے جہاں حکمِ قرآن اور فرمانِ محمدﷺ آ جائے وہاں سرِ تسلیم خم کر دیجیے۔*

*🔸احادیث میں تین قسم کے جنات کا تذکرہ ملتا ہے…ایک جو فضاؤں میں پرندوں کی مثل اُڑتے ہیــــــــں،دوسرے سانپ کتے وغیرہ کی صورت اختیار کرنے والے ہیــــــــں اور تیسرے نقل مکانی کرکے مختلف جگہوں پر پڑاؤ ڈالنے والے ہیــــــــں اور جس علاقے کے لوگ جیسے عقائد رکھتے ہیــــــــں،جنات بھی اسی کا اثر لیتے ہیــــــــں۔*

*🔹ماحول جیسا ہو جنات اور انسانوں پر ویسا ہی اثر پڑتا ہے ورنہ ہر انسان اور جن فطرتِ اسلام پر پیدا ہوتا ہے…نبی کریمﷺ نے فرمایا:ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی،نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیــــــــں۔(صحیح البخــــاري)*

*🔸جنات کے بارے میں نبی کریمﷺ نے کئی ایک ہدایات فرمائی ہیــــــــں…آپﷺ نے فرمایا:شرور رکھنے والے جنات کا مسکن گندگی والی جگہیں بالخصوص قضائے حاجت والی جگہیں ہیــــــــں…یہ نظر نہ آنے والے دشمن ہیــــــــں اس لئے نبیﷺ نے یہ دعا اپنی امت کو سکھائی:اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ "اے اللّٰه!میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے تیری پناہ مانگتا/مانگتی ہوں" یہ دعا کائنات میں جنوں کے وجود اور ان کے نر اور مادہ ہونے کی بین دلیل ہے تبھی رحمتِ عالمﷺ نے یہ جامع دعا سکھائی۔*

*🔹نبیﷺ نے فرمایا:جب شام کا اندھیرا چھانے لگے تو اپنے بچوں کو اپنے گھروں میں روک لیجیے،اپنے دروازے بِسْمــِ اللّٰه پڑھ کر بند کر دیجیے کیونکہ یہ وقت شیاطین و جنات کے نکلنے کا ہے اور وہ چیزوں کو اُچک لیتے ہیــــــــں اور جس گھر کا دروازہ بِسْمــِ اللّٰه پڑھ کر بند کیا جائے وہاں جنات و شیاطین داخل نہیــــــــں ہو سکتے۔(صحیح مسلم)*

*🔸آج اولاد کی اکثریت اخلاق و اطوار کے لحاظ سے بگڑی نظر آتی ہے…وجہ یہی ہے کہ اکثر والدین انہیں اس وقت پر جنات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیــــــــں جس وقت نبیﷺ نے اپنے بچوں کی حفاظت کی تلقین فرمائی ہے۔*

*🔹نبی کریمﷺ نے برتنوں بالخصوص جن میں کھانے پینے کی اشیاء ہوں ڈھانپ کر رکھنے کا حکم دیا اگر ڈھکن نہ ملے تب بھی آڑی لکڑی سے انہیں ڈھانپنے کا حکم دیا…اس طرح اللّٰه ان کھانے پینے کی چیزوں کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے گا…اگر برتن خالی ہو تو اسے اوندھا کر دیا جائے۔*

*🔸نبیﷺ نے ارشاد فرمایا:ہر سال ایک وبا و بیماری اترتی ہے اور وہ ڈھانپے نہ جانے والے برتنوں میں اترتی ہے پھر اس کا استعمال کرنے والے پر اثر دکھاتی ہے۔۔۔۔۔قربان جائیے ان پیاری اسلامی تعلیمات پر جو قدم قدم پر ہماری راہ نمائی کرتی ہیــــــــں لیکن قابلِ صد افسوس تو ہماری حالت ہے جو ان تعلیمات پر عمل نہیــــــــں کرتے۔*

*🔹شیاطین و جنات انسانوں کو نقصان پہنچانے میں کسی قسم کے لیت و لعل سے کام نہیــــــــں لیتے…اور انسانوں کو تکالیف پہنچا کر انہیں مسرّت ملتی ہے۔*

*🔸نبی کریمﷺ نے فرمایا:ہر انسان کیساتھ اللّٰه نے ایک جن اور ایک فرشتہ مقرر کر رکھا ہے…جن اسے ہمیشہ برائی پر اُکساتا ہے اور فرشتہ اسے نیکی پر اُبھارتا ہے…جب شیطانی اثرات غالب ہوتے ہیــــــــں تو انسان گناہوں میں لذت محسوس کرتا،جبکہ نیکی میں کوئی لذت محسوس نہیــــــــں کرتا۔*

*🔹سیدنا ابو امامہؓ نے نبیﷺ سے سوال کیا ایمان کی پہچان کیسے کی جائے تو آپﷺ نے جواب دیا جب بندہ نیکی کرے تو اسے مسرّت ملے اور گناہ کا تصور آتے ہی اس کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔*

*🔸جب انسان کا ایمان،اس کی روحانیت کمزور پڑ جائے تو شیطانی افعال و اثرات اس پر حاوی ہو جاتے ہیــــــــں لیکن جب انسان روحانی طور پر مضبوط ہو تو ان کے اثرات سے بچنا ممکن ہے۔*

*🔹اگر ہم چاہتے ہیــــــــں کہ شیطانی حملوں اور اثرات سے محفوظ ہوں تو ہمیں اپنی عبادات،دعاؤں اور اذکار پر خوب محنت کرنا ہو گی…اس سے اللّٰه تعالیٰ ہمارے گرد ایک ایسا مضبوط قلعہ بنا دیں گے جس کے توڑنے کی طاقت کسی شیطان و جنّ میں نہیــــــــں ہو گی۔*

*🔸نبی کریمﷺ نے فرمایا:جو شخص صبح و شام سو مرتبہ "لا الہ الا الله وحدہ لاشریک لہ،لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر" پڑھے اس پر کسی قسم کا جادو،نظرِبد اور حسد اثر انداز نہیــــــــں ہو گا۔*

*🔹ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ایمان برباد کرنے والوں اور مال بٹورنے والوں کے ہاں جاکر اپنا ایمان اور مال دونوں برباد کر دیتے ہیــــــــں لیکن اپنی اصل "اسلام" کی طرف نہیــــــــں لوٹتے…!!!!!(اللھم ارحم علی احوالنا)*

*کتنی شاندار بات ہے سب خزانوں کے مالک رب العالمین کی*مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَ‌ٰلَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَم...
05/09/2023

*کتنی شاندار بات ہے سب خزانوں کے مالک رب العالمین کی*

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَ‌ٰلَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ وَٱللَّهُ يُضَـٰعِفُ لِمَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ وَ‌ٰسِعٌ عَلِيمٌ۔ ﴿٢٦١﴾... سورۃ البقرۃ

*''جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، ان کے مال کے ثواب کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک دانہ ہو؛ اس سے سات بالیاں اُگیں اور ہر ایک بالی میں سو سودانے ہوں اور اللہ جس کے مال کے ثواب کو چاہے زیادہ کر دیتا ہے۔ وہ بڑی وسعت والا اور علم والا ہے۔''*

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل قیامت کے دن کہے گا:

*اے ابن آدم! میں نے تجھ سے کھانا مانگا تھا، تو نے نہیں کھلایا۔* تو وہ کہے گا کہ اے میرے ربّ! میں تجھے کیسے کھلاتا جب کہ تو سب لوگوں کی پرورش کرنے والا ہے۔ اللہ کہے گا: کیا تجھے خبر نہیں کہ تجھ سے میرے فلاں بندے نے کھانا مانگا تھا، لیکن تو نے اُسے نہیں کھلایا؟ کیا تجھے خبر نہیں کہ اگر تو اسے کھلاتا تو اپنے کھلائے ہوئے کھانے کو میرے ہاں پاتا؟ اے ابن آدم! میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا مگر تو نے مجھے نہیں پلایا، تو وہ کہے گا: اے میرے ربّ! میں تجھے کیسے پلاتا جبکہ تو خود ربّ العٰلمین ہے۔ اللہ کہے گا: میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تھا، لیکن تو نے اُسے پانی نہیں دیا، اگر تو اسے پانی پلاتا تو وہ پانی میرے ہاں پاتا۔''۔ (صحیح مسلم: 2564)

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taleem un Nisa foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share